وکلا کی ناکام تحریک

ptv.JPG
 

خرم

محفلین
پنڈال میں سب سے زیادہ لوگ کونسی جماعت کے ہیں اور اس جماعت کے سربراہوں کا لہجہ بتا رہا ہے کہ پی پی کی حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ زرداری اس چال کا توڑ کیسے کرتا ہے۔ یہ بات پکی ہے کہ اگر مشرف جاتا ہے تو اگلی باری پی پی کی حکومت کی ہے۔
 
اگر آپ برا نہ مانیں تو کیا بتائیں گے کہ آپ کس کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ کیا آپ ہر معاملے کو منفی نظر سے ہی دیکھنا چاہتے ہیں
 
شکریہ اپ سب کا۔ اپ کی ذھنیت بھی عیاں‌ہوگئی اور بلی بھی تھیلے سے باھر اگئی۔
وہ ہورہا ہے جو میں‌کہہ رہا تھا کہ آصل ہدف پی پی پی کی حکومت ہے۔ جب بھی پی پی پی کی حکومت اتی ہے کہ آمروں کے یہ ایجنٹ بھیس بدل بدل کر حملے شروع کرتے ہیں۔
یہ بھیس بدلے ایجنٹ اب اسلام اباد میں جمع ہیں۔ اپنے پیروکاروں‌کو کنفیوژ کیا ہوا ہے ۔ اصل ہدف پارلیمنٹ ہے تاکہ پھر ان کے وارے نیارے ہوسکیں۔ مگر اس بار نہیں‌انشاللہ۔ پاکستانی عوام اپ لوگوں‌کی طرح اندھے نہیں‌۔ یہ بھاگ جائیں‌گے جلد ان شاللہ اگر پارلیمنٹ پر حملے کی کوشش کی تو۔
 
جی شکریہ میں آپ سے بہت پہلے پڑھ چکا ہوں جب یہ خبر ابھی چھپائی کے مراحل میں تھی۔
اب یہ آپ کی سیاسی بصیرت پر منحصر ہے ۔۔ کہ آپ سلمان تاثیر سے متاثر (انسپائر / وکٹم) ہیں۔
تمام تر وابستگیاں بالائے طاق رکھیئے تو کچھ نظر آئے گا نا ۔۔ کبوتر کے آنکھیں بند کرلینے سے بلّی جان نہیں چھوڑتی۔۔

یہ صرف میرا تاثر نہیں
یہ بھی دیکھیے
col2.gif


جنگ۔

میڈیا کے پڑھے ہوئے طوطے کی طرح‌ میگنیفائیڈ تصاویر دیکھ دیکھ کر اپ لوگوں‌کا ذھن سن ہوگیا ہے۔
بہرحال مجھے نہیں اندازہ تھا کہ میری پوسٹز کا لوگ اتنا اثرلیتے ہیں ۔ بڑا مزہ ایا پچھلی پوسٹز پڑھ کر۔;)

ایک اھم بات جو نوٹ کرنی چاہیے وہ یہ کہ یہ جو کچھ گہماگہمی نظر ارہی ہے وہ صرف سیاسی جماعت بالخصوص ن لیگ کی شرکت کی وجہ سے ہوئی۔
یہی میرا نقطہ نگاہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی ہی صورت حال کو بہتر بناتی ہے۔

اب جبکہ لانگ مارچ اختتام پذیر ہے اور ابھی عدلیہ بحال ہوئی نہ صدر پرویز مشرف بھاگا۔
عدلیہ اگر ازاد ہوئی تو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہوگی۔ ڈھول ڈھمکا سے نہیں۔
 
ڈھول ڈھمکا اپنے انجام کو پہنچا ہی پہنچا ۔
اس کار بے حاصل کا انجام اور ہونا ہی کیا تھا۔ ہُشیار فسادی اعتزاز نے ہُشیاری سے وکلا برادری اور سیدھے نواز سے اپنا الو سیدھا کیا۔ اس کی شخصیت سازی کا یہ مارچ انشاللہ اعتزاز کا کوئی بڑا تمغہ نہ دے سکے گا جس کا وہ متمنی تھا۔
ابھی "آج کامران خان کے ساتھ" میں‌ سینیٹر بابر اعوان نے بڑا اچھا سوال پوچھا۔

"میں ان سیاسی عناصر سے پوچھنا چاہتا ہوں (وکلا سے نہیں) کہ پرویز مشرف کے دور میں‌انھوں‌نے کتنے لانگ مارچ نکالے ہیں۔ یہ وہ سیاسی عناصر ہیں‌جو مارشل لا کے کندھوں‌پر بیٹھ کر مزے اٹھاتے ہیں"
یہ سوال ان لوگوں کے لیے سوالیہ نشان ہے جو پاکستان کی حامی ہیں‌مگر پی پی پی کے خلاف لانگ مارچ نکال رہے ہیں۔
 
