لائبریری ٹیم : میٹنگ کارنر

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
لائبریری ماہ کا بنیادی مقصد اردو لائبریری پراجیکٹ کی 'وسیع البنیاد تنظیم' ہے جس کی تفصیل شگفتہ لائبریری ماہ کی تعارفی پوسٹ میں دے چکی ہیں۔ لائبریری میٹنگز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ میٹنگز کا باقاعدہ انعقاد اراکین کو نہ صرف پراجیکٹ کے بارے میں تازہ صورتحال جاننے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ باہمی رابطہ و تبادلہ خیال ٹیم ورک کے لئے باعثِ مہمیز بھی ہو گا جو کہ لائبریری پراجیکٹ کے ورک فلو میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔
اس سلسلہ کا آغاز لائبریری ماہ کے دوران ہی ہو جائے گا۔ ابتدائی میٹنگ/میٹنگز میں لائبریری پراجیکٹ سے متعلق مختلف اہم امور کے بارے میں تجاویز اور آراء پر غور کیا جائے گا جو ماہِ لائبریری کے مقاصد حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ لہٰذا ان میٹنگز کو مشاورتی میٹنگز برائے لائبریری پراجیکٹ کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کوشش کی جائے گی کہ اس دوران باقاعدہ میٹنگز کے بارے میں لائحہ عمل بھی طے کر لیا جائے ۔ یوں ماہِ لائبریری کے بعد لائبریری اراکین کی میٹنگز کا بنیادی مقصد لائبریری میں ہونے والے کام کا تسلسل قائم رکھنا ہو گا۔
امید ہے کہ اب تک لائبریری ٹیم ممبرز کو لائبریری ماہ کے بارے میں اطلاع مل چکی ہو گی۔ سو اگلا مرحلہ پہلی میٹنگ کا ہے۔ اراکین کی سہولت کے مدِ نظر رکھتے ہوئے میٹنگ کے لئے دن اور وقت کا تعین لائبریری اراکین کے مشورے سے کیا جائے گا۔ ہمارے پاس دو دن اتوار ۲۸ دسمبر یا پیر ۲۹ دسمبر(ترجیحاً پیر ۲۹ دسمبر) ہیں ۔جس دن زیادہ ممبرز آن لائن آ سکیں، وہ میٹنگ ڈے ہو گا۔ تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق دن اور وقت یہاں بتا دیں تا کہ میٹنگ کے دن اور وقت کا فیصلہ اور اعلان بر وقت کیا جا سکے۔

یہاں ایک اور بات بھی اہم ہے کہ جو اراکینِ محفل، لائبریری ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ ان کا تعاون بھی بہت اہم ہے۔ خواہ یہ آراء اور تجاویز کی صورت میں ہو یا ’علامہ دہشت‘ کی طرح کسی پراجیکٹ کا حصہ بن کر۔ لہٰذا آپ کا یہاں آنا ہمارے لئے باعثِ خوشی ہو گا۔ :flower:
میٹنگ کا دن اور وقت فائنل ہونے کے بعد ایجنڈا کے بنیادی نکات بھی پوسٹ کر دیئے جائیں گے۔

آپ سب کے تعاون کے لئے پیشگی شکریہ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آغاز کے لیے شکریہ فرحت :hatoff:

میرے لیے بھی دونوں میں سے کوئی بھی دن مناسب ہے اور وقت کے لحاظ سے پیر کی شام تک ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اگر وقت کا کچھ اندازہ بتا دیا جائے کہ کیا وقت مناسب رہے گا تو بہتر ہے۔

فرحت، تقریباً کتنے بجے رکھی ہے؟ پاکستان کے وقت کے مطابق۔

شمشاد بھائی ، ماوراء ! اب وقت ہی فائنل کرنا باقی رہ گیا ہے۔ صرف اعجاز انکل نے اس سلسلے میں اپنی سہولت کا ذکر کیا ہے۔ آپ لوگ کوئی خاص وقت بتانا چاہیں گے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
میں کل سارا دن ہی موجود رہونگا، ہاں پاکستانی وقت کے مطابق شام اور رات کو کچھ وقفوں سے بجلی نہیں ہوتی!
 

ماوراء

محفلین
سارے لائبریری اراکین کی میٹنگ ہے کیا؟ یہاں تو کوئی نظر ہی نہیں آ رہا۔

کل مجھے جانا تو ہے۔۔ لیکن کوشش کروں گی جلدی واپس آ جاؤں۔ اب میٹنگ پتہ نہیں شام کے کس وقت ہے۔۔لیکن پاکستان کے دس بجے تک شاید آ سکوں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم ماوراء!
وقت کے فرق کے وجہ سے بہتر آپشن پاکستان کے وقت کے مطابق دن 12 بجے کے بعد ہی لگتا ہے۔ آپ کے بھی لیٹ ہونے کا امکان ہے تو اس کو مزید آگے کیا جا سکتا ہے۔ ماوراء آپ جانے سے پہلے آ سکیں گی ایک بار؟
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام فرحت،
اگر دن کو جلدی اٹھ گئی تو ضرور۔ :p
میرے ساتھ عجیب مسئلہ ہے۔۔ جب بھی لائبریری میں کوئی میٹنگ ہو۔۔میرے کام نکل آتے ہیں۔:(
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کیونکہ میٹنگ کے لئے پاکستان کے وقت کے لحاظ سے شام کا آپشن زیادہ بہتر لگ رہا ہے۔ تو ہم میٹنگ کل پیر 29 دسمبر بوقت شام چار بجے سے رات دس بجے تک رکھ لیتے ہیں تا کہ اراکین اپنی سہولت کے مطابق آن لائن آ سکیں۔
امید ہے کہ اس پروگرام میں ہمیں کسی رد و بدل کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لیکن اگر کسی وجہ سے ایسا کرنا پڑا تو ممبرز کو مطلع کر دیا جائے گا۔ایسی صورت میں کوفت کے لئے پیشگی معذرت :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام فرحت،
اگر دن کو جلدی اٹھ گئی تو ضرور۔ :p
میرے ساتھ عجیب مسئلہ ہے۔۔ جب بھی لائبریری میں کوئی میٹنگ ہو۔۔میرے کام نکل آتے ہیں۔:(

:) ماوراء آپ تین تین الارم لگا کر سونا پلیز۔ ایسا نہ ہو کہ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا اجلاس منعقد ہی نہ ہو سکے :ڈ
 
Top