نیند کے بارے میں کچھ سوالات

تعبیر

محفلین
کہا جاتا ہے کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے ۔ نیند ہماری زندگی کا ایک ضروری حصہ ۔ آج اسی نیند کے متعلق ہی کچھ سوالات ہیں ۔امید ہے کہ یہاں کی سست قوم انکا جواب ضرور دیگی۔ اگر سب کے نہیں تو کم از کم کچھ کے ہی ۔ کیونکہ میں نے کافی محنت سے سب ٹائپ کیا ہے :(

1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1)نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں

آئیڈیا اور کچھ سوال ایک سلیپ سروے سے لیے گئے ہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
اس سے پہلے جوابات تحریر کروں ۔ میں کہنے ہر مجبور ہوں کہ آپ نے قابلِ تعریف محنت کی ہے ۔ یعنی اس ٹاپک سے ہمیں ایک دوسرے کی عادتوں اور مزاج کا بھی اندازہ ہوجائیگا ۔ تعبیر آپ نے اس ٹاپک میں کمالِ ہوشیاری سے کام لیا ہے ۔ ;)

کو شش کروں گا کہ پہلا مرغا ، میں ہی بنوں ۔ :grin:
 
چلو پہلے تم جواب پوسٹ کرو تب تک میں "بکرا ثانی" بننے کے تیاری مطلب ٹائپنگ کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
1- ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
میں عام جگہوں پر معمول کے مطابق نہیں سوسکتا ۔ غیر معمولی جگہوں پر کیا سوؤں گا ۔ ( ویسے غیر معمولی جگہوں پر رات کاٹی ہے ۔ مگر نیند نہیں آئی )

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
نہیں ایسا کبھی اتفاق نہیں ہوا ۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1)نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا

ان میں سے میں کسی عادت کا شکار نہیں ۔

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
میں تکیئے پر دونوں ہاتھ سر کے پیچھے باندھ کر کچھ بھی سوچنا شروع کردیتا ہوں ۔ اگر نیند مہربان ہوجاتی ہے تو سو جاتا ہوں ۔ ورنہ پھر سوچتا ہی رہتا ہوں ۔

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
دیکھتا ہوں کی وقت کیا ہوا ہے ۔

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

میں زیادہ تر سیدھی سائیڈ پر سوتا ہوں اور اکثر اٹھتا بھی اسی سائیڈ پر ہوں ۔ اس لیئے کبھی کھبار سیدھے کندھے میں درد ہوجاتا ہے ۔

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
میں 5 سے 6 گھنٹے سوتا ہوں ۔ صبح سونا زیادہ اچھا لگتا ہے ۔ ( سستی کی ایک مثال ) ۔ ;)

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
عموماً ایک ہی تکیہ لیتا ہوں ۔

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
بستر سے اٹھ جاتا ہوں ۔ ٹہلتا ہوں یا پھر کچھ دیر کے لیئے ٹی وی آن کردیتا ہوں ۔ سوچنے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں کہ پھر نیند بلکل ہی غائب ہوجاتی ہے ۔

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
اندھیرے میں ، گھپ اندھیرے میں ۔
 
کہا جاتا ہے کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے ۔ نیند ہماری زندگی کا ایک ضروری حصہ ۔ آج اسی نیند کے متعلق ہی کچھ سوالات ہیں ۔امید ہے کہ یہاں کی سست قوم انکا جواب ضرور دیگی۔ اگر سب کے نہیں تو کم از کم کچھ کے ہی ۔ کیونکہ میں نے کافی محنت سے سب ٹائپ کیا ہے :(

1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔

1۔ لانچ کا عرشہ
2۔ جہلم گیا تھا ۔۔۔ ٹوٹی چارپائی پر سویا تھا
3۔ آجکل لائٹ جاتی ہے تو گاڑی اسٹارٹ کر کے سوتا ہوں دوپہر میں ۔۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔

ابھی تک کہیں سے یہ اطلاع ہمیں کسی نے نہیں پہنچائی

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1)نیند میں چلنا

اللہ نہ کرے بھئی

2)خراٹے مارنا

لعنت بھیچتا ہوں میں ایسے بندے پر ۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر

3)نیند میں بولنا

قطعی نہیں

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا

نہ جی ہمارے "پپوٹے" سو فیصد اصلی ہیں

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)

برش کرتا ہوں اور لمبی دعا کرتا ہوں

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )

کسی نے بتایا تھا سو وہ عادت بن گئی ہے ۔۔۔۔ 7 بار " یا عظیم" پڑھتا ہوں

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)

کبھی غور نہیں کیا ۔۔۔۔

آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

ظاہر ہے جس سائڈ سے سویا ہونگا اسی سائڈ سے اٹھونگا نا

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)

چار گھنٹے سوتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب سے مراقبہ کرنا اسٹارٹ کیا ہے نیند کم ہو گئی ہے اور طبیعت فریش رہنے لگی ہے (8)

سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں

ایک عدد

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔

کھلی فضا میں چلا جاتا ہوں اور ٹہلتا ہوں ۔۔۔ پھر کوئی کتاب اٹھا لیتا ہوں ۔۔۔۔ یا اس وقت کی کیفیت کے مطابق "میوزیکل نوٹیشنز " لکھتا ہوں
10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں

ہلکا اندھیرا ہو تو بھی سو جاتا ہوں مگر گھپ اندھیرا ہو تو اچھا ہے

آئیڈیا اور کچھ سوال ایک سلیپ سروے سے لیے گئے ہیں ۔

لیجئے "مرغا اول" تو ابھی ٹائپ کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ہم "بکرا ثانی" بن جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
واہ آپ دونوں تو وعدے کے پکے بھی نکلے۔
زونی ٹوتھ برش کا کہ رہی ہونگی۔ ویسے ہو سکتا ہے کہ خواب مین ہی کسی سے ملاقات بھی ہو جائے ;)

ظفری کمنٹ بعد میں دونگی اور ڈاکٹر صاحب مجھے آپ سے بہت بہت سوال کرنے ہیں ۔ کل کرونگی ۔ انشاءاللہ :)

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ :)
 
یا اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
زونی

محفلین
کہا جاتا ہے کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے ۔ نیند ہماری زندگی کا ایک ضروری حصہ ۔ آج اسی نیند کے متعلق ہی کچھ سوالات ہیں ۔امید ہے کہ یہاں کی سست قوم انکا جواب ضرور دیگی۔ اگر سب کے نہیں تو کم از کم کچھ کے ہی ۔ کیونکہ میں نے کافی محنت سے سب ٹائپ کیا ہے :

پہلے تو میں سوچ رہی ہوں کہ سوالات اتنے زیادہ ہیں ، کہیں جواب لکھتے لکھتے کی بورڈ پہ سجدہ ریز نہ ہو جاؤں:grin:

ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو

غیر معمولی جگہوں پر کبھی کبھار سونا پڑتا ھے جہاں آپ کو نیند نہیں آتی ھے ، لیکن ایسی کوئی خاص نہیں ، مجھے زیادہ اپنی ہی مخصوص جگہ پر نیند آتی ھے۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔

خواب میں ہو سکتا ھے کبھی ہوا ہو ، لیکن یہ تو دوسرے ہی بتا سکتے ہیں۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1)نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا

ان میں سے کوئی عادت نہیں۔

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)

سونے سے پہلے زیادہ تر بستر پر براجمان ہوتی ہوں:grin:

ایک چکر کچن اور فریج کا لگتا ھے اس کے بعد دروازوں کے لاک چیک کر کے تینوں قل پڑھ کے نیند کا انتظار ہوتا ھے ۔

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )

جاگنے کے بعد پانی پیتی ہوں صبح دو گلاس ۔

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)

سائیڈ کوئی بھی ہو سکتی ھے، موسٹلی الٹی سائیڈ پہ۔

آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

کسی بھی سائیڈ سے ، لیکن کم از کم رخ میں تبدیلی اچھی خاصی آ جاتی ھے:grin:

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)

رات کے علاوہ ہر وقت سونا پسند کرتی ہوں;) زیادہ تر صبح کے وقت۔ عموماً آٹھ نو گھنٹے کی نیند۔

