جنت کی تلاش از رحیم گل

ادریس آزاد

محفلین
تسلیمات! عرض کرتا ہوں کہ "جنت کی تلاش" رحیم گل مرحوم کا ناول ہے۔ اردو ادب میں اس ناول کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بظاہر یہ ایک سفر نامہ نما ناول ہے، مگر خدا کی پناہ، ایسی ایسی حیران کن بحثین یوں آسان انداز میں اُٹھائ ہیں کہ آپ ذرہ بھر بھی بور نہ ہوں اور نہایت دلچسپ پیراےء میں وہ باتیں آپ کو پڑھنے کے لیے مل جاءیں کہ جنہیں دوسرے طریقے سے پڑھنا ہو تو شاید آپ کو فلسفے کی کویء مشکل کتاب کنگھالنی پڑے۔ خدا،تقدیر،انسان،ساءنس، فطرت اور وہ سب کچھ جس پر انسان ہمیشہ مشکوک رہتا ہے۔اگرچہ رحیم گل خود ایک کمیونسٹ تھے،اُن کے خیالات بھی وہی ہیں مگر ناول خوب پڑھنے لایق ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھا ناول ہے جب یہ ناول میں نے آٹھویں جماعت میں پڑھا تھا تو اس وقت مجھے یہ ناول بہت پسند آیا تھا۔ پھر جب جوانی میں یہ ناول پڑھا تو ایسا لگا کہ رحیم گل نے کچھ بچگانہ سے سوالات اٹھائے ہیں۔ اس کے بعد یہ ناول آج تک نہیں پڑھا۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں سمجھتا ہوں کہ رحیم گل کا "تن تارا را" ناول، جنت کی تلاش سے بہتر ناول ہے۔ لیکن اکثر لوگ جنت کی تلاش ناول کو ہی بہتر مانتے ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اور داستان چھوڑ آئے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ;)

نبیل بھائی یہ ناول تو بالکل میرے ذہن میں نہیں آرہا۔ یقیناً اتنا پسند نہیں آیا ہوگا اسی لئے ذہن سے محو ہوگیا۔ رحیم گل کے تمام ناول بیس سال پہلے پڑھے تھے اور یہ دو ناول ہی ذہن میں رہ گئے ہیں۔ اگر آپ کچھ کہانی کا پلاٹ بتائیں تو شاید ذہن کے کونے کھدرے سے کچھ نکل آئے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اور ہم نے رحین گل کا نام بھی نہیں سنا!!!!

اعجاز اختر صاحب، رحیم گل مرحوم دراصل پشتو کے مشہور ادیب تھے اور انہوں نے کئی پشتو فلموں کی کہانی بھی لکھی تھی۔

نبیل بھائی یہ ناول تو بالکل میرے ذہن میں نہیں آرہا۔ یقیناً اتنا پسند نہیں آیا ہوگا اسی لئے ذہن سے محو ہوگیا۔ رحیم گل کے تمام ناول بیس سال پہلے پڑھے تھے اور یہ دو ناول ہی ذہن میں رہ گئے ہیں۔ اگر آپ کچھ کہانی کا پلاٹ بتائیں تو شاید ذہن کے کونے کھدرے سے کچھ نکل آئے۔ :)

فرخ، رحیم گل صاحب ہمارے ہمسائے تھے اور مجھ سے بہت شفقت سے پیش آیا کرتے تھے۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔ میں نے ان کی صرف ایک ہی کتاب پڑھی ہوئی ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔ اسے لکھا تو آپ بیتی کے انداز میں گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ یہ سب کچھ درست بھی ہے یا نہیں۔ مجھے اس کی تصدیق کروانے کا موقع نہیں ملا۔ :)
 
واہ نبیل بھائی آپ تو بہت خوش قسمت ہیں کہ ان سے ملاقات کا شرف حاصل رہا۔ اصل میں ہمسائے میں کوئی بھی بڑا آدمی ہو تو اس کے فن کی طرف اکثر دھیان نہیں جاتا۔ خیر مجھے اس کتاب کا بھی یاد آگیا۔ میں نے اس کتاب کے چند صفحات ہی پڑھے تھے اور اسی لیے چھوڑ دی کہ وہ آپ بیتی تھی اور مجھے اس میں کچھ زیادہ دلچسپی محسوس نہیں ہوئی ۔ بہت شکریہ یاد دلانے کے لیے۔
 
ادریس آزاد

محفلین
کوئی بتا سکتا یے مجیے یہ کتاب میں کھاں سے ڈاون لوڈ کرسکتی ہوں؟؟

نیٹ پر اردو بکس ڈاون لوڈنگ کے لیے کم کم ہی ملتی ہیں۔البتہ رابعہ بک ہاوس الکریم مارکیٹ اردو بازار لاہور سے یہ کتاب آپ کو کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔
 
Top