تعارف رئبیکا افتخار

ویلکممممممممممممممممممم ربیکا افتخار جی دل کہ گہرائیوں‌سے آپ کا استقبال کرتے ہیں ہم اردو محفل میں

ثوبیہ بہت شکریہ آپکے الفاظ کا، امید ہے کہ آپ کے ساتھ ہماری دوستی خوب نبھے گیا۔ کیا آپ اپنے بارے کچھ بتائیں گی؟
 
ربیکا بھابھی!
جناب ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے تو نہیں البتہ دل سے خوش آمدید ضرور کہتے ہیں۔ گہرائیوں میں بہت کچھ دفن ہے بڑے مسئلے ہیں کہ کافی عرصے سے کوئی ان گہرائیوں میں نہیں اترا بلکہ اب تو ہم خود بھی احتراز برتنے لگے ہیں :grin:
چلئے یہ تو خوب رہی کہ آپ افتخار بھائی کے نقش قدم دیکھتے دیکھتے یہاں تک پہنچ گئیں :grin: اس پر ہم تبصرہ محفوظ رکھتے ہیں :rolleyes:
آپ کے مراسلے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اردو ویب پر آنا نیٹ کا غیر ضروری استعمال ہے۔ :confused:
یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ استعمال تبھی ضروری ہے جب انسان بچوں میں پھنس جائے اور پائے رفتن نہ جائے آمدن (یا اس قسم کی کچھ) صورتحال پیدا ہو جائے تو انسان اردو ویب کو استعمال کر لے۔ :grin:
جی ابھی کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔
حصول علم کے تو ہم بھی بہت شائق ہیں۔
پڑوسیوں کی باتیں کان لگا کر دھیان سے سنتے ہیں۔ :grin: :grin:

ایک بار پھر خوش آمدید!
کچھ برا لگے تو پیشگی معذرت کہ ہمیں ایسی ہی بے سروپا گفتگو کے عادی ہیں۔ :(
بہتر ہو جائیں گے وقت کے ساتھ :rolleyes:

والسلام،
محسن


محسن بھائی آپ کی تحریر کی بے ساختگی نے پڑھنے کا مزہ کردیا، ایسے بے ساختہ کم ہی لوگ لکھتے ہیں، افتخار کا انداز بھی کچھ ایسا ہی۔ بس ان کی موجودگی میں بندہ بور نہیں ہوتا۔ البتہ بولتے کم ہیں۔
 
میں تو ابھی اپنی ہی تلاش میں سر گرداں‌ہوں اپیا۔ اور رہی بات افتخار بھائی کی تو انہیں کون کافر نہیں جانتا ہے؟ :)
 

حسن علوی

محفلین
محفل پر خوش آمدید آپی۔ اس پوسٹ میری دیری کی معذرت چاہتا ہوں کہ نجانے کیوں یہ دھاگہ میری نظروں سے اوجھل رہا۔ خیر۔۔۔۔ امید ھے کہ آپ باقاعدگی سے آتی رہیں گی یہاں۔
 

چاند بابو

محفلین
سلام سب کو، میں یہاں پر نئی بھی ہوں اور نہیں بھی، نئی اس طرح کہ آج رجسٹر ہوئی ہوں اور نہیں اس طرح میرے میاں اس سائیٹ کو عرصہ سے استعمال کررہے ہیں، میرے خیال میں آپ سب ہی انکو جانتے ہیں، بس انکا پیچھا کرتے کرتے میں ادھر بھی آتی، انکی پوسٹس بھی پڑھتی اور لازم دیگر ممبران کی بھی، پھر انہوں نے تو نیٹ کا غیر ضروری استعمال تقریباُ چھوڑ ہی دیا، چند دنوں پہلے پاکستان سے واپس آئی ہوں، سارا دن گھر میں بچوں کے ساتھ، باہر جا نہیں سکتی اور نیٹ گردی کے علاوہ کوئی چارا نہیں۔ اور خیر سے ہم بھی ادھر۔
امید ہے کہ ابھی کے لئے اتنا ہی کافی ہے اگر کوئی صاحب/صاحبہ مذید حصول علم کے طالب ہوں تو وہ پوچھ سکتے ہیں۔ ورنہ خوش آمدید کا ایک پیغام تو چھوڑ سکتے ہیں۔
شب بخیر

خوش آمدید رئبیکا افتخار بھابھی لیکن یہ آپ نے کیا کہا غیر ضروری استعمال۔ بھئی ان کی موجودگی ہمارے لئے بہت ضروری ہوتی ہے اور جب تک ان کی شکل نظر نہیں آتی محفل دوستاں تشنگی محسوس کرتی رہتی ہے اس لئے ان پر سے یہ غیر ضروری پابندی ہٹا لیں۔
 

ظفری

لائبریرین
ارے بہت خوب ۔ آپ تو ہماری بھابی ہوئیں کہ افتخار جی ہمارے بہت ہی پرانے دوست ہیں ۔ آپ کو میں اس محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ امید ہے آپ کا یہاں وقت اچھا گذرے گا اور ڈاکٹر صاحب پر نظر رکھنے کا موقع بھی ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ یہ افتخار بھائی کے دوستوں پر کڑی نظر رکھنے آئی ہیں کہ افتخار بھائی کو کون کون ورغلاتا ہے۔ بھابھی جی میں تو بہت شریف ہوں۔ سچی سے میں نے انہیں کبھی کچھ نہیں کہا۔
 