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں

سر کے نیچے تو ایک ہی درکار ھے لیکن صبح کو سر سے کافی فاصلے پہ پایا جاتا ھے۔

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔

مارننگ شو دیکھنے بیٹھ جاتی ہوں ریپیٹ میں ، اس کے بعد پی ٹی وی کی خبریں سن کر نیند آرام سے آ جاتی ھے:grin:

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
[/COLOR]

ہلکے یا بلکل اندھیرے میں۔

اب تو واقعی نیند آ گئی ھے۔:(

آئیڈیا اور کچھ سوال ایک سلیپ سروے سے لیے گئے ہیں ۔[/SIZE][/COLOR]
 
تیشہ

محفلین
بھئی تو جب تک سر کے نیچے دو تکئیے نا رکھوں نیند ہی نہیں آتی ۔

باقی بریک کے بعد ، ۔۔ ، ،

( کہ ابھی میں بزی ہوں )
 
زیک

مسافر
1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔

کار کہ کیمپنگ کر رہے تھے تو بارش سے ٹینٹ گیلا ہو گیا۔
ایک گاؤں کی مسجد کہ دوستوں کے ساتھ تبلیغ پر نکلے تھے۔
یوزمٹی پارک میں ٹینٹ میں شدید بارش میں کہ ٹینٹ کے نیچے اور اردگرد سے پانی گزر رہا تھا۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔

نہیں۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1)نیند میں چلنا
2)خراٹے مارنا
3)نیند میں بولن
4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سوناا

نہیں

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)

الارم چیک کرتا ہوں۔

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )

ٹائم دیکھتا ہوں اور اپنی ای‌میل بھی۔

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

بائیں

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)

7 سے 8 گھنٹے۔

رات کے علاوہ سونا بالکل پسند نہیں۔

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں

ایک

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں۔

اٹھ کر کوئ کتاب پڑھتا ہوں یا کمپیوٹر آن کر لیتا ہوں۔

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں

گھپ اندھیرے میں۔
 
زینب

محفلین
) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔

کوئی بھی نہیں مجھے کسی غیر معمولی جگہ پے نیند نہیں اتی۔۔ مجھے تو اپنے بیڈ کے علاوہ مجبوری میں‌کسی دوسری جگہ بڑی مشکل سے نیند اتی ہے

کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔

کبھی کسی نے بتایا نہیں
3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو

1)نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا

ان میں سے کسی بھی عادت کا شکار نہیں ہوں

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)

لائٹ آف کرنے کے بعد میں ڈائجسٹ کی کوئی تازہ تازہ پڑھی ہوئی کہانی کو سوچتی ہوں اگر کوئی زاتی سوچ دماغ میں نا ہو تو پھر اسی میں‌نیند اجاتی ہے

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )

میں‌ٹی وی آن کرتی ہوں
6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)

کسی بھی
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

کبھی خیال نہیں‌کیا

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)

رات میں‌زیادہ تر 3 کبھی 4 گھنٹے سوتی ہوں مجھے صبح دوبارہ سونا پسند ہے دوپہر کی نسبت
( سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں

ایک ہی
9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
میں کمپیوٹر لگا لیتی ہوں یا
ٹی وی

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں

اندھیرے میں

آئیڈیا اور کچھ سوال ایک سلیپ سروے سے لیے گئے
 
تعبیر

محفلین
1- ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
میں عام جگہوں پر معمول کے مطابق نہیں سوسکتا ۔ غیر معمولی جگہوں پر کیا سوؤں گا ۔ ( ویسے غیر معمولی جگہوں پر رات کاٹی ہے ۔ مگر نیند نہیں آئی )

:eek: سچی
پاکستان جاتے ہوئے اتنی لمبی فلائٹس ہوتی ہیں۔تو تب بھی آپ نہیں سوتے۔
کبھی نہ کبھی اسکول یا کالج میں تو آنکھ لگ گئی ہو گی ۔ بور لیکچر کے دوران :grin:

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
نہیں ایسا کبھی اتفاق نہیں ہوا ۔

یا پھر یوں کہنا چاہیے کہ وہی تو ایک موقع ہوتا ہے جب ہم خاموش ہوتے ہیں ;)

