جنگ عظیم پر فلمیں

ابوشامل

محفلین
جنگ عظیم (خصوصا دوسری جنگ عظیم) جدید تاریخ کا ایک اہم باب ہے جس پر بہت کچھ لکھا بھی جا چکا ہے اور اس پر بہت سی فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔
اصل میں مجھے دوسری جنگ عظیم پر بنائی گئی بہترین فلموں کی ایک فہرست درکار ہے اگر ممکن ہو تو اس حوالے سے کسی درجہ بندی (ranking) کا ربط فراہم ہو جائے تو بہت اچھا ہوگا بصورت دیگر کوئی ساتھی اپنی انفرادی درجہ بندی بھی دے سکتا ہے۔ منتظر ............
 

ساجداقبال

محفلین
خوب۔ مجھے بھی ایسی ہی کچھ تلاش تھی لیکن مصروفیت کی بناء پر نہ کر سکا۔ ابھی آپ کا دھاگہ دیکھ کر فورا ایک آئیڈیا آٰیا جو کام کر گیا۔ آسان سا کام ہے ورلڈ‌وار کے ٹیگز کے تحت آئی ایم ڈی بی میں فہرست دیکھ لی جائے۔ درجہ بندی بالحاظ‌ مقبولیت آئی ایم ڈی بی خود ہی کر لیتا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ویسے ذاتی طور پر مجھے دو فلمیں بہت پسند ہیں - جو کہ خصوصی طور پر جنگِ عظیم کے موضوع پر تو نہیں لیکن جنگِ عظیم کے تناظر میں ضرور ہیں -
1- Saving Private Riyan
2- Schindler's List
 

ابوشامل

محفلین
Saving Private Ryan کی تو بہت تعریف سنی ہے اور فلم میرے پاس موجود بھی ہے لیکن ابھی تک دیکھنے کا موقع نہیں ملا :(
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ یہ تو میری پسند کا موضوع ہے۔
کیا جنگ عظیم اور صلیبی جنگوں میں فرق ہے :confused:
 

arifkarim

معطل
ارے واہ یہ تو میری پسند کا موضوع ہے۔
کیا جنگ عظیم اور صلیبی جنگوں میں فرق ہے :confused:

بہت فرق ہے تعبیر۔ صلیبی جنگیں مسلمان اور عیسائی قوتوں کے مابین لڑی گئیں، آج سے 700 سال پہلے!
جبکہ دو عالمی جنگیں جو کہ پچھلی صدی میں ہوئیں۔ انکا اثر پوری دنیا پر پڑا۔
صلیبی جنگوں کا تعلق مذہب سے تھا، مگر عالمی جنگیں محض دنیاوی طاقت کے حصول کیلئے لڑی گئیں۔
 

تعبیر

محفلین
بہت فرق ہے تعبیر۔ صلیبی جنگیں مسلمان اور عیسائی قوتوں کے مابین لڑی گئیں، آج سے 700 سال پہلے!
جبکہ دو عالمی جنگیں جو کہ پچھلی صدی میں ہوئیں۔ انکا اثر پوری دنیا پر پڑا۔
صلیبی جنگوں کا تعلق مذہب سے تھا، مگر عالمی جنگیں محض دنیاوی طاقت کے حصول کیلئے لڑی گئیں۔

بہت بہت شکریہ یعنی یہ جنگیں ورلڈوار کہلاتی ہیں :)
مجھے پھر اس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے
میرے اس طرح کہنے سے یہاں تیسری جنگ عظیم تو نہیں چھڑ جائے گی نا ;) :grin:
 

تعبیر

محفلین
عارف کریم جی آپ کہاں کے موڈریٹر ہیں :confused: :confused: :confused: میری طرف سے یہ عہدہ مبارک ہو بہت بہت :)
 

ابوشامل

محفلین
ارے واہ یہ تو میری پسند کا موضوع ہے۔
کیا جنگ عظیم اور صلیبی جنگوں میں فرق ہے
تعبیر کمال کر دیا آپ نے، اتنا معصومانہ سوال؟ جواب تو عارف کریم نے دے دیا ویسے آپ مزید تفصیلات یہاں دے سکتی ہیں اور وہ بھی اردو میں ;)
صلیبی جنگیں
پہلی جنگ عظیم
دوسری جنگ عظیم
 

تعبیر

محفلین
ویسے ابو شامل معصومیت میں اور بےوقوفی میں فرق کیسے کیا جا سکتا ہے :confused:
ویسے مجھے آپ زیادہ معصوم لگے :grin:
 
Top