نیند کے بارے میں کچھ سوالات

میں اپنا سر دیوار پر ماروں یا ہاتھ سے ماتھا پیٹوں :confused: :grin:

افوووووووو اپ کو کبھی دیکھا نہیں نا اس طرح کے دھاگوں میں تبھی :)
خوشگورا حیرت کا اظہار تھا بس :)
ہاہاہا۔۔۔۔ سنجیدہ مذاق :grin: اصل میں خود اس وقت میرا مزاج ذرا ایویں ہی تھا تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ آپ نے وہ سنجیدہ لکھا ہے یا مذاق میں :) سوری

میں اپنے موضوعات کی بات نہیں کر رہی ۔ بلکہ پوری محفل کی بات کر رہی ہوں کہ اکثر کہیں بھی کوئی جواب ہی نہیں دیتا۔
پھر ٹھیک ہے۔ ;)

آپ کیا گھر سے نہیں نکلتے ہو :confused:
سارا دن گھر سے باہر ہی رہتا ہوں۔۔۔ تو گھر جانے کے بعد پھر گھر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا نا :cool:

یہ غنودگی میں تھا یا سچ میں نیند میں تھے:confused:
غنودگی میں نہیں، واقعی نیند میں تھا۔ جب سب لوگ میرے پیچھے پیچھے آئے تو تب نیند کے اثر سے کچھ نکلا تھا۔۔۔ لیکن لیٹ کر فورا ہی سوگیا۔

مسجد میں نماز نہیں پڑھتے :confused
پڑھتا ہوں۔۔۔ پر صرف جمعہ کی۔۔۔ :cool:

فلمیں کم دیکھا کرو ;) ویسے یہ تو ہیروئن والی عادت ہے ;)
:grin:

کبھی کورس کی کتاب بھی پڑھ لیا کرو :grin:
پھر تو فورا نیند ٹپکنے لگے گی آنکھوں سے۔
;)
 
تیشہ

محفلین
:lol::lol: اس تھریڈ پر جتنے بھی نیند والے آئے تھے لگتا ہے سب اپنے اپنے بوریا بستر گول کر گئے ہیں :lol:

یا پھر سب سوچکے ہیں گہری نیند ، :confused:
 
سارہ خان

محفلین
--

ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
مجھے اپنی مخصوص جگہ پر ہی نیند آتی ہے ۔۔۔ کبھی سکر جاؤں تو وہاں کی گرمی اور بجلی کا یہ حال ہوتا ہے کہ اے-سی بھی کام نہیں کرتے مجبوراً چھت یا صحن میں چارپائیوں پر سونا پڑتا ہے تو مجھے کبھی نیند نہیں آتی کھلے آسمان کے نیچے ۔۔ کار یا ٹرین کے سفر میں بھی نیند بالکل نہیں آتی ۔۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
نہیں ایسا اتفاق تو کبھی نہیں ہوا ۔۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)1)
نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا

نہین ان میں سے کوئی عادت نہیں ۔۔

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
دانت برش کرنا ۔۔ کوئی ڈائجسٹ پڑھنا یا ایف ایم سننا ۔۔ آخری کام آیات اور درود پڑھنا اور الآرم سیٹ کرنا

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
کچن میں جانا اور چائے بنانا

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

بائیں سائیڈ سے سوتی ہوں اور جس سائیڈ سوؤں اس ہی سے اٹھتی ہوں

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)

روزانہ سات گھنٹے ۔۔ رات کے علاوہ دن میں تین بجے سے پانچ کے درمیاں سونا پسند ہے

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں9)

ایک چھوٹا سا

اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو کچھ نہیں کرتی نیند کے آنے کا انتظار ہی کرتی ہوں ۔۔ آنکھ کھل جائے تو دوبارہ سونے کی کوشش ۔۔

)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
بالکل گھپ اندھیرے میں ۔۔ ذرا سی روشنی میں بھی نیند نہیں آتی ۔۔
 
