تعارف :::مسٹر گرزلی:::

مسٹر گرزلی

محفلین
تعارف کچھ خاص نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔گوجرانوالہ میں رہائش ہے۔۔۔۔۔۔۔تعلیم تین چار میل ہے۔۔۔۔۔۔۔پہلے گیارہ سال کی عمر میں حفظ مکمل کیا۔۔۔۔اس کے بعدایک سال تجوید پڑھی۔۔۔پھر درس نظامی میں داخلہ لیا اور اب چھٹا سال ہے۔کل سات سال کا کورس ہے۔۔۔۔۔پچھلے سال یعنی درس نظامی کے پانچویں سال ، دوستوں کہنے پر میٹر ک کے امتحان میں شریک ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔عمر کا اندازہ تو ہو گیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔خطاطی اور مطالعہ کتب کا شوق ہے۔۔۔۔۔۔۔باقی کچھ خاص نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں ایک بات! میں اس فورم پر ایک جگہ پوسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن وہاں 25 مراسلوں کی شرط عائدکی گئی ہے،اس کی کیا وجہ ہے؟؟؟؟؟
 
بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ 25 پوسٹ کی پابندی اس لئے ہے کہ آپ پہلے محفل کو دیکھیں سمجھیں کچھ گپ شپ کریں تاکہ آپ کو اندازہ ہو جائے کہ محفل کا ماحول کیسا ہے اتنے میں آپ کی 25 پوسٹ بھی ہو جائیں گی اور پھر آپ جہاں چاہیں پوسٹ کر سکتے ہیں۔۔۔
آپ کا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے یا ساتھ کسی چھوٹے شہر سے۔۔۔؟؟؟؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ایک سال بہت طویل عرصہ ہے تجوید کے لیے ! ایسا کیوں ؟

جو کتب اب تک آپ کے مطالعہ میں رہی ہیں ان کے بارے میں بتائیں کچھ مختصر ۔ اب تک کون سے مصنفین کو پڑھ چکے ہیں ؟
 
پپو

محفلین
میں پپو مسٹر گزرلی خوش آمدید اردو محفل پر امید ہے اچھا ساتھ رہے گا
 
محسن حجازی

محفلین
مسٹر درگزر لی!
ہم بھی پپو اوہ ہمارا مطلب ہے کہ ہم محسن حجازی ہیں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ ہم یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ویسے ہم بھی دیکھنے میں کافی پپو ہیں بشرطیکہ ناظر کی آنکھیں بند ہوں۔:grin:
 
مسٹر گرزلی

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ 25 پوسٹ کی پابندی اس لئے ہے کہ آپ پہلے محفل کو دیکھیں سمجھیں کچھ گپ شپ کریں تاکہ آپ کو اندازہ ہو جائے کہ محفل کا ماحول کیسا ہے اتنے میں آپ کی 25 پوسٹ بھی ہو جائیں گی اور پھر آپ جہاں چاہیں پوسٹ کر سکتے ہیں۔۔۔
آپ کا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے یا ساتھ کسی چھوٹے شہر سے۔۔۔؟؟؟؟

ایم بلال! میرا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے،گوندلانوالہ اڈے کے قریب ہی رہائش ہے۔
 
مسٹر گرزلی

محفلین
ایک سال بہت طویل عرصہ ہے تجوید کے لیے ! ایسا کیوں ؟

جو کتب اب تک آپ کے مطالعہ میں رہی ہیں ان کے بارے میں بتائیں کچھ مختصر ۔ اب تک کون سے مصنفین کو پڑھ چکے ہیں ؟

ایک سال طویل عرصہ ہے :confused:
میں نہیں سمجھتا کہ ایک سال طویل عرصہ ہے،ویسے عام طور پر جو تجوید پڑھائی جاتی ہے اس کا تعلق روایت حفص سے ہے جو کہ سات قراتوں میں سے ایک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کوئی مکمل پڑھتا ہے تو اس کے لیے اسے آٹھ سال کا عرصہ درکار ہے جس میں ان قراتوں کے قواعد وغیرہ کے متعلق بتایا جاتا ہے امہات الکتب سے۔
باقی مطالعہ صرف نثر تک ہی محدودہے،اس میں میں نے شفیق الرحمن،مشتاق احمد یوسفی اور ابن صفی کی تمام کتابیں پڑھی ہیں ۔ اس کے علاوہ مشفق خواجہ کے کالموں کے پانچوں مجموعے،ابن انشاء کی چند کتابیں ڈاکٹر وزیر آغا کے انشائیے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔دینی کتب اس کے علاوہ ہیں جن کی لمبی فہرست ہے۔۔۔۔۔۔
 
مسٹر گرزلی

محفلین
آپ سب حضرات کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔باقی محسن بھائی آپ ہمیں کھلی آنکھوں سے بھی پپو ہی دکھتے ہیں کیوں کہ آپ کا کوٹ کافی خوبصورت ہے باقی کچھ نظر نہیں آتا۔۔۔۔معذرت! ممکن ہے ہمارے دیکھنے میں ہی کمزوری ہو۔:rolleyes:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک سال طویل عرصہ ہے :confused:
میں نہیں سمجھتا کہ ایک سال طویل عرصہ ہے،ویسے عام طور پر جو تجوید پڑھائی جاتی ہے اس کا تعلق روایت حفص سے ہے جو کہ سات قراتوں میں سے ایک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کوئی مکمل پڑھتا ہے تو اس کے لیے اسے آٹھ سال کا عرصہ درکار ہے جس میں ان قراتوں کے قواعد وغیرہ کے متعلق بتایا جاتا ہے امہات الکتب سے۔
باقی مطالعہ صرف نثر تک ہی محدودہے،اس میں میں نے شفیق الرحمن،مشتاق احمد یوسفی اور ابن صفی کی تمام کتابیں پڑھی ہیں ۔ اس کے علاوہ مشفق خواجہ کے کالموں کے پانچوں مجموعے،ابن انشاء کی چند کتابیں ڈاکٹر وزیر آغا کے انشائیے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔دینی کتب اس کے علاوہ ہیں جن کی لمبی فہرست ہے۔۔۔۔۔۔

کچھ مزید تفصیل اگر بتا سکیں ۔
 
کیا آپ کے پاس یہ کتب ذاتی طور پر بھی موجود ہیں بالخصوص مشفق خواجہ ؟
 
مسٹر گرزلی

محفلین
ہر سال ایک قرات شروع کی جاتی ہے،جس کے مطابق مکمل قران پڑھا جاتا ہے،پھر ائیندہ سال بھی ایسا ہی کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔اور ایسے ہی سات یا آٹھ سال مکمل ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔اگر اپ کے ذہن میں کوئی خاص بات ہے تو بیان کیجئے۔۔
 
Top