رسید: عمران سیریز(ابن صفی)

شکاری

محفلین
السلام علیکم

خوش آمدید !

کیا آپ اس کھیل میں شریک ہونا چاہیں گے ؟ بصورت دیگر آپ عمران سیریز کے دوسرے عنوانات پر کام کر سکتے ہیں ۔

یہاں صحیح سے اندازہ نہیں ہورہا شاید آپ مجھ سے مخاطب ہیں ۔ اگر ہاں تو میں صرف ٹائپنگ کے کام میں مدد کرسکتا ہوں چاہے وہ کھیل کھیل میں ہو یاں پھر ویسے آپ جو مناسب سمجھیں وہ کام دے دیں۔
شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں صحیح سے اندازہ نہیں ہورہا شاید آپ مجھ سے مخاطب ہیں ۔ اگر ہاں تو میں صرف ٹائپنگ کے کام میں مدد کرسکتا ہوں چاہے وہ کھیل کھیل میں ہو یاں پھر ویسے آپ جو مناسب سمجھیں وہ کام دے دیں۔
شکریہ

السلام علیکم

بہت شکریہ ، آپ بھی لائبریری مقابلہ کھیل میں شریک ہو جائیں ، لائبریری کھیل میں اس وقت مختلف ٹیمیں شریک ہیں ، آپ چاہیں تو اپنی نئی ٹیم بھی بنا سکتے ہیں یا پہلے سے موجود ٹیم میں بھی شامل ہو سکتے ہیں ، جیسے ایک ٹیم میں ابھی تک صرف دو اراکین ہیں ، ایک خرم شہزاد خرم اور دوسرے رکن ابو کاشان ہیں ۔ آپ چاہیں تو ان کے ساتھ ٹیم میں شامل ہو جائیں ، یا انفرادی طور پر کھیل میں شریک ہونا چاہیں تو یہ بھی ممکن ہے ۔

یہاں اس زمرہ میں علامہ دہشتناک کے عنوان سے صفحات چھبیس تا تیس ابھی تک کسی نے منتخب نہیں کیے آپ چاہیں تو ان میں سے صفحہ / صفحات منتخب کر لیں اور اپنے نام کی انفرادی یا ٹیم کی صورت میں اس متعلقہ صفحہ / صفحات کے دھاگہ پر نشاندہی کر دیں ۔

شکریہ
 
بھائی گو کہ یہ جگہ شاید اس بات کے لئے موذوں نہ ہو لیکن یہ تو بتائیں کہ عمران بھائی کی کارستانیاں پڑھنے کے لئے اتنی قید و بند کی آخر کیا حاجت ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، ابو کاشان بھائی ، آپ کو عمران سیریز کے حوالے سے ذپ بھیجا ہوا ہے ، اسے چیک کر لیں پلیز جلد از جلد ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت شکریہ ابو کاشان بھائی، آپ کا رپلائی مل گیا ہے ، اسی ہی ذپ کی تو بات کی تھی جس کا آپ نے آج جواب بھیجا۔ آپ شاید اس کے علاوہ کوئی دوسرا ذپ سمجھے ۔ اور یہ ذپ تو میں نے چھ اکتوبر کو ہی بھیج دیا تھا آپ کو ۔ الگ سے عمران سیریز کے دھاگہ پر اطلاع نہیں کی تھی شاید اس وجہ سے رہ گیا ہو آپ کی نظر سے ۔
 
Top