مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مائی بی بی ایک اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے جو کہ اپنی فیچرز میں وی بلیٹن سے مشابہت رکھتا ہے۔ محفل فورم کے ممبر سائلنٹ کلر نے اس کا اردو ترجمہ فراہم کیا جس کے بعد میں نے مائی بی بی کے اردو پیکج کی تیاری کا آغاز کیا۔ اس کام میں مجھے قدرے دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مائی بی بی میں prototype.js جاوا سکرپٹ لائبریری کا استعمال ہو رہا ہے اور اردو ایڈیٹر (اردو ویب پیڈ) کی موجودگی میں prototype.js درست کام نہیں کرتی۔ اسی لیے میں نے علیحدہ سے اردو ویب پیڈ کا ایک ورژن تیار کیا جو کہ prototype.js سے کمپیٹیبل ہے اور اس طرح مائی بی بی میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن ممکن ہوئی۔ میں مائی بی بی کا ایک اردو پیکج کا بیٹا ورژن فراہم کر رہا ہوں۔ اگرچہ میں نے اس کےترجمے میں کچھ اصلاح کی کوشش کی ہے لیکن ابھی بھی اس میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔ اردو مائی بی بی پیکج میں اردو گرافکس بھی شامل ہیں۔ میں نے اردو مائی بی بی کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن بھی سیٹ اپ کر دی ہے۔ آپ دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس کی ٹیسٹنگ کریں اور اس کے استعمال میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ اس سوفٹویر میں بہتری لائی جا سکے۔

اردو مائی بی بی کی ڈیمو انسٹالیشن
اردو مائی بی بی پیکج ڈاؤنلوڈ کریں

ذیل میں اردو مائی بی بی کی ٹیسٹ انسٹالیشن کے کچھ سکرین شاٹ پیش کیے جا رہے ہیں:



attachment.php


attachment.php
 

Attachments

  • mybb01.gif
    mybb01.gif
    25.1 KB · مناظر: 196
  • mybb02.gif
    mybb02.gif
    23.4 KB · مناظر: 193

مکی

معطل
اچھا فورم سوفٹ ویر ہے.. ویب پیڈ بھی درست کام کر رہا ہے.. ترجمہ میں املاء کی کافی غلطیاں ہیں تاہم پھر بھی سائلنٹ کلر تعریف کے مستحق ہیں.. امید ہے یہ اردو فورمز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا..
 

ساجداقبال

محفلین
ڈیمو چیک کیا ہے یہ تو پی ایچ پی بی بی کے پرانے ورژنز کیطرح کا نظر آتا ہے۔ کیا اسی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے؟
 

silent.killer

محفلین
شکریہ نبیل بھائی
مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اس میں اردو پیڈ انٹیگریٹ ہوچکا ہے
میں بہت جلد املا کی غلطیاں دور کر کے آپ کو مہیا کروں گا
شکریہ
 

فرضی

محفلین
فخر نوید، نبیل بھائی کے ڈیمو میں تو سب کچھ اردو میں ہے۔۔ آپنے شاید ڈیفالٹ لینگویج انگلش سیلیکٹ کی ہوگی۔
 

silent.killer

محفلین
میرے پاس بھی سہی کام کر رہا ہے
میں مائی بی بی کو وی بی میں‌تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہوں
کیا کوئی میرا ساتھ دے گا
 

محسن حجازی

محفلین
اگر ہم اردو محفل کو اس فورم پرمنتقل کریں تو کیا ریسورسز کی کھپت میں کمی کی توقع کی جا سکتی ہے؟
جہاں تک فیچرز کی بات ہے تو ہمارے ہاں ایڈوانسڈڈ فیچرز کا استعمال شاذ و نادر ہی ہے۔ ایک مضبوط اور سادہ فورم بھی ہماری ضروریات میرے خیال میں پوری کر سکتا ہے
 

فرخ

محفلین
جب میں‌ چھوٹا ہوتا تھا تو ہمارے محلے میں‌ایک "مائی بی بی" کام کرنے آتی تھی۔ اور میں‌ سوچ رہا تھا کہ اتنی مدت کے بعد، اچھا مائی بی بی انٹرنیٹ پر مشہور کیسے ہو گئی اور کسے اسکی اتنی یاد آئی کہ فورم Software اسکے نام پر بنا دیا۔۔