میں تکیئے پر دونوں ہاتھ سر کے پیچھے باندھ کر کچھ بھی سوچنا شروع کردیتا ہوں ۔ اگر نیند مہربان ہوجاتی ہے تو سو جاتا ہوں ۔ ورنہ پھر سوچتا ہی رہتا ہوں
۔

واہ کیا ہیرو والا اسٹائل ہے سونے کا ;) ارے ظفری کہیں ان ہی خطوط اور تصاویر کا تو نہیں سوچتے جن کا ذکر آپ نے پرس والے ٹاپک میں کیا تھا ;)

میں زیادہ تر سیدھی سائیڈ پر سوتا ہوں اور اکثر اٹھتا بھی اسی سائیڈ پر ہوں ۔ اس لیئے کبھی کھبار سیدھے کندھے میں درد ہوجاتا ہے
۔

یعنی آپ کافی پرسکون نیند سوتے ہیں ۔ویسے سونے سے پہلے تو سیدھے لیٹے ہاتھ باندھے کچھ سوچ رہے تھے ۔ یہ سائیڈ پر کیسے آگئے؟؟؟

میں 5 سے 6 گھنٹے سوتا ہوں ۔ صبح سونا زیادہ اچھا لگتا ہے ۔ ( سستی کی ایک مثال ) ۔ ;)

سستی کی نہیں بلکہ رئیسوں کے چونچلے :grin:

بستر سے اٹھ جاتا ہوں ۔ ٹہلتا ہوں یا پھر کچھ دیر کے لیئے ٹی وی آن کردیتا ہوں ۔ سوچنے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں کہ پھر نیند بلکل ہی غائب ہوجاتی ہے
۔

یا اللہ یہ سوچ ہے کیا جو سونے سے پہلے بھی ہوتی ہے اور بیچ میں اٹھنے پر بھی :confused: :eek:

۔
 
تعبیر

محفلین
شکریے کا بٹن نہیں دب رہا سو اب شکریہ کہنا پڑے گا۔
شکریہ جی :)

2۔ جہلم گیا تھا ۔۔۔ ٹوٹی چارپائی پر سویا تھا

نیند آگئی تھی۔ کروٹ بدلنے کے لیے کس کی ہلپ لیتے تھے :grin:

ابھی تک کہیں سے یہ اطلاع ہمیں کسی نے نہیں پہنچائی

آپ نے کیا مائیک پر یہ سب کرنا تھا جو کوئی اطلاع پہنچاتا :)

بالکل اللہ نہ کرے

لعنت بھیچتا ہوں میں ایسے بندے پر ۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر

ہاہاہا مجھے ہنسی آ رہی ہے۔ لعنت واپس لیں کہ میرے میاں صاحب اتنے خوفناک خراٹے مارتے ہیں کہ اللہ کی پناہ :mad:

نہ جی ہمارے "پپوٹے" سو فیصد اصلی ہیں

اسکا جواب مین اپنے رپلائی میں دونگی :(

برش کرتا ہوں اور لمبی دعا کرتا ہوں

دعا اگر ذاتی نہ ہو تو مجھے بھی سکھائیے گا :)

کسی نے بتایا تھا سو وہ عادت بن گئی ہے ۔۔۔۔ 7 بار " یا عظیم" پڑھتا ہوں

یہ جاگنے کی دعا کے علاوہ ہے نا؟؟؟ اگر ہو سکے تو اسکی افادیت/ اثر بھی بتائیے گا تاکہ ہم بھی شروع کریں

کبھی غور نہیں کیا ۔۔۔۔

اب کیا کہ نہیں ؟؟؟

ظاہر ہے جس سائڈ سے سویا ہونگا اسی سائڈ سے اٹھونگا نا

آپ نے تو غور ہی نہیں کیا پھر :grin:

چار گھنٹے سوتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب سے مراقبہ کرنا اسٹارٹ کیا ہے نیند کم ہو گئی ہے اور طبیعت فریش رہنے لگی ہے (

