آج کا دن کیسا رہا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن حجازی

محفلین
ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔
آپ یہاں مختصرا لکھ سکتے ہیں کہ آپ کا آج کا دن کیسا رہا؟

سو آغاز کیے دیتے ہیں۔ آج کا دن خیالات کی یلغار سے بھرپور رہا۔ کچھ کالم وغیرہ پڑھے کچھ اخبارات دیکھے، کچھ احتساب وغیرہ۔۔۔ اس کے علاوہ علوی نستعلیق کے جاری ہونے کی خوشی میں سارا دن فورم کے گلی کوچوں میں جا جا کر دیکھتے رہے۔ خوامخواہ بھی پیغام ارسال کرتے رہے۔ مزاح سے متعلق اپنے کچھ فلسفیانہ خیالات کو یک جا کیا، بعد کو پتہ چلا کہ کمپیوٹیشنل ہیومر کے نام سے کمپیوٹر سائنس کی شاخ بھی موجود ہے جو حال ہی میں معرض وجود میں آئي ہے۔ خیال مجھے بھی تھا کہ اس جہت میں کہیں اور بھی کام ضرور ہوا ہوگا۔

بجلی نہ جانے کی ہم کو مسلسل حیرت ہے کہ ایں چہ چکر است۔ ہم پی پی پی کی نئی سکیم بھانپ گئے ہیں۔ پہلے تو خوب پیاسا رکھو۔ پھر خوب ضرورت سے زائد شربت پلاؤ۔ پھر بل نکال لو کہ بیٹا اتنے ہوگئے آپ کے! :grin:

اصل میں ان کو نرخ دوگنے کرنے کے بعد خیال آیا کہ کوئی جلائے گا تو بھرے گا بھی۔ سو فوری طور پر وزیر صاحب کو الہام ہوا کہ بجلی کی کوئي کمی نہیں آج سے لوڈ شیڈنگ ختم! کیوں کہ لوڈ کہیں اور ڈالا جائے گا۔ :grin:

باقی یہ کہ ابھی تک تو دن ٹھیک ہی جا رہا ہے سورج ڈھلتے ہی ہمارا 'دیہانت' ہو جائے تو بات الگ ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
نستعلیقیات اردو کا سب سے لمبا اور بامعنی ترسیمہ ہے۔ میرے پاک نستعلیق کے منصوبے سے متعلق اندرونی دستاویزات کے پس منظر میں یہ ترسیمہ ترچھا کر کے واٹر مارک کے طور پر ہوا کرتا تھا۔۔۔
ارے کوئی یہ تو بتائے کہ آج کا دن کیسا رہا؟
 

فاروقی

معطل
بس جناب کیا کہیں .............نستعلق کے تجربات میں گم ہیں ابھی تک .......اور حیرت کے سمند ر میں غوطے کھا رہے ہیں ......
 

نبیل

تکنیکی معاون
نستعلیقیات اردو کا سب سے لمبا اور بامعنی ترسیمہ ہے۔ میرے پاک نستعلیق کے منصوبے سے متعلق اندرونی دستاویزات کے پس منظر میں یہ ترسیمہ ترچھا کر کے واٹر مارک کے طور پر ہوا کرتا تھا۔۔۔
ارے کوئی یہ تو بتائے کہ آج کا دن کیسا رہا؟

بھئی بتا جو رہے ہیں کہ موجاں ہی موجاں۔۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
بھئی بتا جو رہے ہیں کہ موجاں ہی موجاں۔۔ :)

:grin: :grin:
نبیل بھائی آج میں نے بھی اپنا ٹائم ٹیبل وہ دے مارا :grin:
آج مجھے عید کے دن کی سی کیفیت محسوس ہوئي۔ تہوار کی ایک خاص خوشبو ہوتی ہے۔۔۔ امی کو کہنے کو ہی تھا کہ شیر خرمہ کدھر ہے :grin:
واقعی ایک بہت بڑا ریلیف ملا ہے۔
 

زیک

مسافر
دن کا آغاز ووٹر لسٹ اور نقشے بنا کر کیا۔ باقی کا دن ووٹرز کے دروازوں پر دستک دیتے اور انہیں اوبامہ کے لئے ووٹ کرنے کی تاکید کرتے گزرا۔ رات کو دن کی ساری کارروائ کو ڈیٹابیس میں شامل کیا۔
 

