مہمان اس ہفتے کی مہمان "زینب"

زینب

محفلین
کہہ تو ایسے رہی ہو جیسے زینب نہ ہوئی
کوئی مرکھنی گائے ہوگئی:laughing:


شکر کرو مجھے مر کھنی گائے کا مطلب نہین پتا نہین تو:timeout:
کم از کم میں‌تو تمہارے جیسا نہیں‌ہوسکتا:rolleyes:
بتایا بھی تو تھا کہ ہم دونوں کے بیچ سب سے واضح فرق یہ ہے اور رہے گا کہ
تم اپنی نظر میں ٹھہریں سیانی اور میں اپنی نظر میں احمق;)

ہاں سیانی تو میں ہوں :rollingonthefloor:


کیا ہوا ترجمہ نہیں کرایا ابھی تک:rolleyes:
ویسے تم پنجابی کی بات کرتی ہو
میں نے تو پشتو تک کی ٹانگ توڑی ہوئی ہے:tongue::grin:


پٹھان بھائی لوگوں کا پتا ہے نا سر توڑ دیں گے جو سن لیا تو:shameonyou:

اچھا!
ویسے اب تک کس کس کو سبق سکھاچکی ہو:rolleyes:


بہت سوں کو کس کس کا بتاؤں:noxxx:

عقل کی دشمن کبھی کبھی ہی میں‌ تو زیادہ خطرہ ہوتا ہے:sad2:

لے کبھی کبھی تو مزہ اتا ہے :dancing:


بالکل بالکل
ایک کلو بادام کی بات پر تو میں نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے:grin:;)

ہاہاہاہا کنجوس

خوش رہو!
شکریہ:)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زین

لائبریرین
یا ہوا ترجمہ نہیں کرایا ابھی تک
ویسے تم پنجابی کی بات کرتی ہو
میں نے تو پشتو تک کی ٹانگ توڑی ہوئی ہے

پٹھان بھائی لوگوں کا پتا ہے نا سر توڑ دیں گے جو سن لیا تو
میں نے سن لیا اب ہتھوڑا ڈھونڈ‌رہا ہوں۔
ذرا شمشاد بھائی سے تو پانچ منٹ کے لیے لے آنا ۔ کہنا زین کو بڑا ضروری کام ہے ۔
 

فہیم

لائبریرین
لیکن یار میرا سر توڑو گے تو تمہیں کیا‌ ملے گا:rolleyes:
سوائے تھوڑے سے بھوسے کے ڈھیر کے علاوہ;)
 

زینب

محفلین
زینب سے پہلی بار کب بات ہوئ صحیح یاد نہیں۔ شاید زینب ہی کا ذپ آیا تھا۔
یاد تو مجھے بھی نہیں سر جی
زینب ایک بولڈ انسان ہے کم از کم محفل پر۔ غصہ اتنا کرتی نہیں ہے جتنا دکھاتی ہے۔ جو دل میں آتا ہے کہہ جاتی ہے۔
ہاہاہا غصہ میں کہاں کرتی ہوں وہ تو بس خالی خولی ڈراوا ہوتا ہے ،،،جو دل میں اتا ہے بنا سوچے کہہ جاتی ہوں اور پھر پھڈا ہو جاتا ہے :rollingonthefloor:

سیاست میں فوج کی حامی ہے مگر پھر بھی سیاسی بحث میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اچھا آئیڈیا ہے۔
:noxxx:
پچھلا خونی اوتار بھی بہترین تھا معلوم نہیں کیوں اتنی جلدی بدل لیا۔

مجھے بھی بہت پسند تھا اتنی منتیں کر کے کسی سے بنوایا تھا شمشاد بھائی نے ڈانٹا تو بدل لیا۔۔۔
 