ابوشامل

محفلین
آج بہت دنوں بعد اس دھاگے پر نظر (کرم) پڑی تو سوچا جواب دے ہی لوں

1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
ایک مرتبہ ایک اجتماع میں اسکول بینچ پر باقاعدہ سویا، پہلے پہل تو اسی فکر میں سکون کی نیند نہ آئی کہ کہیں گر نہ جاؤں پھر ایسا غائب ہوا کہ فجر میں آنکھ کھلی۔
دوسری مرتبہ ٹرین کے سفر کے دوران میں اور میرے ایک ساتھی ایک ہی برتھ پر سوئے اس موقع پر بھی یہی کیفیت رہی۔ پہلے پہل پنکھا پکڑ کر لٹکا رہا کہ کہیں گر نہ جاؤں اور پھر نجانے کب نیند آئی صبح اٹھا تو صحیح سلامت برتھ پر ہی موجود تھا۔
اور تیسری مرتبہ دفتر جاتے ہوئے اتنی شدید نیند آ رہی تھی کہ تھوڑی دیر کے لیے کھڑے کھڑے نیند آ گئی لیکن "بچ" گیا :)

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔

مجھے تو اس کا علم نہیں البتہ کسی نے کبھی شکایت نہیں کی نہ والدہ نے نہ بیگم نے

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو

1)نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
چاروں عادات نہیں ہیں الحمد للہ

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
کوئی خاص کام نہیں ہوتا کچھ بھی ہو سکتا ہے اکثر و بیشتر کمپیوٹر پر بیٹھنا اور کتاب پڑھنا ہی ہوتا ہے

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ)
پہلا کام پریشان ہونا کہ دفتر پہنچنے میں دیر نہ ہوجائے پھر دفتر جانے کی تیاری اور ناشتہ

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
دائیں
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
اکثر و بیشتر بائیں

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
چھٹیوں کے علاوہ 7 گھنٹے سے زیادہ کا آرام نصیب نہیں ہوتا البتہ چھٹی والے دن 9 گھنٹے سو لیتا ہوں۔ رات کے وقت سونا ہی پسند ہے، عرصہ گزر گیا دوپہر کو سونے کا وقت نہیں ملا بچپن میں سویا کرتا تھا۔
( سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
اگرحالات نارمل ہوں تو ایک تکیہ اور اگر نیند نہ آ رہی ہو تو اسے بھی پھینک دیتا ہوں اور بغیر تکیے کے سوتا ہوں

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
ایسا "اتفاق" ہوا تو نہیں کیونکہ میں بستر پر اسی وقت لیٹتا ہوں جب نیند کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو البتہ سوتے ہوئے آنکھ کھل جائے تو ادھر ادھر کا جائزہ لےکر پھر سو جاتا ہوں۔

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
شادی سے پہلے گھپ اندھیرے میں سوتا تھا لیکن اب شامل (بیٹے) کی وجہ سے ہلکی روشنی کرنا پڑتی ہے البتہ یہ روشنی مجھے ہمیشہ ہی ناگوار گزرتی ہے
 
تعبیر

محفلین
سارہ

میں بھی کہون ابھی تک سارہ نے جواب کیوں نہیں دیا :)
آتی ہوں بعد میں نئے سوالات کے ساتھ

ابو شامل جی

:eek: :eek: :eek:
آپ کو جوابات سمیت یہاں دیکھ کر بہت بہت اچھا لگا :)
اس دھاگے میں خوش آمدید

ابھی صرف پڑھا ہے بعد میں ہو سکتا ہے کہ مزید کچھ پوچھ لوں :grin:

:confused:

اب آپکی بریک کب ختم ہوگی :confused: ؟ :confused:

لیں میری بریک ختم پر آپ کے جوابات ابھی تک نہیں ہیں یہاں
میرے بھی نہیں ہیں :)
 
تیشہ

محفلین
ہاں میں آپکے انتظار میں تھی کہ آپ آجائیں تو لکھتی ہوں

جلدی ہی کسی وقت لکھتی ہوں ،،

تعبیر ، سٹار پلس پر جو اک نئا شروع ہوا ہے '' کیا آپ پانچویں کلاس سے تیز ہیں '' بڑوں سے بچوں کے سوالات پوچھنے والا کوئیز شو ' ' آپ دیکھ رہی ہیں کہ نہیں :confused: شاہ رُخ والا ؟ وہ اسطرح کا ایک آئیڈیا کے ساتھ آپ بھی ایسا کچھ شروع کریں سچی سے بڑے بڑے فیل ہوجاتے ہیں بچوں کے سوالات میں ،،

