سارہ، آپ چاہیں تو بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ سیٹ اپ کر لیں۔ میں جلد ہی بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ سیٹ اپ کرنے کے بارے میں ہدایات پوسٹ‌ کروں گا۔
شکریہ پلیز ہدا یات ایسی ہوں کے میرے جیسے مو ٹے دما غ کو آسانی سے سمجھ آجائیں:mad:
 

نبیل

تکنیکی معاون
سارہ، آپ پہلے بلاگ سیٹ اپ کر لیں۔ اسے اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ کوئی بنی بنائی اردو ٹیمپلیٹ کو استعمال کریں۔ ٹیمپلیٹ کو خود سے کسٹمائز کرنا قدرے دقت طلب ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ ایک مرتبہ بلاگ سیٹ اپ کر لیں تو ٹیمپلیٹ کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔
 
سارہ، آپ پہلے بلاگ سیٹ اپ کر لیں۔ اسے اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ کوئی بنی بنائی اردو ٹیمپلیٹ کو استعمال کریں۔ ٹیمپلیٹ کو خود سے کسٹمائز کرنا قدرے دقت طلب ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ ایک مرتبہ بلاگ سیٹ اپ کر لیں تو ٹیمپلیٹ کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔
بلا گ تو بنا پڑا ہے
http://artandarticle.blogspot.com
:confused:
 
میں نے‌ بلاگنگ کی دنیا میں قدم عربی سائٹ مکتوب کے‌ ذریعے رکھا تھا اس کے بعد میں نے‌ اپنا ذاتی اکاؤنٹ اور ڈومین خرید کر بلاگنگ شروع کی جوکہ عربی ہی میں ہے یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں اردو کا بھی شوق ہے بہت اس کے‌ لئے میں نے پہلے انگلش پھر اس میں اردو شامل کی یہاں‌ سے دیکھ سکتے‌ ہیں‌ لیکن افسوس کے میں پوری طرح ابھے تک اردو بلاگنگ میں توجہ نہیں دے‌سکا جو کہ آپ کو بلاگ دیکھ کر شکل سے ہی معلوم ہو جائے گا۔ جبکہ عربی بلاگ کو کچھ ٹچ ملتا رہا۔ اب میرا ارادہ عربی اردو فورم بنانے‌ کا ہے‌جس پر میں‌ آج کل دوست احباب کی مدد سے کام کر رہا ہوں ۔ ۔ ۔ سب کا شکریہ
 

ماوراء

محفلین
منظر نامہ کا تعارف کروانے کے لیے بچے نے مجھ پر ذمہ داری ڈال دی ہے۔ اردو ٹیک کے بلاگز آجکل کچھ مسائل سے دوچار ہے، منظر نامہ بھی اردو ٹیک پر ہی بنایا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ابھی روابط دینے کے قابل نہیں ہوں۔ لیکن باقی روابط بھی اس وقت نہیں دے سکی۔۔۔چونکہ عمار اور میں مل کر کام کرتے ہیں۔۔۔تو تعارف میں نے لکھ دیا ہے۔۔۔روابط عمار دیں گے۔ (عمار، پوسٹ کو الگ سے ایڈیٹ کر کے روابط شامل کر کے مجھے پی ایم میں بھیج دینا۔۔ میں ایڈیٹ کر دوں گی۔:p
-------------

اپریل، مئی ٢٠٠٨ میں عمار اور میرے ذہن میں ایک ایسا بلاگ بنانے کا خیال آیا۔ جہاں ہم اردو بلاگرز کو اکھٹا کریں تاکہ اردو بلاگرز ایک دوسرے کو جان سکیں۔ ہمارا پہلا خیال بلاگرز سے انٹرویوز لینے کا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے منتخب موضوعات پر بلاگرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔لیکن جوں جوں ہم قدم بڑھاتے گئے، بلاگرز کی حوصلہ افزائی اور تجاویز سے آج ہم منظر نامہ پر “ایوارڈز“ اور “ایک بلاگر ، ایک کتاب“ جیسی مہم کو چلا رہے ہیں۔

