آصف زرداری نہ کھپے

شمشاد پا جی، میں آپ کی پرزور تائید کرتا ہوں۔ اس ملک کی تاریخ یہی بتاتی ہے۔ جمہوریت راس ہی نہیں۔

کچھ حقائق دوسروں کے لیئے:
الیکشن کے وقت فورن ریزوو 16 ارب سے بھی اوپر تھے۔
جمہوری حکومت نے اسے 9 ارب سے بھی کم کر دیا۔ ماشاء اللہ

آپ کی درآمدات اس سال5۔1 ڈیڑھ ارب کی ہے۔
مگر
برآمدات 5۔3 ساڑھے تین ارب سے زیادہ ہے۔
خسارہ کہاں سے پورا ہو گا۔ سوچ کر بتائیے گا ضرور۔

جذباتی باتیں افسانوں اور فلموں میں بہت اچھی لگتی ہیں۔ انھیں وہیں تک رہنے دیں۔
زمینی حقائق پر نظر تو ڈالیں آنکھیں بہت اچھی طرح کھل:eek: جائیں گی۔

اور کیا کہوں۔
بس اپ کچھ نہ کہیں ;)
 

دوست

محفلین
جمہوریت راس بھی آجائے گی اسے چلنے تو دیں۔ اسے چلنے کس نے دیا ہے۔ آہستہ آہستہ عوام کو سیاستدانوں کو کنٹرول کرنے کا ڈھنگ بھی آجائے گا اور انھیں‌ چلنے کا بھی۔ ابھی تو سلسلہ یہ ہے کہ ہر کوئی آتا ہے تو جلدی جلدی لوٹنے کی کرتا ہے کہ پھر وطن کے سجیلے جوان آجائیں‌گے۔
 
درست کہہ رہے ہیں۔
میڈیا اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ سیاست دانوں‌پر نظر رکھیں۔
پریشر گروپس بنائیں۔
سیاست دانوں کو میثاق جہموریت پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ کاش اج بی بی شھید اس دنیا میں ہوتیں۔
 
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے ;)
اپ اسپر نظر رکھیں۔
میں‌تو کب سے کہہ رہا ہوں کہ ججز کی بحالی ضروری نہیں‌عدلیہ کی آزادی ضروری ہے۔
 

زینب

محفلین
آپ کے زندہ باد زرداری کی کوئی زبان ہے بھی کہ نہیں انتہائی جھوٹا انسان ہے یہ تیسری بار تو قوم کے سامنے آن دا ریکارڈ مکرا وہ ججز کی بحالی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب اسے خود کو بچانا ہے تو ججز کیسے بحال کر سکتا ہے۔ججز کی بحالی مطلب زرداری کی موت
 
آپ کے زندہ باد زرداری کی کوئی زبان ہے بھی کہ نہیں انتہائی جھوٹا انسان ہے یہ تیسری بار تو قوم کے سامنے آن دا ریکارڈ مکرا وہ ججز کی بحالی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب اسے خود کو بچانا ہے تو ججز کیسے بحال کر سکتا ہے۔ججز کی بحالی مطلب زرداری کی موت

ہوسکتا ہے کہ اپکی بات کا کچھ حصہ درست ہو۔
یہ وہی جج ہے جس نے نواز شریف کی حکومت گرانے پر مشرف کو ائین میں‌ مداخلت کا اختیار دیا تھا۔ خطرناک ادمی ہے۔
 

زینب

محفلین
میں نے کہا نا زرداری کی موت ہے ججز بحال کرنا۔۔۔۔۔۔۔مجرم ہی ڈرتا ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاتھ صاف ہوتے تو علان مری پر ہی عمل کر جاتا۔۔۔
 

طالوت

محفلین
جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ایک غلطی کو سب لعنت ملامت کرتے ہیں حالانکہ جسٹس نے اپنی غلطی کا تلافی کی اور بڑے احسن طریقے سے کی ۔۔۔ لیکن ہمارے پیارے پیارے سیاستدانوں کی بار بار دہرائی جانے والی غلطیاں بھی معاف ! کیا انصاف ہے !
اور سچ تو یہ کہ مشرفی قلعے کی دیواروں میں شگاف ڈالنے والے یہی جسٹس اور وکلاء ہیں ورنہ ہمارے پیارے پیارے نوازوں ، بھٹووں ، قاضیوں ، مولاناوں میں اتنی بھی ہمت نہ تھی کہ چند ہزاربندے سڑک پر ہی لے آتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ایک غلطی کو سب لعنت ملامت کرتے ہیں حالانکہ جسٹس نے اپنی غلطی کا تلافی کی اور بڑے احسن طریقے سے کی ۔۔۔ لیکن ہمارے پیارے پیارے سیاستدانوں کی بار بار دہرائی جانے والی غلطیاں بھی معاف ! کیا انصاف ہے !
اور سچ تو یہ کہ مشرفی قلعے کی دیواروں میں شگاف ڈالنے والے یہی جسٹس اور وکلاء ہیں ورنہ ہمارے پیارے پیارے نوازوں ، بھٹووں ، قاضیوں ، مولاناوں میں اتنی بھی ہمت نہ تھی کہ چند ہزاربندے سڑک پر ہی لے آتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
بھائی گناہوں‌کا بھی ایک لیول ہوتا ہے۔
ائین ایک مقدس کتاب ہے اس میں‌ردو بدل کا جو 'گناہ' ہے اسکےمقابلے میں معمولی چوری چکاری قابل درگزر ہوسکتی ہے۔
 