 

نبیل

تکنیکی معاون
وی بی فورم سکرپٹس میں ریسورسز کے استعمال کے اعتبار سے سب سے بہتر سمجھی جاتی ہے۔ فیچرز اور ایڈ آنز میں اضافہ یا ترمیم وقت کے ساتھ ساتھ ضروری ہوتا ہے۔ محفل فورم کا دوسری اردو فورمز کے مقابلے میں ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ تکنیکی اعتبار سے اسے ٹرینڈ سیٹر کا درجہ حاصل ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب میں‌ چھوٹا ہوتا تھا تو ہمارے محلے میں‌ایک "مائی بی بی" کام کرنے آتی تھی۔ اور میں‌ سوچ رہا تھا کہ اتنی مدت کے بعد، اچھا مائی بی بی انٹرنیٹ پر مشہور کیسے ہو گئی اور کسے اسکی اتنی یاد آئی کہ فورم Software اسکے نام پر بنا دیا۔۔

میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ شاید اب کوئی فورم سوفٹویر خالہ بی بی کے نام سے سامنے آ جائے گا۔ :)
 

silent.killer

محفلین
میں‌ نے کئی ایسے پلگ ان تلاش کیے ہیں‌جن سے مائی بی بی کی مشابہت وی بی سے ہوتی ہے
سب سے بڑی بات تو یہ ہےکہ اس کے لیے ایک ایسی تھیم بھی بنائی جاچکی ہے جو کہ وی بی کی ہے ۔ میرا ارادا اسے استعمال کرنے کا تھا مگر چند مسائل سامنے آرہے ہیں جسے آپ لوگ ہی دور کر سکتے ہیں
ویسے میں ایک دو دن میں‌ اپنا فورم اپلوڈ کروں‌گا تب آپ مائی بی بی کو وی بی کی طرح‌ پاؤ گئے
لنک ہے
۔ پکار۔ جو دل سے نکلے
 

silent.killer

محفلین
سلام
میں نے اپنے فورم میں‌ وی بی سے مشابہت والی تھیم تو لگا لی ہے مگر 2 ۔ 3 آپشن لگانی رہ گئی ہیں جو کہ میرے خیال میں نبیل بھائی یا پھر آپ میں سے کوئی کر سکتا ہے۔ ویسے میں نے نبیل بھائی کو اس بارے میں مطلع کیا ہے مگر ابھی تک کوئی جواب نہی آیا
آپ میرا فورم دیکھ سکتے ہیں‌جو کہ وی بی سے مشابہت رکھتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو بیٹا ورژن میں کیا کمی محسوس ہو رہی ہے؟
میرے خیال میں ترجمے کی کوالٹی سے قطع نظر مائی بی بی کا اردو پیکج درست کام کر رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سلام
میں نے اپنے فورم میں‌ وی بی سے مشابہت والی تھیم تو لگا لی ہے مگر 2 ۔ 3 آپشن لگانی رہ گئی ہیں جو کہ میرے خیال میں نبیل بھائی یا پھر آپ میں سے کوئی کر سکتا ہے۔ ویسے میں نے نبیل بھائی کو اس بارے میں مطلع کیا ہے مگر ابھی تک کوئی جواب نہی آیا
آپ میرا فورم دیکھ سکتے ہیں‌جو کہ وی بی سے مشابہت رکھتا ہے


فی الحال میں دوسرے پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں اور مائی بی بی پر کام کرنے کا مزید ارادہ نہیں ہے۔ اگر آپ اس کی کسی تھیم میں اردو ایڈیٹر شامل کرنا چاہتے ہیں تو ڈیفالٹ تھیم کی فائل install\resources\mybb_theme.xml چیک کر لیں جس میں اردو ایڈیٹر سے متعلقہ تبدیلیاں موجود ہیں۔ اسی کے مطابق دوسری تھیم میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔
 

silent.killer

محفلین
مطلع کرنے کا شکریہ ،
مگر ئی طریقہ تو فورم انسٹال کرنے سے پہلے کا ہے ۔ اگر کسی نے فورم انسٹاال کرلیا ہو اور اس میں مزید تبدیلیاں کرنا چاہتا ہو تو اسے ٹیمپلٹ میں سے کرنا ہوں گئی
خیر میں‌ کوئی نا کوئی حل تلاش کرتا ہوں
 
Top