آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے راجہ صاحب شادی شہدا ہونے میں آپ سے سینئر ہوں تو یہی صورتحال ہونی ہے ناں۔
وقت کے ساتھ ساتھ حالت مذید پتلی ہوتی جاتی ہے۔
 
شمشاد بھائی اب آپ ڈرائیں بھی تو نہیں اگر پہلے بتلاکے دیتے تو کچھ پیش بندی کرلیتے مگر اب حوصلہ دیں کہ "چل بچہ چڑھ جا سولی رام بھلی کرے گا" وغیرہ وغیرہ
پی ایس: مذید کچھ نہیں لکھ سکتا وجہ آپ کو خود معلوم ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آگے لکھنے کی ضرورت بھی کیا ہے، وہ تو پہلے ہی اظہرً من الشمس ہے۔

سوچ رہا ہوں کہ اب چائے کے لیے کہہ ہی دوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور کہہ دیتا لیکن میں نے آپ کا پیغام دیکھا ہی دیر سے ہے۔ اب تک تو میں اپنی چائے بھی پی چکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس چاء کو چاہ میں ڈالو جس چاء میں میں چا نہ ہو

فون وائرلیس ہے، اس میں چائے کیسے ڈال دوں؟
 

زینب

محفلین
ڈالیں نا ایک بار ٹرے تو کریں جیسے اپ کی اواز جاتی ہے ویسے کی چائے بھی راجہ کے کانوں‌میں‌جائے گی۔۔۔۔(سوری اپ کو راجہ بھائی کہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے بہنیں اپنے للو سے بھائی کو بھی راجہ کہہ کے خوش ہوتی ہیں ہاہاہاہا)
 

حسن علوی

محفلین
ابھی لائبریری سے واپس آیا ہوں اور کھانا نہیں بنا، غصہ آرہا ھے اور غصے میں چپس کھا رہا ہوں خالی خولی:mad::mad:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو باہر سے ہی کچھ کھا پی کر آ جائے گا، تمہارا مسئلہ تو وہیں کا وہیں رہے گا۔
 

حسن علوی

محفلین
اسکی لاش گرا دوں گا آئے تو سہی کچھ کھا کر، آ کر وہی کچھ بنائے گا میں تو نہیں جا رہا کچن میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آنتیں ساری رات قل ھو اللہ پڑھتی رہیں گی، وہ نہیں آنے کا۔ خود ہی اٹھ کر کچھ دال دلیہ کر لو۔
 

حسن علوی

محفلین
اس پر طرہ یہ کہ موصوف فون اٹھانا بھی گوارہ نہیں کر رھے۔ مغرب کا وقت ہو گیا ھے۔ کچھ دیر میں دوبارہ حاضر ہوتا ہوں۔
ویسے آپکی طرف کیا بنا ھے آج؟
 

شمشاد

لائبریرین
آج خاتونِ خانہ ایک درس پر گئی ہوئی تھیں۔ وہاں سے بہت دیر سے آئی ہیں اور آتےہی سو گئی ہیں اور میں انتظار میں چاہے ہی پیئے جا رہا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top