بوچھی یہ کب شروع ہوا :eek: مجھے تو لگا کہ آج آئے گا :(

کوئز تو ماوراء اور ابوشامل ہی اچھے دیتے ہیں۔ انہی سے کہتے ہیں :)
آپ بتائیں اپ کیسا تھریڈ شروع کرنا چاہتی ہیں ۔ کچھ آئیڈیا دیں تو میں کوشش کرتی ہوں
 
تعبیر

محفلین
مجھے اپنی مخصوص جگہ پر ہی نیند آتی ہے ۔۔۔ کبھی سکر جاؤں تو وہاں کی گرمی اور بجلی کا یہ حال ہوتا ہے کہ اے-سی بھی کام نہیں کرتے مجبوراً چھت یا صحن میں چارپائیوں پر سونا پڑتا ہے تو مجھے کبھی نیند نہیں آتی کھلے آسمان کے نیچے ۔۔ کار یا ٹرین کے سفر میں بھی نیند بالکل نہیں آتی ۔۔

اندروں سندھ جب بھی جاؤ یہی حال ہوتا ہے نیند ہی نہیں اتی۔وہان راتین پتہ نہیں کیسے بہت بہت لمبی ہو جاتی ہیں

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
نہیں ایسا اتفاق تو کبھی نہیں ہوا ۔۔

تم اپنا کوٹا دن میں جو پوارا کر لیتی ہو گی ;)

بائیں سائیڈ سے سوتی ہوں اور جس سائیڈ سوؤں اس ہی سے اٹھتی ہوں

کیا تم اپنے کام بائیں باتھ سے کرتی ہو؟؟؟

۔۔ رات کے علاوہ دن میں تین بجے سے پانچ کے درمیاں سونا پسند ہے
یعنی اس ٹائم تمھیں فون نہیں کر سکتے :( اور اگر میرا موڈ کبھی اس ٹائم فون کرنے کا ہو تو ؟؟؟

بالکل گھپ اندھیرے میں ۔۔ ذرا سی روشنی میں بھی نیند نہیں آتی ۔۔

جب میں پاکستان جاتی ہوں نا تو اپنی بہنوں کے کمرے میں سوتی ہوں۔ بڑی بہن بھی آتی ہیں اور گپیں مارنے کی وجہ سے سب ایک کمرے میں ہوتے ہیں اور ان کی بھی عادت ہوتی ہے گھپ اندھیرے میں سونے کی ۔کچھ نیچے میٹرس بچھا کر سوتے ہیں ۔ اتنا اندھیرا ہوتا ہے کہ صبح کا بھی پتہ نہیں چلتا۔ امی عموماً کبھی کام ہو تو ہمیں جگانے آتی ہیں۔ ایک دفعہ دروازہ کھٹکھٹا رہی تھی اور مکمل اندھیرا تھا میں دروازہ کھولے کے لیے اٹھی تو بہن کے اوپر گر گئی تھی :grin:
 
تعبیر

محفلین

آج بہت دنوں بعد اس دھاگے پر نظر (کرم) پڑی تو سوچا جواب دے ہی لوں

آپکا بہت بہت شکریہ

ایک مرتبہ ایک اجتماع میں اسکول بینچ پر باقاعدہ سویا، پہلے پہل تو اسی فکر میں سکون کی نیند نہ آئی کہ کہیں گر نہ جاؤں پھر ایسا غائب ہوا کہ فجر میں آنکھ کھلی۔
دوسری مرتبہ ٹرین کے سفر کے دوران میں اور میرے ایک ساتھی ایک ہی برتھ پر سوئے اس موقع پر بھی یہی کیفیت رہی۔ پہلے پہل پنکھا پکڑ کر لٹکا رہا کہ کہیں گر نہ جاؤں اور پھر نجانے کب نیند آئی صبح اٹھا تو صحیح سلامت برتھ پر ہی موجود تھا۔
اور تیسری مرتبہ دفتر جاتے ہوئے اتنی شدید نیند آ رہی تھی کہ تھوڑی دیر کے لیے کھڑے کھڑے نیند آ گئی لیکن "بچ" گیا :)