محسن حجازی

محفلین
ہم نے تو پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے آنکھ کھولی ہے۔ منہ دھو کر ناشتے کی جانب متوجہ نہیں ہو پا رہے۔ باقی کاروائي کا احوال شام میں لکھتے ہیں۔
ویسے آج کا دن کافی دباؤ سے بھرپور ہوگا۔ نیا پروجیکٹ بھی آیا ہوا ہے اور پرانے کے بھی کچھ کام پھنسے ہوئے ہیں۔ پڑھائی بھی نظر انداز ہو رہی ہے
 

زینب

محفلین
ابھی تو دن شروع ہوا ہے 8 بجے ہیں ابھی تو بس ایک کپ چائے اک پیا جب دن گزر جائے گا پھر لکھیں گے کہ کیا کیا ہوا۔۔۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
دو دن کمپیوٹر کو "سدھارنے" کی کامیاب کوششوں کے بعد آج دفتر میں پہلا دن۔
کوئی کام نہیں، فراغت اور محفل پر حاضری :)
 

محسن حجازی

محفلین
قیصرانی بھائی آج تو میں بھی اداس ہوں اور کچھ پریشان بھی۔۔۔ لیکن دیکھیں آنے والے دن کیا لاتے ہیں۔ ہر نیا سورج نئے امکانات ساتھ لاتا ہے۔
کل کا احوال یہ کہ رات ساڑھے تین بجے سویا اور ساڑھے سات اٹھنا پڑا۔ دن میں بہت کام رہے۔ آج کا دن بھی مصروف ہی رہے گا۔
 

تیشہ

محفلین
کچھ کچھ اداس اور کچھ کچھ پریشان۔۔۔ پر وجہ مت پوچھیں کیونکہ میں نے بتانی ہی نہیں




01hmm.gif


یہ کب کی بات ہے ۔؟ ابھی میں نے کل فون کیا تھا ،، مجھے یہ پوسٹ نظر پہلے آتی تو میں تو وجہ پوچھکر ہی دم لیتی ۔
zzzbbbbnnnn.gif

اوہو :confused: میں نے اتنا لمبا فون کیا مگر '' اس اداسی اور پریشانی کی وجہ مس کردی ۔
care2-1.gif
 

تیشہ

محفلین
قیصرانی بھائی آج تو میں بھی اداس ہوں اور کچھ پریشان بھی۔۔۔ لیکن دیکھیں آنے والے دن کیا لاتے ہیں۔ ہر نیا سورج نئے امکانات ساتھ لاتا ہے۔
کل کا احوال یہ کہ رات ساڑھے تین بجے سویا اور ساڑھے سات اٹھنا پڑا۔ دن میں بہت کام رہے۔ آج کا دن بھی مصروف ہی رہے گا۔




آپکو کیا ہوا بھانجے :rolleyes: ؟ خیر تو ہے ناں ، سب کے سب اداس اور پریشان کیوں ہیں ۔
chips.gif
 

محسن حجازی

محفلین
ماسی ہونا کیا ہے آدمی خود سے ہی اکتا جاتا ہے :grin:
لو جی ہماری آج کی رپورٹ یہ ہے کہ بہت مصروف اور آج ڈھیر سارا کام بھی نکل گیا تاہم تھکن اور نیند سے برا حال ہے۔ کچھ عجب و غریب سوالات پیچھا کرتے رہے۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
ماسی ہونا کیا ہے آدمی خود سے ہی اکتا جاتا ہے :grin:
لو جی ہماری آج کی رپورٹ یہ ہے کہ بہت مصروف اور آج ڈھیر سارا کام بھی نکل گیا تاہم تھکن اور نیند سے برا حال ہے۔ کچھ عجب و غریب سوالات پیچھا کرتے رہے۔ :grin:




خود سے بندہ کیسے اکتاتا ہے :confused: مجھے بھی بتائیے گا ،۔ میں تو خود سے کبھی اکتائی ہی نہیں ،
:hatoff: ۔۔ ڈھیر سارا کام تو آپکا روز کا ہی نکلتا ہے نا تو یہ کونسا نئی بات ہے :confused:
باقی کچھ عجیب و غریب سوالات کیا ہیں ۔؟ ہمیں بھی بتائیے ۔

بھانجے طالوت ، آپکا کیا حال ہے :confused: آپ بھی اداس و پریشان ہیں کہ نہیں :grin::grin: :music:
کہیں بابے حنیف کو سوچ کر تو نہیں پریشان :laugh: ۔؟ خیر اس بچارے نے کیا کرنا ہے ۔ یا پھر آپکو بھی محسن بھانجے کے جیسے عجیب و غریب سولات سوج ُ رہے ہیں ۔؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top