سیدہ شگفتہ
لائبریرین
شکریہ۔
شکریہ سعود کا ہی ادا ہونا چاہیے آئیڈیا انھی کا تھا۔
فہیم بھائی منظور کروانے کے لیے بھی پہلے اپلوڈ کرنا ضروری تھا۔![]()
السلام علیکم شاکر

شکریہ۔
شکریہ سعود کا ہی ادا ہونا چاہیے آئیڈیا انھی کا تھا۔
فہیم بھائی منظور کروانے کے لیے بھی پہلے اپلوڈ کرنا ضروری تھا۔![]()
بھائی جی یہ آپ کی توجہ کا اثر ہے ورنہ بندہ کس قابل تھا۔ پچھلے چار ماہ سے آپ نے ہی مجھے دھکا لگا رکھا ہے ورنہ میں شاید آدھے راستے میں ہی رہ جاتا۔بہت خوب!!!
بہت عمدہ!
محفل کی پروگرامر برادری میں اچھا اضافہ۔
شاکر ویسے اس اطلاقیہ کے لیے
Urductrl.dll
Urdulibraryassistant.exe فائلیں ہی درکار ہیں باقی موجود فائلیں غیر ضروری ہیں۔
اور اگر انسٹالر بنانا ہو تو بھی یہی دو مسل کافی ہیں۔
زکریا بھائی اس کے آٹو سیو کا وقت ایک منٹ کردیتا ہوں۔ تصاویر کو پہلے حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیے دی جاتی ہے اس لیے یہ اے سے زیڈ اور 1 سے آگے ہی چلیں گی۔ مین ونڈو میں بٹن کہاں آسکتے ہیں بھلا؟یہ بات نہیں سمجھ سکا۔ لے آؤٹ الگ دائیں بائیں بھی ہوتو سکتا ہے لیکن کیا یہ اچھا لگا کے۔ ٹائپنگ کرتے ہوئے تصویر کو بجائے اوپر کے دائیں یا بائیں دیکھنا شاید صارف کو ٹھیک نہ لگے۔
مکی بھائی بہت شکریہ۔ لینکس ورژن ادھار رہا۔ اصل میں یہ لائبریری لینکس پر کام نہیں کرتی۔ اردو لکھنے کے لیے مجھے اس کی طرز پر ہی جی ٹی کے میں کام کرنا پڑے تب جاکر یہ کام ہوسکے گا۔
طمیم جس آپشن کی آپ نے بات کی یہ میرے ذہن میں بھی تھا۔ میں دیکھتا ہوں اگر یہ شامل ہوسکا تو۔ اصل میں تصویر دکھانے کا انتظام بہت بےکار سا ہے۔ متعلقہ کنٹرول سکرول بار دکھاتا ہی نہیں جس کی وجہ سے اسے ایک اور میں رکھنا پڑا خاصا غیر معیاری سا ڈیزائن بنانا پڑا۔ اسی وجہ سے تصاویر والا حصہ ماؤس کے سکرول بٹن سے بھی سکرول نہیں ہوتا کلک سے کرنا پڑتا ہے۔