بریکنگ نیوز۔عراقی صحافی نے صدر بش کو جوتے دے مارے

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

معذرت کے ساتھ بھائی، بات یہ ہے کہ ہمارا اسلام ہمارا اپناہی وضع کرتاہے کیونکہ جوچیزہمیں پسند ہے اس کو ثابت کرنے کے لئے ہم ہرطرح کاسہارا لیتے ہیں لیکن جو ناپسند ہے حتی کے اس کے متعلق اسلام میں جو بھی تحریر ہو اس کو پسند نہیں کرتی یہی وجہ ہے کہ رسوائی ہمارا مقدر ہے۔
یہ ایک کالم جوکہ اردوپواینٹ میں ہے اس کو پڑا جوکہ اس موضوع کے متعلق بھی ہے اچھالگا۔ شاید کے تیرے دل میں اتر جائے بات میری۔


http://http://daily.urdupoint.com/todayColumn.php?column_id=6252&page1=4&page=4&writer_id=178&date1=2008-12-16

والسلام
جاویداقبال
 

آبی ٹوکول

محفلین
ہونہ ۔۔محض جذباتی باتیں ۔۔بھائی اس مسلمان کی فکر نہیں کسی کو جسکو اس جوتا پھینکنے کے عمل کے بعد ایک جابر حکمران کے کارندوں‌ نے بے دردی سے مارا ہے ۔۔اسکی مدد کو کون پہنچا یہ جو خوش ہورہے ہیں‌ جوتا پھینکنے کی بات سنکر۔۔وہ ۔۔یہاں تو سب اپنے جذبوں کی تسسکین حاصل کرنے میں‌ لگے ہیں‌اور وہاں‌ اسکے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہوگا یہ سوچ کر ہی میرا دل رو رہا ہے ۔۔پر غصہ بھی آرہا ہے کہ ان صاحب نے یہ موقع خود ہی فراہم کیا ہے ان ظالموں‌ کو ۔۔
ایک کافر جابر حکمران پر محض جوتا پھینکنے کے بدلے میرے ایک مسلمان بھائی کو شدید جسمانی اذیت دی جائے اور اسکی ہڈی پسلی توڑ دی جائے یہ مجھے کبھی بھی منظور نا ہوگا۔۔آپ لوگ اسے صحیح سمجھتے ہوں‌ تو یہ آپ کی سوچ ہے میں‌ تو اپنے دل کو اس قسم کی جھوٹی تسلی نہیں دے سکتا کے اس واقع کو بہت بڑا کارنامہ سمجھوں‌۔۔

اور مجھے بھی شائدیہی شعر کہنا پڑیگا جو آپ نے شیئر کیا ہے ۔۔:cry:

اور جہاں تک باذوق بھائی کی حدیث دانی پر آپ کا اعتراض ہے یہ محض آپ کی ذاتی سوچ ہے ۔ضروری نہیں کے دوسرے بھی آپ سے اتفاق کریں‌۔۔
اب آپ کی اس سوچ کا محرک آپ کا کونسا جذبہ بنا ہے یہ آپ ہی بہتر جان سکتے ہیں‌۔۔:roll:
گر میری باتیں جذباتی ہیں تو آپ بھی ذرا خود کی باتوں پر غور کریں کیا وہ جذبات سے عاری ہیں ؟ میرے بھائی زندگی میں یہ جذبات ہی ہیں جو کہ زندگی کہ ہونے کا پتا دیتے ہیں باقی جہاں تک بات ہے آپکی پیش کردہ دلیل کی تو اس کا میں پہلے بھی رد کرچکا ہوں خود آپ ہی کی دلیل کی رو سے ۔ ۔ ۔
اور آپ سے کس نے کہہ دیا کہ ہمیں اس صحافی بھائی کی فکر نہیں ۔ ۔ ۔ ہمیں تو اسکے ساتھ ساتھ ان لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کی بھی اتنی ہی فکر تھی کہ جن کو امریکیوں نے کارپٹ بمبنگ کرکے صفحہ ہستی سے ہی مٹا ڈالا حالانکہ ان کا بُش تو کیا بُش کہ کتے کو بھی جوتا مارنے کا قصور نہ تھا ۔ ۔ ۔ نیز کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کسی کو بھی مارنے کہ لیے اس میں قصور دیکھنے کا محتاج ہوا کرتا ہے گر آپ یہ سوچتے ہیں تو یہ محض آپ کی خام خیالی تو ہوسکتی ہے حقیقت سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ۔ ۔ ۔ اور آپ سے یہ کس نے کہہ دیا کہ اس صحافی کہ ساتھ اب جو سلوک ہوریا ہے اسے ہم روا سمجھتے ہیں ؟اس صحافی کا بُش کو جوتے دے مارنے پر ہمارا اپنے جزبات کو تسکین دے لینا ہرگز اس بات کی دلیل نہیں کہ اب ہم اس صحافی پر ہونے والے ہر قسم کہ سلوک پر راضی بھی ہیں ۔ ۔ بلکہ ہماری اس جذباتی تسکین کو آپ بالکل اپنے دل کی اب جو حالت ہے(میرا دل رو رہا ہے )پر قیاس کریں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسی لیے ۔ ۔ ۔ ہم نے ملت اسلامیہ کہ مدرسین اخلاقیات سےفقط اتنا عرض کیا تھا کہ اگر شدت جذبات سے مغلوب ہوکر ایک بیچارہ صحافی جرم ہی کر بیٹھا ہے تو اے ملت اسلامیہ کہ مدرسین اخلاقیات آپ پلیز اپنے اخلاقیات کہ درس کو کسی اور وقت کہ لیے اٹھا رکھیں کیونکہ نہ تو یہ وقت مناسب ہے اور نہ ہی مقام مناسب کہ اس وقت و مقام پر اخلاقیات کا لیکچر دیا جائے ۔ ۔ ۔
باقی ہر سوچ پہلے کسی بھی بندے کی انفردای اور ذاتی ہی ہوا کرتی جب کہ بعد میں بہت سے شواہد اور قرائن اس کو اجتماعی سوچ کی شکل میں تبدیل کردیتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ باذوق بھیا کہ ساتھ میرے بڑے پرانے (مُحَبَّت اَنْگیز)مراسم ہیں اور وہ خوب جانتے ہیں کہ میں نے انکو ایسا کیوں کہا ہے لہذا اس ضمن میں آپ کو کسی فکر میں مبتلا نہ ہونا چاہیے ۔ ۔ ۔ والسلام ۔ ۔ ۔
 