زینب

محفلین
ٹھیک پر وکلاٰ تحریک کا سب سے بڑا نام نہاد رہنما اعتزاز احسن مسلسل بے ایمانی کر رہا ہے ۔۔اس نے واضع جان لینے کے باوجود کہ زرداری ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ججز بحالی میں کبھی ایک بیان بھی کھل کے نہیں دیا پی پی کے خلاف اس وقت وہ پارٹی کے مفاد میں چل رہا ہے اس نے جب بھی کسی ہڑتال کی تاریخ دی انتہائی دور کی دی۔۔۔۔ایک بار بھی اس نے الٹی میٹم نہیں دیا پی پی کو زرداری کو جو نہیں چاہتا کہ ججز بحال ہوں۔۔۔اپنا کیا منہ کے اگے جو اتا ہے۔۔۔۔۔جنہیں اپنے مفاد عزیز ہوں جو اپنے زاتی فائدے کے لیے کام کرتے ہوں وہ کسی کا کیا خاک محاسبہ کریں گے
 

اظفر

محفلین
اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد لیجئے بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ گیا۔ امین فہیم کی جگہ ایک ایسے کمزور نام پر غور ہو رہا ہے جسے صرف 120 دن کے لیے پاکستان کا وزیراعظم بنایا جائے گا۔ اس دوران زرداری لاڑکانہ سے انتخاب جیت کر قومی اسمبلی کا رکن بنیں گے اور وزارتِ عظمٰی کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ اللہ سے ہر دم دعا ہے کہ پاکستان پر رحم فرمائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمت علی کی طرف سے جواب ۔۔ اس وقت بھی اپ کی بدگمانی تھی۔ دیکھ لیجیے کہ ایسانہیں‌ہوا۔ خوامخواہ کی بدگمانیاں‌نہ کیا کیجیے[/QUOTE نے کہا:
یہ تو بڑی مزے کی بات کی آُ نے ۔ اور اصل بات " کوگو" کر گئے۔ زرداری صاحب کا موڈ بنا تھا الیکشن لڑنے کا تو عمران خان نے ارشاد فرمایا کہ زرداری صاحب جہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے میں ان کے مقابلہ پر لڑوں‌گا ۔ پھر وہی ہوا جو عمران خان نے سوچا تھا اور چاھا ، زرداری صاحب کو عمران خان کے مقابلہ فتح کافی مشکل نظر آئی تو ان کے پاس اُس وقت چپ کرجانے کے سوا کوی راستہ نہیں تھا ۔
آپ کی بتائیں ہمت علی بھائی ۔ زردای صاحب کیا کرتے ، سارا قصور ہی عمران خان کا ہے:grin1:
 

شمشاد

لائبریرین
اور پھر ادھر تو نہ ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آئے، وزارتِ عظمٰی تو ہی اپنے کنٹرول میں ساتھ میں صدارت بھی مل رہی ہے۔
اسے کہتے ہیں چپڑی اور دو دو۔
 
آصف زرداری نے سیاست کی بازی جیت لی ہے
شاید اب وہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوسکے
4421.gif

جنگ
 

طالوت

محفلین
جی ہاں ہماری سیاست کا ایک اور "روشن" پہلو بھی ہے کہ سارے مامے چاچے بھائی بہن پھوپھا خالہ سب اسمبلی میں اگر کوئی باہر ہے تو وہ عوام
وسلام
 
عوام تو باہر نہیں ہے بلکہ اب اِن ہے۔
لیکن یہ بات درست ہے کہ خود صدر ، بیٹا چیرمین اور پارٹی کا ادمی وزیر اعظم اور پارٹی حکومت میں جبکہ نواز کھڈے لائن۔ یہ بھی پارٹی امریت کی ایک شکل ہے۔ ججز کی بحالی کے معاہدے کرکے پھر جانا سیاست کی ایک منفی شکل ہے۔ ہم سب کو اسکی مذمت کرنی چاہیے۔
 
Top