میری صرف ایک سادہ سی دلیل ہے۔ مغل صاحب اور گرو جی اگر مسلسل وکلا کی تحریک کو کامیاب ثابت کرنے میں اپنا وقت اور محنت صرف کر رہے ہیں، تو یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس تحریک کو مکمل جی ہاں مکمل عوامی تائید و حمایت حاصل ہے۔
باقی تعصب کے اندھے تو ہر جگہ ہیں، میں بہت دیکھ چکا ہوں، جماعت اسلامی سے لے کر پی پی پی تک ہر جماعت عقل کے اندھوں کی وجہ سے ہی چل رہی ہے۔:grin:

یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ اندھا کون ہے؟
ذرا تھوڑا ہی وقت رہتا ہے۔ مگر اپ لوگوں‌کے انداز بیان اور مخالفت کا انداز دیکھ کر حیران ہوں۔ کم از کم یہ شریفوں‌کے اطوار تو نہیں۔ اپ کے متعلق میری کئی غلط فہمیاں‌دور ہوگئیں۔
 
ایک اندازے کی مطابق وکلا کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگئی ہے۔ اس تحریک کے غبارے میں‌ہوا ہی نہیں بھری جاسکی۔کسی بھی بڑی پارٹی کی حمایت( سواے ن لیگ کے) حاصل کرنے میں ناکام اور پارلیمنٹ کی کمزور کرنے کی یہ سازش ناکام ہوتی نظرارہی ہے۔ پاکستان کے عوام نے انارکی پھیلانے والوں کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔
میں اب بھی اپنے اس موقف پر قائم ہوں‌جس کا میں‌ نے تین دن پہلے اظہار کیا ہے۔ اگر اپ تعصب سے بالا ہوکر دیکھیں‌تو اپ کو بھی نظر ائے گا کہ کسی قابل ذکر سیاسی جماعت ماسوائے نواز لیگ کے اس لانگ مارچ کی حمایت نہیں‌کی۔ کیونکہ اس لانگ مارچ کا واضح نشانہ پارلیمنٹ ہے تاکہ جہموریت کو کمزور کیا جائے اور غیر سیاسی حکومتوں‌کی راہ ہموار کی جاسکے۔ کچھ ہی دیر میں‌ واضح ہوجائے گاکہ یہ منافقین انصاف و عدلیہ کے لیے نہیں‌بلکہ پی پی پی کی حکومت، جہموریت کے خلاف صف ارا ہیں ۔ مگر انشاللہ عوام نے انھیں‌مسترد کردیا ہے۔
 
ہمت بھائی،
پچھلے چند دنوں میں لانگ مارچ کے دوران پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ اسلام آباد نے اپنی تاریخ میں اتنا بڑا اور اتنا منظم جلسہ نہیں دیکھا۔ پندرہ پندرہ گھنٹے تک پنڈال میں کھڑے رہنے کے باوجود لوگوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی تھی۔ لوگوں کی تعداد کے بارے میں تمام آزاد ذرائع کا کہنا تھا کہ کم از کم تین سے ساڑھے تین لاکھ کا مجمع وہاں پنڈال میں موجود تھا ۔ جن پارٹیوں کو آپ چھوٹی پارٹیاں کہتے رہے انہوں نے وکلاء کے ساتھ مل کر ایک احتجاج کو ایک نیا رخ دیا۔ کیا یہ ملک کے عوام کی سوچ میں تبدیلی کا غماز نہیں ہے۔

ہمت بھائی کیا آپ بتائیں گے کہ لانگ مارچ کی بانی پارٹی پیپلز پارٹی نے بھی تو لانگ مارچ کئے تھے۔ اور ان کے بھی سارے لانگ مارچ جمہوری حکومتوں کے خلاف تھے تو وہ کیسے ملک و قوم کے مفاد میں ہو گئے اور آج یہ لانگ مارچ جس کا سارا غصہ مشرف پر نکلتا رہا، گو مشرف گو، مشرف کو پھانسی دو، مشرف کتا، اور دوسرے مشرف مخالف نعروں سے گونجتا رہا اس پر آپ کو اعتراض ہے۔ مسترد کرنے کی بھی خوب کہی لاکھوں کا مجمع آپ کے سامنے ہے اور آپ ابھی بھی مسترد مسترد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
 

