بیاضِ غالب ڈاؤنلوڈ کریں -

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب بہت خوب کیا بات ہے جناب بہت شکریہ اور اگر حضرت غالب صاحب کے پاس جانے کا ارادہ ہے تو مجھے بھی کسی پچھلی لائن میں کھڑا کر دیجئیے گا
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ جی واہ۔ بہت خوب۔ کمال کر دتا اے۔
پہلے صفحے پر ہی بخط غالب "ابوالمعانی مرزا عبدالقادر بیدل" نظر نواز ہوا، دل خوش کردیا۔
attachment.php

بہت شکریہ!
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوب بہت خوب کیا بات ہے جناب بہت شکریہ اور اگر حضرت غالب صاحب کے پاس جانے کا ارادہ ہے تو مجھے بھی کسی پچھلی لائن میں کھڑا کر دیجئیے گا

خرم وہ جہاں ہیں وہاں تو سب ہی پہنچیں گے چاہے اگلی قطار میں یا پچھلی قطار میں۔ :)
 
شاہ حسین

محفلین
شکریہ جناب سخنور صاحب اس کار عظم پر تو آپ لازمی مرزا صاحب کے ساتھ محشور ہوں گے ۔ :)
جزاک اللہ ۔

کتاب ڈاؤنلوڈ ہوگئی ہے کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہوا بس ای اسنیپ نے اپنا ڈیسکٹوپ کا ایک چھوٹا سوفٹویر ڈائونلوڈ کروایا ۔
 
شکریہ شاہ جی! اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔ ویسے اگر آپ اپنا اکاؤنٹ بنا لیتے تو شاید یہ سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ نہ کرنا پڑتا۔ :)
 
Top