:eek: کھڑے کھڑے نیند کیسے آجاتی ہے

کوئی خاص کام نہیں ہوتا کچھ بھی ہو سکتا ہے اکثر و بیشتر کمپیوٹر پر بیٹھنا اور کتاب پڑھنا ہی ہوتا ہے

لیکن آپ کو رات کے ٹائم کبھی محفل پر دیکھا نہیں ہے :confused:

چھٹیوں کے علاوہ 7 گھنٹے سے زیادہ کا آرام نصیب نہیں ہوتا البتہ چھٹی والے دن 9 گھنٹے سو لیتا ہوں۔ رات کے وقت سونا ہی پسند ہے، عرصہ گزر گیا دوپہر کو سونے کا وقت نہیں ملا بچپن میں سویا کرتا تھا۔

بچپن میں کون دوپہروں میں سوتا ہے ۔ وہی ٹائم تو ہوتا ہے شرارتیں کرنے کا :grin:

اگرحالات نارمل ہوں تو ایک تکیہ اور اگر نیند نہ آ رہی ہو تو اسے بھی پھینک دیتا ہوں اور بغیر تکیے کے سوتا ہوں

یہ ھالات نارمل سے کیا مطلب ہے :confused: ویسے آپکا یہ جواب پڑھ کر مجھے پتہ نہیں کیوں بےساختہ ہنسی آگئی :grin:

شادی سے پہلے گھپ اندھیرے میں سوتا تھا لیکن اب شامل (بیٹے) کی وجہ سے ہلکی روشنی کرنا پڑتی ہے البتہ یہ روشنی مجھے ہمیشہ ہی ناگوار گزرتی ہے

چلیں جب شامل کا ذکر چل نکلا ہے تو بتائیں کہ آپ نے اپنا نک اس کے نام سے کیوں رکھا ہے:confused: ویسے وہ آپ کو ابو بول سکتا ہے یا ابھی چھوٹا ہے :)
 
سارہ خان

محفلین
اندروں سندھ جب بھی جاؤ یہی حال ہوتا ہے نیند ہی نہیں اتی۔وہان راتین پتہ نہیں کیسے بہت بہت لمبی ہو جاتی ہیں

تم اپنا کوٹا دن میں جو پوارا کر لیتی ہو گی ;)

کیا تم اپنے کام بائیں باتھ سے کرتی ہو؟؟؟

یعنی اس ٹائم تمھیں فون نہیں کر سکتے :( اور اگر میرا موڈ کبھی اس ٹائم فون کرنے کا ہو تو ؟؟؟

جب میں پاکستان جاتی ہوں نا تو اپنی بہنوں کے کمرے میں سوتی ہوں۔ بڑی بہن بھی آتی ہیں اور گپیں مارنے کی وجہ سے سب ایک کمرے میں ہوتے ہیں اور ان کی بھی عادت ہوتی ہے گھپ اندھیرے میں سونے کی ۔کچھ نیچے میٹرس بچھا کر سوتے ہیں ۔ اتنا اندھیرا ہوتا ہے کہ صبح کا بھی پتہ نہیں چلتا۔ امی عموماً کبھی کام ہو تو ہمیں جگانے آتی ہیں۔ ایک دفعہ دروازہ کھٹکھٹا رہی تھی اور مکمل اندھیرا تھا میں دروازہ کھولے کے لیے اٹھی تو بہن کے اوپر گر گئی تھی :grin:

دن میں مجھے کمپیوٹر کا کوٹہ پورا کرنے سے فرصت ملے تو نیند کا پورا کروں ۔۔:tounge:

نہیں میں لیفٹی نہیں ہوں ۔۔ لیکن نیند بائیں کروٹ سے ہی آتی ہے پتا نہیں کیوں ۔۔:dont know:

آپ مجھے کسی بھی وقت فون کع سکتیں ہیں ۔۔ کوئی پرابلم نہیں بات کر کے پھر سو جایا کروں گی ۔۔:) ویسے ویک اینڈ پر ہی آتا ہے آپ کا فون اور باجو کا بھی ۔۔ میں ویک اینڈ پر چھٹی والے دن نہیں سوتی دن میں ۔۔ کیونکہ صبح دیر سے اٹھتی ہوں نہ ۔۔ :)
 
ملائکہ

محفلین
آخرکار میں نے سب کے ریپلائز پڑھ ہی لئے میں بھی اپنے دوں گی دل کرے گا تو ابھی ورنہ بعد میں
 