منظر نامہ پر آپ کیا پڑھ، دیکھ سکتے ہیں؟

* اردو بلاگرز کے انٹرویوز (سلسلہ شناسائی)
* منتخب موضوعات پر بلاگرز کے خیالات (نقطہ نظر)
* ہر ماہ کے بلاگز (اقتباسات)

اس کے علاوہ ۔۔۔

* اردو بلاگنگ ایوارڈز
* مہم برائے ایک بلاگر اور ایک کتاب

- منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے انٹرویو لیے جاتے ہیں۔ انٹرویو لیتے ہوئے ہماری یہ بھی کوشش رہی ہے کہ پرانے اردو بلاگرز جو پہلے بلاگنگ کرتے رہیں ہیں لیکن اب نہیں کر رہے ، ان سے بھی انٹرویوز لیے جائیں۔
سلسلہ شناسائی میں اب تک بیس بلاگرز کے انٹرویو لیے جا چکے ہیں۔
  1. * ابوشامل (فہد) سے شناسائی
  2. * اسماء سے شناسائی
  3. * مکی سے شناسائی
  4. * “میرا پاکستان” سے شناسائی
  5. * ساجد سے شناسائی
  6. * افتخار اجمل سے شناسائی
  7. * شب سے شناسائی
  8. * پاکستانی سے شناسائی
  9. * شعیب صفدر سے شناسائی
  10. * جہانزیب اشرف سے شناسائی
  11. * عارف انجم سے شناسائی
  12. * خاور کھوکر سے شناسائی
  13. * شاکر عزیز سے شناسائی
  14. * عمیر سلام سے شناسائی
  15. * راشد کامران سے شناسائی
  16. * قدیر احمد سے شناسائی
  17. * سعادت سے شناسائی
  18. * زکریا اجمل سے شناسائی
  19. * امن ایمان سے شناسائی
  20. * رضوان سے شناسائی

- نقطہ نظر ایسا سلسلہ ہے، جہاں ہم بلاگرز کو ایک موضوع دیتے ہیں، اور بلاگرز منظر نامہ پر لکھاری کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے کے لیے اگر آپ میں سے کوئی بھی لکھنا چاہے، اس کو ہم لکھاری کی حیثیت سے منظر نامہ میں شامل کرتے ہیں۔
نقطہ نظر میں ہمارے تین لکھاریوں نے حصہ لیا ہے۔
  1. راشد کامران
  2. ابوشامل
  3. محمد وارث
امن ایمان بھی منظر نامہ کا حصہ بنیں اور انہوں “منتخب موضوع“ کے لیے تحریر لکھی۔

- ماہ کے بلاگز میں ہم پورے مہینے کے بلاگز پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔ اور بہترین پوسٹس کو منتخب کرتے ہوئے ان کے اقتباسات پوسٹ کیے جاتے ہیں۔مزید۔۔۔ اردو بلاگنگ میں اس ماہ کیا نیا ہوا۔۔۔اس کو منظر نامہ نیوز میں شامل کی جاتا ہے۔
ہر ماہ کے بلاگز کی تحاریر میں اور عمار مل کر لکھتے ہیں۔ جبکہ بلاگر ڈفر تحاریر اکھٹی کر کے دینے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔

- مکی کی تجویز کے مطابق ہم منظر نامہ پر ایک مہم چلا رہے ہیں، جس میں ہر بلاگر کو ایک ایک کتاب لکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس میں مکی نے ہی سب سے پہلے شروعات کیں۔
منظر نامہ پر ایک بلاگر ، ایک کتاب مہم میں اب تک چار کتابوں پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ جو کہ یہ ہیں؛
  1. وقت کا سفر ۔ محمد علی مکی
  2. قطعہ کلامی ۔ محمد علی مکی
  3. تجدید و احیائے دین - ابو شامل
  4. مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ضیاء
جبکہ کچھ کتابوں پر ابھی کام ہو رہا ہے۔مزید تفصیلات کے لیے منظر نامہ دیکھتے رہیے۔

