بیاضِ غالب ڈاؤنلوڈ کریں -

فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ لاجواب اور اس نیک کام پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دیں اور آپ کا حشر مرزا کے ساتھ کریں :)

ہا ہا بہت شکریہ قبلہ - لیکن اوّل خویش بعد درویش۔ حضور اس قطار میں اولین جانے کون کون ہوں لیکن مجھ سے آگے آپ ہی ہوں گے۔ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کے منہ میں گھی شکر اور ہاں میں اکیلے جانے والوں میں سے نہیں ہوں، بھلا آپ کے اور فاتح کے بغیر میں اور مرزا کیا بھاڑ جھونکیں گے :)
 
فاتح

لائبریرین
فرخ صاحب! یوں تو آپ نے اس فائل تک رسائی محدود کر دی ہے اور پوری کوشش کی ہے کہ مجھ سا جاہل اسے حاصل نہ کر پائے مگر نکتہ دان نہ ہونے کے باوجود اس صلا سے فیضیاب ہونے کی گستاخی کر رہا ہوں۔

مذاق بر طرف مگر فی الواقع الفاظ نہیں ہیں‌کہ اس احسان کا شکریہ ادا کر سکوں اور یوں بھی ھل جزاء الاحسان الا الاحسان

بہرحال تا عمر یہ بندہ آپ کے احسان کے زیر بار رہے گا۔
 
:grin: ہا ہا بالکل درست فرمایا حضور۔ ہم آپ کو بھاڑ نہیں جھونکنے دیں گے بلکہ ہم اس بھاڑ میں جھونکے جائیں گے۔ ;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ صاحب! یوں تو آپ نے اس فائل تک رسائی محدود کر دی ہے اور پوری کوشش کی ہے کہ مجھ سا جاہل اسے حاصل نہ کر پائے مگر نکتہ دان نہ ہونے کے باوجود اس صلا سے فیضیاب ہونے کی گستاخی کر رہا ہوں۔

مذاق بر طرف مگر فی الواقع الفاظ نہیں ہیں‌کہ اس احسان کا شکریہ ادا کر سکوں اور یوں بھی ھل جزاء الاحسان الا الاحسان

بہرحال تا عمر یہ بندہ آپ کے احسان کے زیر بار رہے گا۔

حضور یہ کام کرکے میں نے آپ پر نہیں بلکہ خود پر احسان کیا ہے - آپ خواہ مخواہ زیرِ بار نہ ہوں۔ بس حشر کے لئے تیّار رہیں۔ میرے اور وارث صاحب کے ساتھ۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
آپ کے منہ میں گھی شکر اور ہاں میں اکیلے جانے والوں میں سے نہیں ہوں، بھلا آپ کے اور فاتح کے بغیر میں اور مرزا کیا بھاڑ جھونکیں گے :)

ارے حضور اور کیا کیجیے گا بس چچا میاں سے ہماری سفارش کیجیے گا کہ ہمیں بھی وہاں کے کسی مشاعرہ کے دعوت نامے کے بہانے وہیں بلوا لیں۔:cool:
 
حضور والا! کوئی ناراضگی ہے کیا یا جناب نے اپنی ذاتِ والا کو ایسے ہی چند دھاگوں میں مقید کردیا ہے۔۔۔ فرصت میں ادھر ادھر چکر لگائیے، ذرا بتایئے کہ کہاں پائے جاتے ہیں آج کل اور کہاں مصروف ہیں؟
 
ارے بھائی کیسی ناراضگی کہاں کی ناراضگی۔۔۔ بس اپنی ذات کے بخیے ادھڑے ہوئے ہیں ایک نوکری کے ہاتھوں اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ دھاگوں میں تاکا جھانکی نہیں کر پاتا۔ ہاں ادبیات سے متعلق دھاگوں کو کسی حد تک الجھانے کی اپنی سی سعی کرتا رہتا ہوں۔ آپ کی محبت اور حکم دونوں قابل صد احترام ہیں اور (محفل کی) آوارہ گردی پر اکسا رہے ہیں۔
فی الحال پایا تو شہرِ قائد اعظم (کسی زمانے میں اسے صرف شہرِ قائد ہی کہا جاتا تھا مگر اب اس مرکب کی ذو معنویت کے باعث شہرِ قائد اعظم لکھ کر اپنا ما فی الضمیر واضح کرنا پڑا;)) کراچی میں جاتا ہوں اور مصروفیت کی تفصیل عرض کر چکا ہوں کہ نوکری اور غلامی کی حدِ فاضل بس مٹا ہی چاہتی ہے:(
 
الف نظامی

لائبریرین
واہ جی واہ۔ بہت خوب۔ کمال کر دتا اے۔
پہلے صفحے پر ہی بخط غالب "ابوالمعانی مرزا عبدالقادر بیدل" نظر نواز ہوا، دل خوش کردیا۔
attachment.php
 
Attachments

  • ghalibwritings.JPG
    ghalibwritings.JPG
    21.4 KB · مناظر: 96
ارے بھائی کیسی ناراضگی کہاں کی ناراضگی۔۔۔ بس اپنی ذات کے بخیے ادھڑے ہوئے ہیں ایک نوکری کے ہاتھوں اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ دھاگوں میں تاکا جھانکی نہیں کر پاتا۔ ہاں ادبیات سے متعلق دھاگوں کو کسی حد تک الجھانے کی اپنی سی سعی کرتا رہتا ہوں۔ آپ کی محبت اور حکم دونوں قابل صد احترام ہیں اور (محفل کی) آوارہ گردی پر اکسا رہے ہیں۔
فی الحال پایا تو شہرِ قائد اعظم (کسی زمانے میں اسے صرف شہرِ قائد ہی کہا جاتا تھا مگر اب اس مرکب کی ذو معنویت کے باعث شہرِ قائد اعظم لکھ کر اپنا ما فی الضمیر واضح کرنا پڑا;)) کراچی میں جاتا ہوں اور مصروفیت کی تفصیل عرض کر چکا ہوں کہ نوکری اور غلامی کی حدِ فاضل بس مٹا ہی چاہتی ہے:(
ارے ماشاء اللہ، یعنی کہ ہمارے ہم شہر ہوکر ایسی بے گانگی۔۔۔ بالکل پسند نہیں آئی۔۔۔ آپ کو پکڑنا ہی پڑے گا۔۔۔ ویسے شہر کراچی کے کس کونے میں جناب والا تشریف رکھتے ہیں؟
 
Top