آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

شمشاد

لائبریرین
زیک انہوں نے دیسی حساب لگایا ہو گا، 365 کو دس سے ضرب دی، جواب میں 3650 آیا، اب لیپ کے سال کا کون حساب کرئے۔
 

زینب

محفلین
کیمل ریس کے لیے اب بچوں کا استعمال ختم ہو گیا ہے اب ڈمی کا استعمال ہوتا ہے وہ سارے بچے اغوا کر کے لائے گئے ہوتے تھے۔۔اب ایسا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلو ایک لعنت کا تو خاتمہ ہوا،

میں آج ناروے کے سفارتخانے گیا تھا، اس کا ٹوکن ہے میرے والٹ میں۔
 

تعبیر

محفلین
جی بالکل یہ وہی ہیں اور انکا اصل نام آپ ماورا سے پوچھ سکتی ہیں

ماوراء کہاں ہو :grin: ام طلحہ کو بہت بہت شکریہ کہیے گا کہ انکی وجہ سے اب سندھی فارم بھی بن گیا ہے
:)


ایک اکائی ہوتی ہے اور دس دہائی ہوتی ہے

پھر بھی سمجھ نہیں آیا۔ اردو مین نہیں آتا نا :(


یہ بات 2003 سے پہلے کی ہے اس کے بعد بریمی کو بالکل بند کر دیا گیا ہے لہذا اگر آپ عمان سے بھی ہیں تو آپ کو باقاعدہ ویزہ لیکر آناپڑیگا ۔ جو کہ عموما بارڈر پر ہی ایک سو درہم کے عوض 30 دن کے لئے دے دیا جاتا ہے ۔

اوہ بہت بہت شکریہ ۔ مجھے یہ نہین معلوم تھا۔
پہلے ہم عمان میں تھے اور ہم بائی روڈ یو-اے-ای جایا کرتے تھے۔ بلکہ وہاں گھومتے ہوئے ڈر لگتا تھا کہ اگر کسی شرطے نے پوچھ لیا تو :confused:


اگر یہ واقعی ہی سچ ہوتا تو کیا میں آج تسلی کے ساتھ آپ سے یہاں گفتگو کر رہا ہوتا ۔۔۔۔؟


کر بھی سکتے ہین کہ مڈل ایسٹ مین تو یہ فیشن ہے :grin: عمان میں تو یہ ہوتا تھا کہ عرب اپنے بیٹے کے لیے لڑکی پسند کرنے جاتا تھا اور خود شادی کر لیتا تھا۔ وہاں شادی پیسوں پر ہوتی ہے ۔لڑکی پیسوں پر ملتی ہے۔


ایسا بالکل نہیں ہے ۔ کیمل ریسنگ کے لئے قانونی بچے نہیں آتے تھے ۔ اور دوسری بات کہ اس بات میں سچ کم ہے اور مبالغہ بہت زیادہ ۔


اب جیسا کہ زینب نے کہا کہ ڈمیز پر ہوتی ہے کیمل ریس۔ جب ہم تھے تب ایسا کہا جاتا تھا۔
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، بھابھی کا نام آپ کا پتہ تو چل ہی گیا ہو۔۔۔۔۔جیسا کہ بھیا نے بھی "شازی" کہا تھا۔ تو ان کا "شازیہ" ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کس لیے گئے تھے؟ اور کیسا ٹوکن؟

ہمارے دفتر کی ایک شاخ دوسرے شہر میں بھی ہے جو کہ یہاں سے پانچسو کیلومیٹر دور ہے۔ وہاں سے دو آدمیوں نے اگلے ماہ ناروے جانا ہے تو ویزے کے لیے ان کے پاسپورٹ جمع کروانے گیا تھا۔ سفارتخانے والوں نے پاسپورٹ جمع کر کے ٹوکن دے دیا ہے کہ دس دن بعد آ کر لے جانا۔ اب دس دن کے بعد پھر جانا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ہمارے دفتر کی ایک شاخ دوسرے شہر میں بھی ہے جو کہ یہاں سے پانچسو کیلومیٹر دور ہے۔ وہاں سے دو آدمیوں نے اگلے ماہ ناروے جانا ہے تو ویزے کے لیے ان کے پاسپورٹ جمع کروانے گیا تھا۔ سفارتخانے والوں نے پاسپورٹ جمع کر کے ٹوکن دے دیا ہے کہ دس دن بعد آ کر لے جانا۔ اب دس دن کے بعد پھر جانا ہے۔

او ہاں۔ آپ نے بتایا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیصل بھائی یہ سفارتی سرگرمیاں ہماری شاخ کے ذمے ہی ہوتی ہیں، وہ تو مجھے اپنے کام سے بھی ادھر جانا تھا تو میں نے سوچا کہ یہ کام بھی کرتا آؤں گا۔
 

تیشہ

محفلین
بھئی آج ۔۔ اسوقت میرے پرس میں ایک ہزار پاؤنڈ موجود ہیں (کیش) جس نے لوٹنے ہیں لوٹ لو ۔۔
کل تک پرس میں ہیں ۔ ۔۔ کل دوپہر کو گئے ،۔ ۔۔ ۔۔

3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 

تیشہ

محفلین
یہ لیں جنکے والٹ خالی ہیں اس رقم میں سے اٹھا لیں ، اپنے والٹ بھر لیں جس نے لینے ہیں لے لیں ،
میں آجکل بڑی امیر ہورہی ہوں ۔۔ کچھ دیر بعد یہ رقم بھی گئی ،۔۔ ۔

DSCF2997.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ایک ہزار تو نہیں لگتے، یقیناً اس میں سے بہت سارے آپ نے کھسکا لیے ہیں۔
 
(باجو سے معذرت کے ساتھ ۔ اہانت مقصود من نہیں ہے اگر برا محسوس ہو تو بتا دیجئے گا تدوین ہو جائے گی)


جب میں نے پاکستان میں نئی نئی دکانداری شروع کی تو شروع شروع میں پیسوں کو "کھلار" کے رکھا کرتا تھا ۔ دل خوش ہوتا رہتا تھا کہ واہ کافی کمائی کی ہے ۔ پھر آخر ایک دن ۔

ایک دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک دن۔۔۔۔۔۔۔ دکان بند کرنی پڑی اور نوکری شروع کرنی پڑی
 
Top