زینب

محفلین
ویسے مجھے آئے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں پر مجھے زینب بہت پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت اچھی لڑکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے انک ہر بات میں ٹانگ اڑانا بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاص کر انکا شمشاد بھائ کے پیچھے پڑ جانا :grin:
شکریہ فاطمہ۔۔ پر ایک جگہ ہے جہاں شمشاد بھائی مجھے اپنے پیچھے نہیں انے دے رہے:(
شمشاد بھائی تو کسی سے کم نہیں ، وہ بھی تو پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ :grin:
کس کے پیچھے۔۔؟یہ بھی تو بتانا تھا نا:hypnotized:
دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
بہن بھائی جو ہوئے:grin:
میں نے سن لیا اب ہتھوڑا ڈھونڈ‌رہا ہوں۔
ذرا شمشاد بھائی سے تو پانچ منٹ کے لیے لے آنا ۔ کہنا زین کو بڑا ضروری کام ہے ۔
ہایئں ہتھوڑا تم نے ڈھونڈا تو شمشاد بھائی کیوں‌ایئں بھلا:cool:
لیکن یار میرا سر توڑو گے تو تمہیں کیا‌ ملے گا:rolleyes:
سوائے تھوڑے سے بھوسے کے ڈھیر کے علاوہ;)
پہلی بار سچ کہا تم نے جو دل کو لگا:rollingonthefloor:
 

زینب

محفلین
ہاں خود نہ بڑی ہونا کبھی۔ خود چھوٹی ہی رہنا۔


میں تب بڑی ہوں گی بھائی جی جب آپ سے بڑی ہوئی تو:rollingonthefloor:

لگتا ہی کیوں ہے، ایسا کہو ناں کہ سچ مچ ادھار کھا کے مکر گئی ہوں۔

آپ کا کتنا دینا ہے یاد نہین ارے اپ کو میں نے دینا نہیں لینا ہے بھائی جی:shameonyou:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نکالو نکالو دشمنیاں اوہ مینوں وی تاں‌پتا لگے سجن کون تے دشمن کوں

میں بتاتی ہوں تمیں منہ نا متھا کیا ہوتا ہے ابھی‌ دھمکی نا دیکھی نا سنی رک بتاتی ہون



ہا ہا ہا لگتا ہے اسی وجہ سے ناراض ہوئی ہیں آپ خیر کوئی بات نہیں ابھی دیکھتے ہیں آپ کوبھی
 

زینب

محفلین
بھائی جی آپ نا ہر بات بھولنے لگے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔قرض لینے والا بھول سکتاہے کبھی دینے والا بھی بھولا ہے
 
[ ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کا

اس دفعہ کی مہمان شخصیت کے بارے مین بس اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ




ز۔۔۔زندہ دل

ی۔۔۔یکتا اور دلاری

ن۔۔۔نٹ کھٹ
ب۔۔۔باتونی/ بہادر



اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​

زینب

بہت شکریہ آپی کہ آپ نے میری فرمائش سے پہلے ہی میری دلی خواہش کے مطابق زینب کو مہمان بنایا۔ :) میری اس موضوع پر دیر سے حاضری کی وجوہات خیر بہت سی ہیں لیکن اب آگیا ہوں تو ان شاء اللہ ساری کسر نکال کر ہی جاؤں گا۔ :box:


آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

بالکل! یہ جو چھ سوالات ہیں نا۔۔۔ یہ زینب کے بارے میں لکھنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہیں۔ اور اگر یہ آخری سوال نہ ہوتا نا کہ کچھ خاص کہنا یا پوچھنا چاہیں تو مجھے اس کے لیے خود ہی الگ سے سوالات بناکر جوابات لکھنے پڑتے۔ ;)

ویسے حوصلہ افزائی کس بات کی؟ اس نے کون سے تیر مارے ہیں اب تک جن پر اس کی حوصلہ افزائی کی جائے؟ شروع سے اب تک کچھ نہ کچھ ہانکتی ہی رہی ہے اور کوئی اس کی حوصلہ افزائی کرے یا نہ کرے، اس نے ایسا کرتے ہی رہنا ہے۔ :rollingonthefloor:

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلے میں اس کو بہت بے وقوف سی اور چھوٹی سی لڑکی سمجھتا تھا جو بس ہر وقت کچھ نہ کچھ بولتی رہتی تھی۔۔۔ پھر جب اس سے بات چیت بڑھی تو پتا چلا کہ چھوٹی سی بچی تو یہ بنی رہتی ہے۔۔۔ ورنہ اچھی خاصی سمجھدار ہے۔۔۔ اور اس کی ہنستی مسکراتی باتوں کے پیچھے ایک بہت اچھی، سمجھدار، سنجیدہ لیکن بہت بہت بہت ہی زیادہ جذباتی لڑکی ہے۔ :rolleyes:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

پہلی دفعہ بات چیت۔۔۔۔ ہمم۔۔۔ بہت ہی غیر متوقع اور یادگار ہے۔ سیاست پر ہر تھریڈ میں اس کی دخل اندازی اور اتنے بڑے بڑے تجزیے دیکھ کر میرے ذہن میں آیا کہ یہ تو اچھی بلاگر بن سکتی ہے۔ ان دنوں اردو ٹیک شروع ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا۔ میں نے اس کو پی۔ایم کیا کہ سیاست پر اچھا لکھ لیتی ہو، بلاگ کیوں نہیں کرتیں؟ اب چونکہ پہلی پہلی بات تھی، اس لیے میں آداب ملحوظ رکھے۔

السلام علیکم
الگ سے زحمت دینے پر معذرت۔
آپ کی اندازِ تحریر اچھا ہے اور کافی وقت نیٹ پر گزارتی ہیں، مشاہدہ اور معلومات بھی ہے۔ اردو بلاگنگ کی طرف کیوں نہیں آجاتیں؟

والسلام

جواب کافی بے تکلفانہ تھا اور بہانے کے ساتھ ٹال مٹول بھی۔۔۔ میں نے لالچ دی کہ بلاگ شروع تو کریں، بے حد مقبول ہوگا۔ تو لکھتی ہے:

ہاہہاہا اکثر لوگ ایسی ہی پیش گوئیاں کرتے ہیں جوتے پڑنے والے ہیں کب کوئی بتاتا ہے​

بس۔۔۔ پھر وہیں سے بات چیت شروع ہوئی۔ مسینجر پر آئے۔ گپ شپ اور پھر بہت ہی بے تکلفی۔۔۔ ہماری بات چیت میں، دوستی میں اتار چڑھاؤ اس قدر آئے کہ شمار نہیں۔۔۔ لیکن انجام۔۔۔ پھر وہی کہ ہم ڈھیٹ کے ڈھیٹ۔۔۔ دوبارہ سے ساتھ۔ :tongue: کئی بار خاصا خطرناک وقت بھی آیا۔۔۔ سازشیں بھی ہوئیں اور کچھ ہم سے بھی مسلسل بے وقوفیاں سرزد ہوتی رہیں لیکن اللہ کا شکر ہے، ہم ساتھ ساتھ ہیں۔ :)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

اس کا دل نا۔۔۔۔ بہت بہت بہووووووووووووووووووووووووووووووووووت بڑا ہے۔۔۔۔ اور اس کا ہر وقت خوش رہنا۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا؟

یہ سیکھا کہ کیسے ہر حال میں، چاہے خوشی ہو یا غم، خود کو ہنستے مسکراتے دکھایا جاسکتا ہے، کیسے دنیا کو اپنے مسکراتے چہرے اور قہقہے والی باتوں سے دھوکا دیا جاسکتا ہے۔ :grin:

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام۔۔۔ چلو اک بار پھر سے ;) نہیں، بلکہ۔۔۔ نہ تُو آئے گی، نہ ہی چین آئے گا۔ :noxxx:
سوال۔۔۔ امید توڑ لوں یا آس رکھوں؟ :blushing:
مشورہ/ رائے۔۔۔ اتنا غصہ نہیں کرتے، کالے ہوجاتے ہیں۔ :biggrin:

اور ایک یہ بھی، اگر دیکھ سکو


ساون رُت میں آپ نے کی تھی دل کی گلی آباد
تازہ ہوگئے زخم پرانے، آئی جو تیری یاد
برسوں بعد

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )


فقط اک بات کہنا چاہتا ہوں
تِری آنکھوں میں رہنا چاہتا ہوں


زمانے بھر کی خوشیاں اور تِرا غم
یہ غم کچھ اور سہنا چاہتا ہوں​

مزا نہیں آیا کیا۔۔۔ :(



تری جبیں پہ لکھا تھا کہ تُو بھلادے گا
سو میں بھی بھانپ گیا تھا کہ تُو بھلادے گا

ہر ایک شخص سے لڑتا رہا میں تیرے لیے
ہر اِک نے مجھ سے کہا تھا کہ تُو بھلادے گا

یہ تیری آنکھوں میں حلقے سے پڑ گئے کیسے؟
مجھے تو تُو نے کہا تھا کہ تُو بھلادے گا

نکال لایا ہے الزام پھر پرانے تُو
یہ ہم نے طے بھی کیا تھا کہ تو بھلادے گا


اچھا۔۔۔ بس صرف ایک اور۔۔۔

اپنی خاطر جگے ہو، سوئے ہو
اپنی خاطر ہنسے ہو، روئے ہو
کس لیے آج کھوئے کھوئے ہو
تم نے آنسو بہت پئے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مِرے، صرف میرے ہوکے رہو

رہتے ہو رنج و غم کے گھیروں میں
دکھ کے آسیب کے بسیروں میں
کیسے چھوڑوں تمہیں اندھیروں میں
تم کو دے دوں گا سب دیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب مِرے، صرف میرے ہوکے رہو​

ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ خوش رہو۔۔۔ اور کوئی غم، کوئی تکلیف، کوئی پریشانی تمہاری راہ سے بھی نہ گزرے۔۔۔ خدا تمہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دونوں جہانوں میں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آمین ثم آمین۔
 

زین

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: fahim
لیکن یار میرا سر توڑو گے تو تمہیں کیا‌ ملے گا
سوائے تھوڑے سے بھوسے کے ڈھیر کے علاوہ

اچھا پھر جلدی سے پشتو کے دو جملے سناؤ

ایئں ہتھوڑا تم نے ڈھونڈا تو شمشاد بھائی کیوں‌ایئں بھلا
ہتھوڑے کی فی الوقت ضرور نہیں‌۔
:grin:
کس کے پیچھے۔۔؟یہ بھی تو بتانا تھا نا
شمشاد بھائی آپ کے پیچھے اور آپ ان کے پیچھے ۔
:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی آپ نا ہر بات بھولنے لگے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔قرض لینے والا بھول سکتاہے کبھی دینے والا بھی بھولا ہے

ہاں ناں، اسی لیے تو میں بھول نہیں پا رہا، بلکہ مجھے تو فکر کے مارے نیند بھی نہیں آتی کہ کہیں میرا قرضہ ڈوب ہی نہ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں پہلے ہی استعمال کر چکا ہوں، کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ویسے ان کا خرچہ بھی میں نے قرضے میں شامل کر لیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے یہ ہفتہ ختم ہوا اور اس کے ساتھ ہی ہفتے کی مہمان بھی۔ ویسے تو مثال مشہور ہے کہ مچھلی اور مہمان سے تین دن بعد بُو آنے لگ جاتی ہے۔ تعبیر نے ہفتہ رکھا ہوا ہے، ہو سکتا ہے وہاں ٹھنڈ کی وجہ سے مچھلی اور مہان ہفتے تک چل جاتے ہوں۔
 

زینب

محفلین
شکر ہے یہ ہفتہ ختم ہوا اور اس کے ساتھ ہی ہفتے کی مہمان بھی۔ ویسے تو مثال مشہور ہے کہ مچھلی اور مہمان سے تین دن بعد بُو آنے لگ جاتی ہے۔ تعبیر نے ہفتہ رکھا ہوا ہے، ہو سکتا ہے وہاں ٹھنڈ کی وجہ سے مچھلی اور مہان ہفتے تک چل جاتے ہوں۔

بھائی جی آپ کو یہاں‌کسی خطرے کی بو آرہی ہے کیا:noxxx:
 
Top