ہم نے ملت اسلامیہ کہ مدرسین اخلاقیات سےفقط اتنا عرض کیا تھا کہ اگر شدت جذبات سے مغلوب ہوکر ایک بیچارہ صحافی جرم ہی کر بیٹھا ہے تو اے ملت اسلامیہ کہ مدرسین اخلاقیات آپ پلیز اپنے اخلاقیات کہ درس کو کسی اور وقت کہ لیے اٹھا رکھیں کیونکہ نہ تو یہ وقت مناسب ہے اور نہ ہی مقام مناسب کہ اس وقت و مقام پر اخلاقیات کا لیکچر دیا جائے
چلئے آپ کی ان باتوں کو پڑھ کر میں بھی اپنی بات ختم کرتا ہوں کہ کم سے کم آپ نے مہوش بہن اور باذوق بھائی کی پوسٹوں سے اختلاف کرنے کے باوجود اتنا تو مان لیا کہ وہ اسلامی اخلاقیات کے دروس تھے۔
اب یہ الگ بات ہے کہ غلط وقت اور غلط مقام پر یہ دروس پیش کئے گئے۔

بہرحال آپ کی یہ بات تو میں بھی مانتا ہوں کہ سینما ہال میں نماز کے وقت نماز پڑھنا کچھ عجیب ہی لگے گا۔;-)
 
آیت اللہ خزعلی نے تو ان جوتوں کو چومنے کا ارادہ کیا ہے۔
پتہ نہیں‌اپ زیادہ اسلامی ہیں یا آیت اللہ
07.gif

جسارت
 
آیت اللہ خزعلی نے تو ان جوتوں کو چومنے کا ارادہ کیا ہے۔
پتہ نہیں‌اپ زیادہ اسلامی ہیں یا آیت اللہ
07.gif

جسارت

محترم ہمت علی ۔۔کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ ۔۔

کیا اسلام آیت اللہ کے افعال سے جانا جاتا ہے یا قرآن اور حدیث کی تعلیمات سے ؟؟
 
محترم ہمت علی ۔۔کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ ۔۔

کیا اسلام آیت اللہ کے افعال سے جانا جاتا ہے یا قرآن اور حدیث کی تعلیمات سے ؟؟
ضرور بیٹا ۔ جو اسلام ، قران اور حدیث کو زیادہ جانتا ہے
ظاہر ہے کہ علما ہی بہتر جانتے ہیں‌نہ کہ میں اور آپ۔
 

