لعنت مجھ پر --- لعنت مجھ پر

مغزل

محفلین
لاہور میں ایک 8 سالہ بچے کو استری سے جلا یا گیا۔۔۔۔۔ لعنت مجھ پر
خبر آپ خود تلاش کریں ۔۔ مجھ میں وہ مناظر دیکھنے کی تاب نہیں ۔
 

مغزل

محفلین
یہ خبر ابھی ابھی جیو پر براہ ِ راست دکھائی گئی ۔۔ بچے کی کمر پر جلنے کے نشان دیکھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کہوں ۔۔ سوائے اس کے کہ لعنت مجھ پر ۔
 

مغزل

محفلین
آئیے جانور وں کا تماشہ دیکھیں ۔۔۔
644542_blast8.jpg

64443_blast4.jpg

644329_blast3.jpg

64432_blast2.jpg


چلیئے زبان کے چٹخارے کو یہی غنیمت ہے ۔۔

(لعنت مجھ پر )
 

مغزل

محفلین
انا لِلہ وانا الیہ راجعون کے سوا ہم اور کیا کرسکتے ہیں‌۔۔

معاف کیجئے جناب ہم نے اس آیت کا بھی غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔۔
رہی بات کہ کیا کرسکتے ہیں ۔۔ تو کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔۔ ہم زنخے ہیں ۔

ہم ظلم پر ۔۔ چٹخارے بھر سکتے ہیں۔
یہ بھی دیکھئے جناب ۔

ہم نے ظلم کو بھی تفریح بنا لیا ہے ۔ مظلوم اب ظلم سے مزے لیتا پھرتا ہے ۔ وحشی جانور کہیں کا۔
 

مغزل

محفلین
خبر کا ربط:
پاڑہ چنار سے آئی ہوئی ایک خاتون نے ڈاکٹر سمجھ کر مجھ سے زارو قطار روتے ہوئے منت کی کہ انکے زخمی ہونے والے چھوٹے بچے کی مرہم پٹی کروں۔
بچی جس خاتون کی گود میں تھی وہ بھی زخمی ہوئی تھی۔اس خاتون نے کہا کہ ’خدارا میرا علاج نہ کرو مگر بچی کا کرو‘۔

اے مالک و مولی ۔۔ تو تو قہار بھی ہے ۔۔ بندوں پر رحم فرما
اور ان ظالموں پر اپنا عذاب نازل فرما ۔۔ الہی اٰمین الہٰی اٰمین ۔
ان حکمرانوں پر اپنا عذاب نازل فرما ۔۔ اٰمین
 

محمد نعمان

محفلین
اے خدا کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ہم کیوں اپنی جانوں پہ ظلم کرتے پھر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
کیا اس سے آگے بھی کوئی حد ہے ظلم کی
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے ظالم و سفاک لوگ بھی ہیں، جنہیں اللہ کا ذرہ برابر بھی خوف نہیں۔ شاید اللہ نے ان کی رسی دراز کی ہوئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وجہ کچھ بھی رہی ہو لیکن یہ سلوک اور وہ بھی ایک آٹھ سالہ بچے کے ساتھ انتہائی ظالمانہ ہے۔
 

arifkarim

معطل
وجہ کچھ بھی رہی ہو لیکن یہ سلوک اور وہ بھی ایک آٹھ سالہ بچے کے ساتھ انتہائی ظالمانہ ہے۔

یہ تو ایک بچے کو بھی پتہ ہے کہ ''ایسا'' سلوک ظالمانہ ہوتا ہے!
بات ظلم اور ذیادتی کی نہیں ، بلکہ ان عوامل کی ہے جنکی وجہ سے ''اس'' قسم کے انتہائی ظالمانہ اعمال رد عمل ہوتے ہیں۔۔۔۔
کیا یہ ہمارے معاشرے کا قصور ہے۔؟ کیونکہ ایک بچہ جنگل بیابان میں حیوانوں کیساتھ رہتے ہوئے بھی اتنا ظالم نہیں ہوتا، جتنا ہم ایک نام نہاد ''سیوی لائزڈ'' تہذیب پسند سوسائیٹی میں دیکھتے ہیں :(
 

شمشاد

لائبریرین
لاہور میں ایک 8 سالہ بچے کو استری سے جلا یا گیا۔۔۔۔۔ لعنت مجھ پر
خبر آپ خود تلاش کریں ۔۔ مجھ میں وہ مناظر دیکھنے کی تاب نہیں ۔

مغل بھائی کن کن باتوں پر اور کن کن واقعات پر اپنے آپ پر لعنت بھیجیں گے، یہاں ہم اپنی ماؤں کو بیچ دیتے ہیں، اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیتے ہیں، اپنی ایمبولینسوں کو آگ لگا دیتے ہیں، بے گناہ لوگوں کو بلاوجہ بم سے اڑا دیتے ہیں۔ کیا ان سے بڑھ کر بھی کچھ ہو سکتا ہے؟
 

arifkarim

معطل
مغل بھائی کن کن باتوں پر اور کن کن واقعات پر اپنے آپ پر لعنت بھیجیں گے، یہاں ہم اپنی ماؤں کو بیچ دیتے ہیں، اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیتے ہیں، اپنی ایمبولینسوں کو آگ لگا دیتے ہیں، بے گناہ لوگوں کو بلاوجہ بم سے اڑا دیتے ہیں۔ کیا ان سے بڑھ کر بھی کچھ ہو سکتا ہے؟

کیا خیال ہے۔ اب بھی ہمیں کسی نئے مسیحا کی ضرورت نہیں؟
 

مغزل

محفلین
اے خدا کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔
ہم کیوں اپنی جانوں پہ ظلم کرتے پھر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
کیا اس سے آگے بھی کوئی حد ہے ظلم کی


خدا سے کیا پوچھتے ہو بھیا۔۔۔
علی زریون نے کہا تھا :
’’ خود کو بھی اس سوال کا حصہ بنائیے ‘‘
سب سوالوں کا جواب ہمارے اندر ہے۔
خوارج سے کیا مطلب ؟
 

مغزل

محفلین
انتہائی افسوسناک ہے :( :( :(

ظلم کس قدر بڑھ چکا ہے اور بڑھتا جا رہا ہے ۔ انسان کس درجہ پستی کا شکار ہے :mad: :evil:

پر کیا فرق پڑتا ہے کہ ہم چیخیں مارتے پھریں۔۔
محمد احمد نے کہا تھا ۔ (تازہ نظم ۔ بے حسی )

’’ میرا دل اپنی دنیا میں مشغول ہے
میری دنیا میں یہ سب تو معمول ہے ‘‘

سو ۔۔ چہ پستی چہ پستی شکوہ
 
Top