- اس کے علاوہ منظر نامہ پر ہم نے بلاگر "میرا پاکستان" کی تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے 2008 بلاگ ایوارڈز کے لیے تین ایوارڈز کا بھی انعقاد کیا ہے۔ جس کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ نتائج کا اعلان اردو ٹیک کے واپس آ جانے پر ہو گا۔
ایوارڈز یہ ہیں؛
  1. بہترین اردو بلاگ
  2. فعال ترین اردو بلاگ
  3. نیا بہترین بلاگ
 

فرخ

محفلین
عزیز بھائی
دراصل اردو ٹیک ٹھیک کام نہیں کر رہا اسلیئے لوگ دیکھ نہیں‌سکے ہونگے۔ جونہی اردو ٹیک ٹھیک ہوا، کم از کم میں‌تو ضرور دیکھوں‌گا۔

لگتا ہے میرا بلاگ بہت پیچھے ہے کسی نے تبصرہ کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا؟
 

فرخ

محفلین
اگر آپ قبائیل کو بروج کی بنیاد پر تشکیل دیتے ہیں تو پھر میں‌آپکے قبیلے کا نہیں‌ہوں کیونکہ میری تاریخ پیدائیش کے حساب سے میرا برج کوئی اور بنتا ہے۔
لیکن اگر قبائیل کی بنیاد نظریات اور اطوار ہیں تو پھر شائید ہمارے قبیلے ایک ہو سکتے ہیں :hatoff:

آپ کا blogspot والا بلاگ میں نے پہلے بھی دیکھا تھا۔ رمضان المبارک کے بعد شائید آپ نے کچھ نہیں‌لکھا وہاں۔۔۔مگر ہے تو بہت اچھا۔ اب آپ کہتے ہیں‌تونہیں‌دیکھتے۔۔۔۔:mrgreen:

آپ تو اپنے ہی قبیل کے لگتے ہو۔ کہیں آپ کا برج بھی سرطان (cancer) تو نہیں۔

میرے دستخط میں میرے دونوں بلاگز کے ربط ہیں۔ ایک کا ربط ابو پر ہے اور دوسرے کا کاشان پر۔
خبردار! ان بلاگز کو قطعاً نہ دیکھیں۔
(کیوں کہ ان میں دیکھنے کے لیئے کچھ ہے ہی نہیں:laugh: )
 

ماوراء

محفلین
ماوراء! تم نے یہ والی تحریر پوسٹ کردی؟؟ :eek:
اور ابھی اردو ٹیک چلے تو روابط دوں نا :(

لو۔۔۔میں نے تقریباً سارا نیا لکھا ہے۔ اب جن کے انٹرویوز لیے ہیں۔۔ یا منظر نامہ پر جو کام ہو رہے ہیں۔۔وہ تو وہی لکھنے تھے نا۔۔۔؟
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاء اللہ آپ سب لوگوں نے تو بہت ہی اچھے بلاگز بنائے ہوئے ہیں، اور ساتھ ساتھ اُن میں بہت اعلیٰ تحریریں بھی موجود ہیں۔ یقیناً آپ سب کی "اردو بلاگنگ" اردو کی بڑی خدمت ہے خاص طور پر تحریری اردو کا کام بے حد اہم ہے۔

نبیل بھائی،

مجھے وقت بھی بہت کم ملتا ہے اور تکنیکی سوجھ بوجھ بھی واجبی سی ہے لیکن کوشش کروں گا کہ آپ کے ٹیوٹوریل سے فائدہ اُٹھا کر میں بھی کچھ نہ کچھ ضرور کروں۔ اُمید ہے آپ جلد ہی یہ ٹیوٹوریل پیش کریں گے۔ عمار بھائی اور دیگر دوستوں سے بھی اچھی خاصی مدد مل سکتی ہے۔ :cool:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بلاگنگ کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور کوشش ہوتی ہے کہ جن مسائل کا مجھے بلاگنگ کرتے دوران سامنا رہا اس کے بارے میں لکھتا رہوں، اس پر بھی میرے بلاگ میں کچھ تحاریر موجود ہیں‌مثلا اردو میں انگریزی عبارت اور خاص‌ طور پر اردو بلاگنگ کے لئے سانچوں‌ کے متعلق لکھنا میرا محبوب مشغلہ ہے ۔اب اس لکھنے کا کسی کو فائدہ ہوا یا نہیں‌ ؟ بظاہر تو نظر نہیں‌ آتا لیکن کبھی کبھار بھولے بھٹکے سے کسی کی ای میل آ جاتی ہے ۔

