جنٹلمین - بِسم اللہ ۔الحمداللہ ۔اللہ اللہ

خورشیدآزاد

محفلین
میرے پاس لیفٹیننٹ کرنل(ر) اشفاق حسین کے قلم سے مزاحیہ انداز میں ان کی اپنی کہانی فوج میں کمیشن لینے سے لے کر سعودی عرب میں تعیناتی تک جو

جنٹلمین بِسم اللہ ۔
جنٹلمین الحمداللہ ۔
جنٹلمین اللہ اللہ۔

کے عنوان سے شائع ہوئے ہیں موجود ہے اورمیں ان کا سکین یا ڈیجیٹل تصویر فراہم کرسکتا ہوں
 

جیہ

لائبریرین
کرنل صاحب کی نئی کتاب "جنٹل میں استغفر اللہ" بھی اس مہینے آگئی ہے۔ مگر یہ کارگل جنگ کے موضوع پر ہے ، اور مزاحیہ نہیں
 

ابوشامل

محفلین
کرنل صاحب کی نئی کتاب "جنٹل میں استغفر اللہ" بھی اس مہینے آگئی ہے۔ مگر یہ کارگل جنگ کے موضوع پر ہے ، اور مزاحیہ نہیں

ہاں میں نے ویلکم بک پورٹ پر دیکھی تھی۔ آپ نے شاید حاصل کر لی ہے کہیں سے؟ (خریدنے کا طعنہ نہیں دے رہا کہ کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے کہ ہم کوئی کتاب خرید کر پڑھنے والے دِکھتے ہیں)
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں میں نے ویلکم بک پورٹ پر دیکھی تھی۔ آپ نے شاید حاصل کر لی ہے کہیں سے؟ (خریدنے کا طعنہ نہیں دے رہا کہ کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے کہ ہم کوئی کتاب خرید کر پڑھنے والے دِکھتے ہیں)

فہد بھائی کیا بات کر رہے ہیں۔ آپ کو تو معلوم ہی ہو گا کہ جیہ کے پاس کتابوں کا کتنا بڑا خزانہ ہے۔ اور وہ سب کی سب اس کی اپنی خریدی ہوئی ہیں۔ (سوائے تین یا چار کتابوں کے۔ :blush:)
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی اس خزانے کے بارے میں بخوبی علم ہے یہ نرا مذاق تھا۔ اگر جیہ اور آپ کو برا لگا ہے تو تہہ دل سے معذرت۔
 

جیہ

لائبریرین
نہ خریدی ہے نہ کسی سے لی ہے نہ پڑھی ہے۔ بلکہ ترجمان القرآن کے اکتوبر کے شمارے میں اس پر تبصرہ پڑھا ہت
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی اس خزانے کے بارے میں بخوبی علم ہے یہ نرا مذاق تھا۔ اگر جیہ اور آپ کو برا لگا ہے تو تہہ دل سے معذرت۔


سچی، آپ کی یہ معذرت والی بات مجھے بری لگی۔ اب اتنی تو سمجھ ہے مجھے کہ مذاق میں کون سی بات کی گئی اور کونسی سنجیدگی میں
 

شمشاد

لائبریرین
فہد بھائی حد ہو گئی، اب اتنا عرصہ ہو گیا بات چیت کرتے ہوئے، تو اب بھی نہ سمجھیں گے کہ کون سی بات مزاح کے طور پر ہے اور کون سی سنجیدگی کے طور پر۔ اور جیہ کی تو ویسے ہی خیر ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ارے بھائی یہاں کیا معذرت معذرت کھیل شروع ہو گیا ہے۔ سب سمجھتا ہوں لیکن اسکرین کے دوسری جانب والے کے مزاج بھی تو حالات کے تحت خراب ہو سکتے ہیں نا؟؟؟ جیہ کا اس لیے کہ سوات کے حالات، آپ کے اس لیے کہ ہو سکتا ہے گرمی کا اثر پڑ گیا ہو؟؟
خیر اب دھاگے میں موضوع گفتگو پر آ جائيں اس سے پہلے کہ اس کھیل پر پابندی لگ جائے :)
 

ابوشامل

محفلین
کرنل اشفاق سے ایک مرتبہ مل چکا ہوں، بہت شاندار آدمی ہیں۔ باتوں باتوں میں بتایا کہ میری گاڑی کا نمبر AFP سے شروع ہوتا ہے اگر اے ایف پی والوں نے مانگی تو دوگنی قیمت پر بیچوں گا :)
 

خورشیدآزاد

محفلین
یہ کتابیں کاپی رائٹڈ‌ ہیں۔ مصنف بقید حیات ہے

میرے پاس جو کتابیں ہیں ان پر کاپی رائٹ کے بارے میں کچھ نہیں لکھ۔ا مطلب ہے ”جملہ حقوق بحق مصنف یا ناشر محفوظ ‌ہیں“ والی عبارت نہیں ہے۔

کاپی رائٹ کا کوئی مسلہ نہیں ہے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
کرنل اشفاق سے ایک مرتبہ مل چکا ہوں، بہت شاندار آدمی ہیں۔ باتوں باتوں میں بتایا کہ میری گاڑی کا نمبر Afp سے شروع ہوتا ہے اگر اے ایف پی والوں نے مانگی تو دوگنی قیمت پر بیچوں گا :)

ابو شامل کیا اب بھی آپکا کرنل صاحب سے رابطہ ہوسکتا ہے؟ باوجود ہم قانوناً محفوظ ہیں لیکن پھر بھی میرا خیال اگر اخلاقاً ان سے اجازت لے لی
جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ یہ کتب ہر لحاظ سے ڈیجیٹل اردو لائبریری کی زینت بننے کے لائق ہیں۔
 
Top