خرم

محفلین
اگر آپ برا نہ مانیں تو کیا بتائیں گے کہ آپ کس کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ کیا آپ ہر معاملے کو منفی نظر سے ہی دیکھنا چاہتے ہیں
بھائی کاشف میں تو صرف آنکھیں‌اور دماغ کھلے رکھ کر دیکھنے اور سوچنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ نہ مجھے شخصیاتی تقلید سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی دوغلے معیارات اختیار کرنے میں۔ بات تو سامنے دیوار پر لکھی نظر آرہی ہے لوگوں کو سانپ کو رسی سمجھنے کا شوق ہو تو ہوا کرے ہمیں تو جو دکھے گا وہی کہیں گے۔ جس نواز شریف نے اپنے ہر دور حکومت میں آمرانہ انداز اختیار کیا، جس کا آج بھی اول مقصد صرف پرویز مشرف سے بدلہ لینا ہے، جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا، ملک میں دو سپریم کورٹیں چلوائیں، سپریم کورٹ میں بغاوت کروائی اس نوازشریف سے آپ کو ججوں کی خلوصِ نیت کے ساتھ بحالی کی امید ہے؟ چلئے آپ کو ہوگی، ہمیں تو یہی نظر آتا ہے کہ نوازشریف کی ہٹ لسٹ میں سب سے اوپر پرویز مشرف، پھر آصف زرداری آتا ہے۔ اور جہاں تک بات ہے ججوں کی تو پیلی ٹیکسی سکیم سے لیکر قومی مصالحتی آرڈیننس تک بہت کچھ ہے جو ایک آزاد عدلیہ نواز شریف اور اس کے بھائی کے گرد پھندا کسنے کے لئے استعمال کرسکتی ہے۔ کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ نوازشریف اس قدر بے وقوف ہے کہ ایک واقعتاً آزاد عدلیہ کی تمنا بھی کرے گا؟
 

مغزل

محفلین
یہ صرف میرا تاثر نہیں
یہ بھی دیکھیے
col2.gif


جنگ۔

میڈیا کے پڑھے ہوئے طوطے کی طرح‌ میگنیفائیڈ تصاویر دیکھ دیکھ کر اپ لوگوں‌کا ذھن سن ہوگیا ہے۔
بہرحال مجھے نہیں اندازہ تھا کہ میری پوسٹز کا لوگ اتنا اثرلیتے ہیں ۔ بڑا مزہ ایا پچھلی پوسٹز پڑھ کر۔;)

ایک اھم بات جو نوٹ کرنی چاہیے وہ یہ کہ یہ جو کچھ گہماگہمی نظر ارہی ہے وہ صرف سیاسی جماعت بالخصوص ن لیگ کی شرکت کی وجہ سے ہوئی۔
یہی میرا نقطہ نگاہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی ہی صورت حال کو بہتر بناتی ہے۔

اب جبکہ لانگ مارچ اختتام پذیر ہے اور ابھی عدلیہ بحال ہوئی نہ صدر پرویز مشرف بھاگا۔
عدلیہ اگر ازاد ہوئی تو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہوگی۔ ڈھول ڈھمکا سے نہیں۔


قبلہ کیا دلائل کیلئے کیکر کے بیج ہی رہ گئےتھے۔۔
حسن نثار چوراہے والے کو کون نہیں جانتا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ہرکارہ ہے ۔۔
پیسوں دیکھ کر بک جانے والے کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں جن کی نہ علمی قابلیت ایسی ہے
کہ بات کی جائے اور نہ ہی شخصیت ۔۔۔ موصوف کا وطیرہ دوسرےکالم نگاروں کے جواب دینے پر معمور ہے
کوئی مثبت بات کسی بھی عہدِ حکومت میں انہوں نے کہی ہو تو سامنے لائیے۔۔۔۔ زرد صحافت کی پشت پناہی مت کیجے ۔
Ppp کے بارے میں آپ کے تحفظات بے جا نہیں ہیں۔۔۔ لیکن سوچیئے کہ وعدہ کرکے ۔ مکرجانے والے کو آپ کیا کہیں گے۔
اور بھی یہ کہنا کہ اعلانِ بھوربن کوئی حدیث نہیں۔۔۔ ارے بھائی ۔۔۔ Ppp نے اس بار محترمہ کی شہادت پر چالیسویں کے
چاولوں کی جگہ ووٹ پائے ‌ہیں۔۔۔۔ یا پھر آپ کو ماننا پڑے گا کہ Pppنے ججز کی بحالی
(بینظیر کا ویڈیو پیغام اس حوالے سے موجود ہے ) پر ۔۔۔۔ ’’ روٹی کپڑا اور مکان ‘‘ کا نعرہ تو لگا ہی نہیں‌تھا آخر تک
تو عہدوں کی بندر بانٹ چلتی رہی ہے۔۔۔ سائیں سکندر بخت ، نثار کھوڑو اور فیصل رضا عابدی کو تو آپ جانت ہی ہوں گے
۔۔۔ ان سے معلوم کر لیجئے کہ ان کا کیا کہنا ہے ۔۔۔۔(ویسے بھی میری دانست میں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پی پی پی کو زیب
نہیں دیتا کیوں کہ معاملہ اللہ کا ہے جو رازق ہے جو پالنہار ہے ۔۔۔۔اس کا وعدہ اس نے کیا ہے ۔۔ کہ ہر نفس کا رزق اس کے دنیا میں آنے
سے پہلے اس کے نام کردیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ آپ جے رام جے رام کرتے رہیے۔۔۔ ہمیں اللہ سے نصرت و فتح کی پوری امید ہے ۔
اور اگر آپ ۔۔۔ اب بھی مطمعن نہیں ہیں تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیے۔۔۔ اس فورم پر مجھ جیسے نااہل اور جاہل
سے مناظرہ کرلیجئے ۔۔۔۔ ست بسم اللہ۔۔۔
 
Top