جہانزیب، تھیمز کے بارے میں میں چند ایک بار آپ کے بلاگ سے فائدہ اٹھا چکی ہوں۔ فرحت نے بھی مجھ سے کہا تھا، ان کو تھیم اردوانا سیکھنا تھا۔ ان کو بھی میں نے آپ کی بلاگ کے ربط بھیجے تھے۔ اب معلوم نہیں۔۔ کتنا سیکھنا انہوں نے۔

مجھے بھی ہوا ہے فائدہ۔ صفر سے شروع کر کے اتنا کچھ سیکھ لیا ہے۔ :)
 

ساجداقبال

محفلین
پہلے میرا خیال تھا کہ میں ہی بلاگوں کا جمگھٹا لگائے رکھتا ہوں لیکن ماشاء اللہ سے ایسی کئی افراد ہمارے بیچ موجود ہیں، خاص کر فرخ بھائی تو لگتا ہے اپنے ای میل ایڈریسز سے زیادہ بلاگ رکھتے ہیں۔ ;-)
میری بلاگنگ کا آغاز مرحوم اردو ٹیکنالوجی بلاگ سے ہوا تھا، جس کی فاتحہ میں نے چند ماہ پہلے ہی پڑھی۔ یہ بلاگ میری زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا اور ہے۔ اسی سے ملتا جلتا بکھیڑا اردو ماسٹر کے نام سے شروع کیا ہے، جسمیں میں اور ہمنوا شامل ہیں۔ ;-)
بہت سارے ذاتی قسم کے بلاگ دیکھ کر ہمیں بھی اپنی آنلائن جائیداد میں اسکی کمی محسوس ہوئی سو دائرہ کے نام سے اپنی کنوئیں سے زندگی سے براہ راست کچھ چیزیں شئیر کرتے ہیں۔ اور آجکل انگریزی پر(جی ہاں انگریزی) بھی طبع آزمائی کر رہے ہیں۔
ویسے سچ بات ہے ہم اردو بلاگرز، مکی اور میرا پاکستان کو چھوڑ کے ایک نمبر کے نکمے ہیں۔(جنہیں نکمے پر اعتراض ہو اپنے لئے کوئی اچھا سا لفظ منتخب کر لیں;-)
:hatoff:
 
اس وقت میرے پاس ورڈ‌پریس کا بلا گ اور کمپیوٹر میں‌ اردو تھیم کا فولڈر ہے مگر مجھے پتہ نہیں‌کے اسے کیسے بلاگ پر اپ لوڈ کر نا ہے پلیز کوئی ہیلپ کرے گا؟:confused::(
 
اس وقت میرے پاس ورڈ‌پریس کا بلا گ اور کمپیوٹر میں‌ اردو تھیم کا فولڈر ہے مگر مجھے پتہ نہیں‌کے اسے کیسے بلاگ پر اپ لوڈ کر نا ہے پلیز کوئی ہیلپ کرے گا؟:confused::(
سارہ بہن! کیا آپ کے پاس ہوسٹنگ اور ڈومین ہے یا فری ہوسٹ پر بلاگ سیٹ۔اپ کرنا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سارہ، فری میں تو بلاگسپاٹ پر ہی بلاگ بہتر رہے گا۔ آپ پہلے اپنے بلاگ پر کوئی اردو پوسٹ کریں۔ اس کے لیے کوئی نہ کوئی اردو ٹیمپلیٹ بھی فراہم کر دی جائے گی۔
 
Top