شمشاد بھائی ورغلاؤ فہرست میں پہلا نام آپ کا ہی ہے۔ میرے سارے کارناموں کی وجہ آپ ہی ہیں رونہ قبل اس وقت صفائیاں پیش کرنا چہ معنی است؟
 

محسن حجازی

محفلین
محسن اور فیصل بھائی بہت شکریہ آپ کے پیغامات کا، لگتا ہے آپ کافی عرصہ سے افتخار کو جانتے ہیں۔ مجھے بھی نیا پن محسوس نہیں ہوتا، کل ہی ان سے کافی لوگوں کے بارے میں بات کررہی تھی اور سب کی ہی تو تعریف کررہے تھے۔

بھابھی وعلیکم شکریہ!
افتخار بھائی کی تصویر پر ہماری کچھ تحقیقات منظرعام پر آ چکی ہیں اس کے بعد سے ہمارے ان سے تعلقات سخت کشیدہ چل رہے ہیں۔ :grin: :grin:
باقی ہمارے بے ساختگی کچھ روز سے متاع گم گشتہ ہے اس کی جگہ حواس باختگی نے لے رکھی ہے۔ :grin:
اور یہ 'انہوں' نے ہماری تعریف کی ہے کہ نہیں کی؟ :confused:
نہیں کی تو یہیں فوری طور پر ہمارے سامنے کروائی جائے کہ بقول ابن انشا پیٹھ پیچھے تعریف کرنا مشرقی اقدار کے منافی ہے۔ :grin: :grin: :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
افتخار بھائی ابھی بھی وقت ہے اپنے کمپیوٹر سے تمام Archive ہٹا دیں، جس دن بھابھی صاحبہ کو یہ دیکھنا آ گیا، سب کچا چٹھا کھل کر سامنے آ جائے گا۔ بندوق میرے کندھے پر مت رکھیں۔
 
ویسے فیصل بھائی آپ کے لیے بھی ایک خوش آمدید تو بنتا ہے کہ آپ کا ہمارا سامنا کافی دنوں بعد ہو رہا ہے اور وہ بھی افتخار بھائی کی موجودگی میں

جناب حاضری تو باقاعدگی سے ہوتی ہے مگر کچھ اتنا تھک چکا ہوتا ہوں کہ لکھنے کا مزاج ہی نہیں بن پاتا ۔ اور آپ کو تو علم ہوگا ہی کہ جب تک بات بے بات کچھ "عرج" نہ کر لیا جائے "مجاج" میں روانگی ہی نہیں "عاتی" ۔۔


محسن اور فیصل بھائی بہت شکریہ آپ کے پیغامات کا، لگتا ہے آپ کافی عرصہ سے افتخار کو جانتے ہیں۔ مجھے بھی نیا پن محسوس نہیں ہوتا، کل ہی ان سے کافی لوگوں کے بارے میں بات کررہی تھی اور سب کی ہی تو تعریف کررہے تھے۔

اب یہ بات آپ افتخار بھائی سے ہی پوچھیئے تو زیادہ بہتر ہوگا ہم انہیں اب بھلا کیا الزام دیں۔


ہم تو مریض یاد ہیں ماضی ہے بس۔ی۔را
جو نام افتخ۔۔۔ار تھا ، وہ نام ہ۔۔ے تی۔۔را
دوسال ہوئے ان سے ملاقات بہت تھی
معلوم ہوا اب کہ کہاں ان کا تھا ڈیرا
 

تیشہ

محفلین
افتخار بھائی ابھی بھی وقت ہے اپنے کمپیوٹر سے تمام Archive ہٹا دیں، جس دن بھابھی صاحبہ کو یہ دیکھنا آ گیا، سب کچا چٹھا کھل کر سامنے آ جائے گا۔ بندوق میرے کندھے پر مت رکھیں۔




hehe.gif
 
بہت شکریہ عظیم بھائی آپ کی شاعری تو خوب ہے برملا اور روز مرہ کی، اور شمشاد بھائی آپ کی ان آرکیو ہٹانے والی ہدائت سے پہلے ہی ان پر چھاپے پڑچکے ہیں اور کچہ چٹھہ سامنے آچکا ہے۔ اور کچھ لوگوں کے پول اس فورم میں داخلہ کے بعد کھل رہے ہیں، جیسے آپ کی اس ہدائت سے یہ بات بھی سامنے آئیی کہ آپ انکے مشیر خاص الخاص ہیں۔

اور بوچھی جی آپ کو ہنسی کس بات پر آرہی ہے۔ کہئے، کیا حال ہیں آپ کے، کوئی سلام دعا نہیں؟
 
محسن بھائی ہمارے یہاں کہتے ہیں کہ تنقید منہہ پر اور تعریف پیٹھ کے پیچھے۔
سو جو تعریف آپکی پیٹھ کے پیچھ ہوچکی اسی پر اکتفا کریں۔ ورنہ منہہ پر ہونے پر خوش آمد بن جائے گی،
اور یہ آپ کے تعلقات افتخار سے کیوں کشیدہ ہیں، انہوں نے نے تو اس بارے کوئی بات نہیں کی۔ پوچھوں کی اس بارے میں آج، تفتیشاں ہونگی، ہاں اگر کوئی ایسی بات ہے تو چپکے سے مجھے یہیں بتلا دیں۔
 
اب تو اس دھاگے کا عنوان بھی بدلنے کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ :) ویسے میں بھابھی کے بجائے اپیا ہی کہنا پسند کروں گا۔
 
Top