طالوت

محفلین
حضور بھاڑ میں گئیں آپ کی نام نہاد اخلاقیات ، اور معتبر علماء۔۔ پچھلے بارہ سو برسوں سے آپ یہی کچھ کر رہے ہیں ، کبھی غاصب حکمرانوں کے غصب کو کوفے کی ٹکسالوں میں گھڑی گئی حدیثوں سے اسلامی حکمرانی ثابت کر رہے ہیں اور کبھی حملہ آور جنگجو غزنوی کو بت شکن ۔۔ آپ کی یہ اخلاقیات و خیالات آپ کو مبارک ۔۔باذوق میاں جو حدیثیں آپ نے اس ضمن میں پیش کیں ہیں ان کا خاصا پوسٹ مارٹم ہو سکتا ہے مگر بحث کہیں سے کہیں نکل جائے گی اور اس پر بات بھی کافی ہو چکی ۔۔
منتظر الزیدی ایک جرات مند شخص ہے اور اس کی جرات مندی کا واقع آنے والی کئی نسلوں کو فخر سے سنایا جائے گا-انشاءاللہ ۔۔ ہمیں اس میں کوئی اخلاقی برائی نظر نہیں آتی ، اجتجاج اور نفرت کے اظہار کا یہ ذریعہ ان کی روایت ہے اور اس میں کوئی برائی نہیں ۔۔۔۔۔۔ کالم نویسوں کا کیا ہے ؟ وہ تو ہر بات میں غلطی "ہماری"نکالتے ہیں ، سو آپ بھی اور وہ سب بھی بیٹھ کو خوب ڈھول بجائیے ، عالم اسلام اس پر مطمئن ہے ۔۔الحمدللہ!
وسلام
 
ضرور بیٹا ۔ جو اسلام ، قران اور حدیث کو زیادہ جانتا ہے
ظاہر ہے کہ علما ہی بہتر جانتے ہیں‌نہ کہ میں اور آپ۔

جوتے چومنے والے عالم کے بارے میں‌ بھی آپ کا یہی خیال ہے ۔۔

بھائی جوتا چومنا اخلاق سے گری ہوئی بات ہے ۔۔اسلام میں‌ تو اس چیز کا تصور بھی نا کریں‌ آپ ۔۔
 
جوتے چومنے والے عالم کے بارے میں‌ بھی آپ کا یہی خیال ہے ۔۔

بھائی جوتا چومنا اخلاق سے گری ہوئی بات ہے ۔۔اسلام میں‌ تو اس چیز کا تصور بھی نا کریں‌ آپ ۔۔
بیٹا یہ تو بال کی کھال نکالنا ہے
مان کیوں نہیں لیتے کہ شیطان کو کنکرنی مارنا حج کا عمل ہے۔
 

مغزل

محفلین
بھائی معذرت ! پر کیا حدیثیں‌ سننے سے بھی لوگ متنفر ہوتے ہیں‌؟ اور اگر ہوتے ہیں‌ تو وہ کون لوگ ہیں‌ ؟ مسلمان ہی ہیں‌ یا۔۔؟

جی ہاں ۔۔ ہوسکتے ہیں مسلمان ہی ہوسکتے ہیں ۔
شیخ سعدی نے کہا تھا کہ حدیث موچی کو سنانے کہ نہیں۔
آ پ ہمیں موچی خیال کیجئے ۔۔جان بخش دیں۔
بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا
 

مغزل

محفلین
بھائی الزیدی کے عمل سے بہت سارے جذباتی مسلمانوں کے خود ساختہ جذبوں کو تسکین تو مل گئی ۔پر اس عمل سے بش کا کیا نقصان ہوگیا۔۔؟ اور عالم اسلام کو کونسا فائدہ پہنچ گیا ؟ اگر آپ کیہنگے کے اسکی تذلیل ہوئی ہے تو میں‌ کہونگا کے اسکے بنا بھی وہ ذلیل ہی ہے اگر اس پر جوتے نا بھی برسائے جائیں‌ تب بھی وہ عزت دار کبھی نہیں‌ بن سکتا۔۔؟ ہاں‌ البتہ اس جوتا بازی سے دنیا کے دیگر غیر مسلموں پر اسلام کا اچھا تاثر نہیں پڑیگا۔۔اور الزیدی کے ساتھ کیا سلوک ہوا ؟ کیا انکا یہ جوتا مارنے کا عمل حماقت نہیں تھی ؟ بھائی اگر اسی طرح مسلمان جذبات میں‌ بہتے رہے تو نقصان ہمارا ہی ہے ۔۔کیا آپ کو اچھا لگ رہا ہے اپنے کسی مسلمان بھائی کی ہڈی پسلی ایک کردی گئی اور باقی سب کچھ نہیں‌ کرسکتے ۔۔؟