:eek: :eek: :eek: چار گھنٹے
اتنا کافی ہے صحت کے لیے جبکہ آپ ڈاکٹر خود کہتے ہیں کہ سات سے آٹھ گھنٹے سونا ضروری ہے۔
یہ مراقبہ کیا ہے:confused: ایک دفعہ پہلے بھی ذکر کیا تھا آپ نے۔
کیا آپکو ٹیلی پیتھی آتی ہے؟؟؟

کھلی فضا میں چلا جاتا ہوں اور ٹہلتا ہوں ۔۔۔ پھر کوئی کتاب اٹھا لیتا ہوں ۔۔۔۔ یا اس وقت کی کیفیت کے مطابق "میوزیکل نوٹیشنز " لکھتا ہوں

آجکل کے حالات پتہ ہیں پھر بھی باہر ٹہلتے ہیں :eek: سگریٹ کا زکر نہیں کیا آپ نے :eek:
 
تعبیر

محفلین
:) بہت بہت شکریہ۔ شووووووو ششششششویٹ (so sweet)

پہلے تو میں سوچ رہی ہوں کہ سوالات اتنے زیادہ ہیں ، کہیں جواب لکھتے لکھتے کی بورڈ پہ سجدہ ریز نہ ہو جاؤں:grin:

:grin: اچھا ہے نا سجدے کا ثواب ملے گا

خواب میں ہو سکتا ھے کبھی ہوا ہو ، لیکن یہ تو دوسرے ہی بتا سکتے ہیں۔
اب یہ دوسرے کون ہیں :confused: جن سے پوچھ سکیں

جاگنے کے بعد پانی پیتی ہوں صبح دو گلاس ۔

اٹھتے ہی دو گلاس :eek: پیٹ نہیں پھٹتا۔ مین اج تک ایک ساتھ دو گلاس نہیں پی سکتی :

سائیڈ کوئی بھی ہو سکتی ھے، موسٹلی الٹی سائیڈ پہ۔

ہائے کبھی مجھے بھی یہ عادت تھی اور میری نانی ایک زور کی لگاتی تھیں کہ سدھر جاؤ۔ لڑکیاں یوں نہیں سوتیں :(

کسی بھی سائیڈ سے ، لیکن کم از کم رخ میں تبدیلی اچھی خاصی آ جاتی ھے:grin:

:eek: یعنی نیند میں بھی سیر ہو رہی ہوتی ہے ;)

[
COLOR="DarkSlateGray"]رات کے علاوہ ہر وقت سونا پسند کرتی ہوں;) زیادہ تر صبح کے وقت۔ عموماً آٹھ نو گھنٹے کی نیند۔[/COLOR]

:( :( :(

سر کے نیچے تو ایک ہی درکار ھے لیکن صبح کو سر سے کافی فاصلے پہ پایا جاتا ھے۔

:eek: آپ کشتی لڑتی ہو یا سوتی ہو

مارننگ شو دیکھنے بیٹھ جاتی ہوں ریپیٹ میں ، اس کے بعد پی ٹی وی کی خبریں سن کر نیند آرام سے آ جاتی ھے:grin:

آئندہ سے یہ ٹاپک بھی دیکھنا نیند ضرور آ جائے گی :grin:

اب تو واقعی نیند آ گئی ھے۔:(

دیکھا کتنے کمال کا ٹاپک بلکہ لوری ہے :)
 
تعبیر

محفلین
شکریہ زیک :)

ایک گاؤں کی مسجد کہ دوستوں کے ساتھ تبلیغ پر نکلے تھے۔

آپ اور تبلیغ :eek: کب کہاں اور کیسے

یوزمٹی پارک میں ٹینٹ میں شدید بارش میں کہ ٹینٹ کے نیچے اور اردگرد سے پانی گزر رہا تھا۔

یہ یوزمٹی کیا ہے؟؟؟

ویسے زیک آپ تو جاگتے میں نہیں بولتے تو نیند میں کیا بولینگے ;)

کیا آپ lefty/left handed ہیں :confused:

رات کے علاوہ سونا بالکل پسند نہیں۔

جب رات کو ہی آٹھ گھنٹے سو کر نیند پوری کر لینگے تو پھر تو سونا بالکل پسند نہیں ہو گا :rolleyes:

یہ سب کو گھپ اندھیرے میں سونے کی کیوں عادت ہے :confused:
 
Top