چاند بابو

محفلین
1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
ایک بار نیند کی شدت سے چلتی بس میں کھڑا سو گیا تھا لیکن گرنے سے بال بال بچ بھی گیا تھا
2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
بعض اوقات ایسا محسوس ضرور ہوا ہے کہ میں خواب میں ہنستے ہنستے جاگا تو ہنس رہا تھا لیکن رونے کا مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک بہت برے خواب سے جب میری آنکھ کھلی تو میں باقاعدہ رو رہا تھا۔
3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو
کوئی بھی نہیں۔
4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
سگریٹ پیتا ہوں۔
5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
کچھ بھی نہیں۔
6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
کوشش کرتا ہوں کہ دائیں طرف لیٹوں۔
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
کوئی مخصوص نہیں ہے کبھی کدھر تو کبھی کدھر
7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
پانچ یا زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے ، دوبارہ سونے کے لئے بہترین وقت تو دوپہر لگتا ہے لیکن کبھی سونے کا موقع نہیں ملا۔
( سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
صرف ایک وہ بھی چھوٹا سا۔
9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
کچھ نہ کچھ پڑھنا شروع کردیتا ہوں لیکن اس کی نوبت بہت کم آتی ہے۔
10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
گھپ اندھیرے میں
 
ملائکہ

محفلین
:grin:1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔

ایسی تو کوئی جگہ نہیں۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
ایک دفعہ میں نے ایک خواب دیکھا تھا وہ بہت خوفناک تھا جب میری آنکھ کھلی تو میں کانپ رہی تھی اور پسینے پسینے تھی اور ایک خواب دیکھا تھا جسکو دیکھنے کے بعد بہت روئی تھی

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)1)نیند میں چلنا

نہیں

2)خراٹے مارنا

کبھی بھی نہیں

3)نیند میں بولنا

نہیں

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
نہیں

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)

سونے سے پہلے میں پورے دن کے بارے میں سوچتی ہوں اپنے آس پاس کے حالات اور پورے دن میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں سوچتی ہوں یہ سوچتی ہوں کہ مجھے کیا کام نہیں کرنا چاہیے تھا یا کیا بات تھی جو نہیں کہنی چاہیے تھی۔کیا کیا غلطیاں ہوئیں ہیں کس کس کو سوری کہنا چاہیے یہ سب سوچتے سوچتے خود ہی نیند آجاتی ہے۔

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )

جاگنے کے بعد سب سے پہلے اگر میری بہن سورہی تو اس کو جگاتی ہوں کہ اب میں اُٹھ گئی ہوں تم کیسے سو سکتی ہو اور پھر دوبارہ سو جاتی ہوں۔

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
دائیں

آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

یہ کبھی غور نہیں کیا

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)

آٹھ گھنٹے رات کے علاوہ جب بھی دل چاہتا ہے سو جاتی ہوں :grin:

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں

ویسے تو تین لیتی ہوں اور کبھی کبھار چار بھی لیتی ہوں;)

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔

پہلے بہت بےخبر سوتی تھی ایسا اب اکثر ہوتا ہے کہ نیند نہیں آتی اور آنکھ تو روزانہ ہی کئی مرتبہ کھلتی ہے تو بس آرام سے کسی بھی چیز کے بارے میں سوچتی ہوں

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں

گھپ اندھیرے میں سونا اچھا لگتا ہے پر میری بہن گھپ اندھیرا نہیں کرنے دیتی اس لئے بس اندھیرے میں سوتی ہوں۔ اس بات پر آج صبح بھی میری بہن جیخ رہی تھی کہ زیرو کا بلب بدلو میں اس میں نہیں سو سکتی اور میں کہہ رہی تھی کہ کوئی بدلے پھر دیکھے:grin::grin::grin:
 
تعبیر

محفلین

:eek: :eek: :eek: واہ چاند بابو پہلی بار اپ کو اتنا بولتے مطلب لکھتے دیکھا ہے ۔ اس کے لیے شکریہ

ایک بار نیند کی شدت سے چلتی بس میں کھڑا سو گیا تھا لیکن گرنے سے بال بال بچ بھی گیا تھا

وہ کیوں بھلا مطلب کھڑے کھڑے کیوں :confused:

بعض اوقات ایسا محسوس ضرور ہوا ہے کہ میں خواب میں ہنستے ہنستے جاگا تو ہنس رہا تھا لیکن رونے کا مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک بہت برے خواب سے جب میری آنکھ کھلی تو میں باقاعدہ رو رہا تھا۔

ہاں یہ میرے ساتھ بھی ہوا ہے ایسا

:eek: یعنی آپ بھی

اٹھنے کے بعد کیا سگریٹ کی طلب نہیں ہوتی :grin: ;)
 
تعبیر

محفلین
grin::grin::grin:[/QUOTE

ایسی تو کوئی جگہ نہیں۔

کیون کیا آپ کہیں جاتی نہیں :confused:

ایک دفعہ میں نے ایک خواب دیکھا تھا وہ بہت خوفناک تھا جب میری آنکھ کھلی تو میں کانپ رہی تھی اور پسینے پسینے تھی اور ایک خواب دیکھا تھا جسکو دیکھنے کے بعد بہت روئی تھی

مجھے ایسے خواب کیوں نہیں آتے :(

سونے سے پہلے میں پورے دن کے بارے میں سوچتی ہوں اپنے آس پاس کے حالات اور پورے دن میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں سوچتی ہوں یہ سوچتی ہوں کہ مجھے کیا کام نہیں کرنا چاہیے تھا یا کیا بات تھی جو نہیں کہنی چاہیے تھی۔کیا کیا غلطیاں ہوئیں ہیں کس کس کو سوری کہنا چاہیے یہ سب سوچتے سوچتے خود ہی نیند آجاتی ہے۔

اچھی عادت ہے

جاگنے کے بعد سب سے پہلے اگر میری بہن سورہی تو اس کو جگاتی ہوں کہ اب میں اُٹھ گئی ہوں تم کیسے سو سکتی ہو اور پھر دوبارہ سو جاتی ہوں۔

ہی ہی ہی :grin:

آٹھ گھنٹے رات کے علاوہ جب بھی دل چاہتا ہے سو جاتی ہوں :grin:

:grin: :grin: :grin: مزے کا ریپلائی ہے

ویسے تو تین لیتی ہوں اور کبھی کبھار چار بھی لیتی ہوں;)

:eek: آپ کیا تکیوں کے بیڈ پر سوتی ہیں

پہلے بہت بےخبر سوتی تھی ایسا اب اکثر ہوتا ہے کہ نیند نہیں آتی اور آنکھ تو روزانہ ہی کئی مرتبہ کھلتی ہے تو بس آرام سے کسی بھی چیز کے بارے میں سوچتی ہوں

اتنا سوچنا حصت کے لیے اچھا نہیں وزارت صحت ;)

ملکہ بہت بہت شکریہ اچھا لگا آپ کو یہان آنا اور اتنے مزے کے جواب دینا :)
 
ابوشامل

محفلین
:eek: کھڑے کھڑے نیند کیسے آجاتی ہے
جب کئی راتوں کی نیند اکٹھی ہو جائے تو سولی پر بھی آ جاتی ہے ;)

لیکن آپ کو رات کے ٹائم کبھی محفل پر دیکھا نہیں ہے :confused:
محفل کے علاوہ کمپیوٹر پر جو بھی کام ہوتا ہے وہ رات کو کرتا ہوں

بچپن میں کون دوپہروں میں سوتا ہے ۔ وہی ٹائم تو ہوتا ہے شرارتیں کرنے کا :grin:
ارے میں بہت سیدھا اور شریف بچہ تھا (بلکہ آج بھی ہوں) شرارتیں؟؟؟ یہ کیا ہوتی ہیں ان کا بچپن میں تو کیا آج بھی نہیں معلوم

یہ ھالات نارمل سے کیا مطلب ہے :confused: ویسے آپکا یہ جواب پڑھ کر مجھے پتہ نہیں کیوں بےساختہ ہنسی آگئی :grin:
حالات نارمل کا مطلب ہے اگر بجلی موجود ہو، نیند خوب آ رہی ہو اور موسم ٹھنڈا ہو لیکن اگر حالات اس کے بالکل الٹ ہوں یعنی بجلی بھی نہ ہو، نیند بھی نہ آ رہی ہو اور موسم بھی گرم ہو ۔