میدان جنگ میں اگر اپنی جان کی پرواہ نا کی جائے تو وہ بہادری ہے جذبہ شہادت ہے ۔۔پر پریس کانفرنس میں‌ ۔۔جبکہ الزیدی کو اچھی طرح پتہ تھا کہ اسکے علاوہ وہ کچھ نہیں‌ کرسکتے ۔۔تو پھر اپنی جان کو ہلاکت میں‌ ڈالنا کونسا عقلمندی کا کام ہے ؟

وہ کیمرہ دے مارتا اور بش مرجاتا یا زخمی ہوجاتا تو بھی آپ اسی طرح ’’ اخلاق یات ‘‘ کا درس دینے آجاتے ۔
(یاد رہے اخلاق ۔۔ زیر سے پوتڑے کو کہتے ہیں ۔ جو نوزائیدہ بچوں کو باندھا جاتا ہے)
 
ظاہر ہے کہ علما ہی بہتر جانتے ہیں‌نہ کہ میں اور آپ۔
اور علماء ظاہر ہے اپنی ذاتی رائے سے دلیل نہیں دیتے ، قرآن اور حدیث سے ہی دیتے ہیں۔ اتنا تو آپ کو بھی پتا ہوگا۔
تو کیا آپ آیت اللہ یا آپ کی طرف کے کسی ایک عالم دین کا ایسا کوئی قول پیش کریں گے یہاں جس میں جوتا مارنے یا جوتا چومنے کی دلیل قرآن یا حدیث سے دی گئی ہو؟؟
 

مغزل

محفلین
ویسے ’’ قتل الموذی قبل الایذا ‘‘ بھی کہیں پڑھا ہوگا ۔۔ آپ نے ۔۔۔۔ دماغ کو استعمال کیجئے ۔
اور ہمارے ساتھ ۔۔ جوتے برسانے آجائیں ۔۔ کھیل ہی سہی ۔۔
 

مغزل

محفلین
اور علماء ظاہر ہے اپنی ذاتی رائے سے دلیل نہیں دیتے ، قرآن اور حدیث سے ہی دیتے ہیں۔ اتنا تو آپ کو بھی پتا ہوگا۔
تو کیا آپ آیت اللہ یا آپ کی طرف کے کسی ایک عالم دین کا ایسا کوئی قول پیش کریں گے یہاں جس میں جوتا مارنے یا جوتا چومنے کی دلیل قرآن یا حدیث سے دی گئی ہو؟؟

میں ثابت کروں ۔۔ لیکن سوچ لیں منھ کہاں چھپائیں گے۔؟؟
اور علما کی تو مت کہیں ۔۔ ان کے کردار سے سب واقف ہیں۔۔
 

مغزل

محفلین
زیدی کے مکالمے سنیے !

صدر بش پر جوتے پھینکنے کا واقعہ پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا جب عراقی ٹی وی کے صحافی نے صدر بش پر اپنا جوتا پھینکتے ہوئےکہا: ’کتے، عراقی عوام کی جانب سے الوداع۔

پہلا جوتا پھینکنے کے بعد صحافی المنتظر زیدی نے دوسرا جوتا بھی صدر بش پر پھینکا اور کہا ’یہ عراقی بیواؤں، یتیموں اور عراق کے تمام ہلاک شدگان کی طرف سے ہے۔

اور فیصلہ کیجئے ۔۔ ۔ اور ہاں کیا کوئی کافر یہ حرکت کرتا تو آپ اخلاقیات کادرس دیتے۔۔ بھئی وہ بھی تو اہلِ کتاب ہیں۔۔ اخلاقیات تو سب کی ایک ہیں۔
 
جی ہاں ۔۔ ہوسکتے ہیں مسلمان ہی ہوسکتے ہیں ۔
شیخ سعدی نے کہا تھا کہ حدیث موچی کو سنانے کہ نہیں۔
آ پ ہمیں موچی خیال کیجئے ۔۔جان بخش دیں۔
بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا


ٹھیک ہے بخش دیا ۔:hatoff:

ویسے بہت جذباتی ہوجاتے ہیں‌ آپ لوگ۔۔:roll:
 

مغزل

محفلین
ٹھیک ہے بخش دیا ۔:hatoff:

ویسے بہت جذباتی ہوجاتے ہیں‌ آپ لوگ۔۔:roll:

مذہب جذباتی لوگوں نے ہی قبول کیا ۔ اب جذبات کے معنی اگر آپ کی لغت میں منفی ہیں تو میں کیا کروں ۔
میں نے کوئی ٹھیکہ تھوڑی ہی لے رکھا ہے ۔ لغت ٹھیک کرنے کا ۔۔۔۔۔۔ رہی بات تحمل کی تو بھیا اس کے
مدارج ہیں۔۔۔ منازل ہیں۔۔ نہ کہ ہر وقت کی راگنی ۔
 
Top