چلیں جب شامل کا ذکر چل نکلا ہے تو بتائیں کہ آپ نے اپنا نک اس کے نام سے کیوں رکھا ہے:confused: ویسے وہ آپ کو ابو بول سکتا ہے یا ابھی چھوٹا ہے :)
ارے تعبیر آپ اتنی سی بات نہیں سمجھیں؟؟ وہ شامل تو میں ابو شامل ۔ ماشآ اللہ اب ڈیڑھ سال سے زیادہ کا ہے، ابو اور امی کے علاوہ تمام گھر والوں کو بھی پکار لیتا ہے اور فٹ بال بھی کھیلتا ہے :)
 
سارا

محفلین
1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔۔
جی۔۔جب میں سعودیہ گئی تھی تو 2 دن سے مسلسل جاگ رہی تھی تو جو ہمیں کمرہ دیا گیا اس کے سامنے جب پہنچے تو پتا چلا چابی کسی اور کے پاس ہے ماموں اس بندے کو ڈھونڈنے گئے واپس آئے تو میں اس کمرے کے سامنے زمین پر سو رہی تھی۔۔
دوسری دفعہ حرم میں جمعہ کا خطبہ سن رہی تھی تو بیٹھے بیٹھے ہی سو گئی تھی۔۔(بغیر ٹیک لگائے بیٹھی ہوئی تھی;)
کتنی دفعہ ایسا ہوا کہ سب باتیں کر رہے ہوتے اور میں سب کے درمیان بیٹھے بیٹھے ہی نیند پوری کر رہی ہوتی لیکن آنکھ بہت جلد کھل جاتی تھی ادھر ذرا سا لڑھکو اور آنکھ کھل گئی :grin:(ایسا تب ہوتا جب بہت سخت نیند آئی ہوئی ہو ویسے مشکل سے ہی نیند آتی ہے۔۔''

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔۔
کھبی کھبار آنکھ کھلتی تو ہنس رہی ہوتی اور ڈروانا خواب دیکھنے کے بعد جب آنکھ کھلتی تو حقیقت میں بھی کانپ رہی ہوتی ہوں۔۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1)نیند میں چلنا
نہیں
2)خراٹے مارنا
نہیں
3)نیند میں بولنا
جی کبھی کھبار صبح امی بتاتی ہیں کہ آج تم باتیں کر رہی تھی۔۔ایسا بہت کم ہوتا ہے۔۔(ایک دفعہ میں اپنی کزن کو دن میں سمجھا رہی تھی کہ جہاں تم خط لکھ رہی ہو اس خط پر واپسی کا پتہ نہ لکھنا یہ ہماری سیکرٹ بات تھی اور ہم چھپ کر کر رہے تھے۔۔صبح ہوئی تو امی کہہ رہی تھی کہ رات تم نیند میں بس یہ ہی کہہ رہی تھی کہ (کزن کانام) خط پر اپنا ایڈریس نہ لکھنا :rolleyes:
4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
پوری بند ہوتی ہیں(شاید)
4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
2 اذکار کے بعد 2 نفل پڑھ کر

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
فجر کی نماز کے لیے ہی تیزی دکھاتی ہوں کہ کہیں دیر نہ ہو جائے

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)

دائیں سائیڈ پر۔۔(نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔۔
یہ تو کبھی غور نہیں کیا۔۔کبھی سیدھی سوئی ہوتی ہوں کبھی دائیں کبھی بائیں۔۔

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
پہلے بہت زیادہ سوتی تھی تقریبا 10 سے 12 گھنٹے ۔۔آجکل صرف آٹھ۔۔فجر کے بعد دوبارہ سو جاتی ہوں اگر نیند آجائے تو ٹھیک ورنہ نہیں سوتی۔۔کبھی کبھار دن میں بھی نیند آجائے تو سو جاتی ہوں(بہت ہی کم ایسا ہوتا ہے)

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں۔۔
صرف ایک چھوٹا سا۔۔

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔۔۔
کچھ نہ کچھ سوچتی رہتی ہوں۔۔دوبارہ نیند آجاتی ہے یا تھوڑی سی روشنی ہو تو اٹھ جاتی ہوں

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
گھپ اندھیرے میں۔۔
 
Top