4 مئی 1799 ٹیپو سلطان کا یوم شہادت

بلال

محفلین
آج کے نوائے وقت پر ابو الفتح فتح علی خان ٹیپو سلطان کے بارے میں ایک مضمون تھا اگر کوئی دوست پڑھنا چاہے تو لنک درج ذیل ہے

ربط
 

arifkarim

معطل
آج پھر ہمیں ایک نئے ٹیپو سلطان اور صلاح الدین کی ضرورت ہے۔ کیا پتہ ایسا انسان آئے گا بھی کہ نہیں؟
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
اگر ھم لوگ پھر سے ٹیپو سلطان اور صلاح‌دین ایوبی جیسے مسلم سپہ سا لار اور اسلام کا نا بلند کرنے والے افراد چائیے ۔ اس کیلئے ھمیں‌خود محنت کرنی پڑے گئ۔ اور اپنے بچوں کو ان مسلم جانبازون کے بارے میں‌بتانا ھو گا۔ لیکن آج ان کی جگہ تو سپائیڈر مین، سپر مین اور نا جانے کیسے کیسے جھوٹے بزدل افراد نے لے لی ھے۔ اس بارے میں ھمارے میڈیا کو بھی قدم اٹھنا ھو گا کہ وہ ان مسلم جانبازوں‌کی ڈاکومنٹریز اور کارٹون سیریز بنائے تاکہ ھمارے بچوں میں‌ ان کے بارے جاننے اور ان جیسا بننے کی چاھت پیدا ھو سکے۔اور بچوں‌کو جھوٹے سپر ھیروز کی بجائے اصلی اور اسلام پسند مسلم ھیروز کی کہانیاں‌ پڑنے کو دیں۔تاکہ ان کے دلوں میں ان کی چاھت اور جھوٹے ھیروز کی ناپسندگی پیدا ھو سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب۔۔ ٹیپو سلطان، سراج الدولہ صرف ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ہی باعث فخر نہیں ہیں۔ پاکستان کی تاریخ 1947 سے نہیں شروع ہوتی، اگرچہ کچھ لوگ ایسا ہی باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

بلال

محفلین
ہمارا خیال ہے کہ ٹیپو کو اس کے اصل نام سے پکارنا چاہیے ۔۔۔ یہ نام تو ان کو فرنگیون نے دیا ۔۔۔

خاموش مجاہد بھائی جی جہاں تک میرا خیال ہے کہ ٹیپو سلطان کا اصل نام بھی یہی تھا یعنی فتح علی خان ٹیپو۔ کنیت ابو الفتح تھی اور یوں پورا نام "ابو الفتح فتح علی خان ٹیپو سلطان"
 

arifkarim

معطل
خوشی ہوئی کہ پاکستان میں بھی اس ہندوستانی مسلم مجاہد کو یاد کیا جاتا ہے۔

اعجاز صاحب، آپ اپنی تقریباً ہر پوسٹ میں ہندوستان ہندوستان کی رٹ لگائے رکھتے ہیں۔ مانا کہ ہم پاکستانی بھارت سے الگ ہو گئے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری تاریخ اور تہذیب بھی الگ ہوتے ساتھ ہی بالکل بدل گئی ہو۔ پاکستان کی ہندوستان سے جو لڑائی ہے وہ سیاسی تنازعات کی بناء پر ہے، نہ کہ مذہب یاکلچر کی وجہ سے ۔ پاکستانی لوگ ہندوستان کے لوگوں سے صرف ان کے ہندوستانی ہونے کی وجہ سے نفرت نہیں کرتے۔ بلکہ یہ نفرت کی آگ ہمارے سیاست دان یا فوجی حکمران لگاتے ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ پارٹیشن کے 60 سال گزرنے بعد بھی ہماری زبان اور کلچر ایک دوسرے سے اس قدر ملتا جلتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، اعجاز اختر صاحب اسی طرح ہندوستان کی بات کرتے ہیں جیسے ہم پاکستان کی بات کرتے ہیں۔
برائے مہربانی گفتگو کو موضوع پر ہی رکھیں۔
 

جہانزیب

محفلین
ہسٹری چینل پر پروگرام " مغلز - وارئرز ایمپائر" میں ہندوستان کے مسلمان حکمرانوں کے ترقی کا جائزہ لیا گیا ہے، اور اس میں جب میں نے پہلے دفعہ دیکھا کہ سب سے پہلے جنگ میں راکٹ ٹیپو سلطان نے استعمال کئے تھے، مجھے یقین نہیں آیا کیونکہ میرے خیال میں تو یہ مغربی ٹیکنالوجی تھی ۔ اس کی تھوڑی سی ویڈیو ذیل میں دی گئی ہے ۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=HHnjq4-Ixck[/ame]
یہ ویڈٰ یو صرف یو ٹیوب پر ہی چلے گی ۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے تو اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔۔۔ ورنہ یہاں محفل میں تو اکثر یہی سمجھا جاتا ہے کہ یہاں ہر ایک پاکستانی ہے۔ اس لئے ذرا میں احساس دلا دیتا ہوں کہ بھئ یہاں ہندوستانی بھی ہیں۔۔۔ ایک ہندو دوست بھی شامل ہوئے تھے ہمارے لیکن پھر بھاگ گئے۔۔
نبیل کی بات درست ہے، لیکن جو فرقہ یہ احساس دلاتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ 1947 سے شروع ہوتی ہے، اس کے ارکان کی بھی کمی نہیں۔
دوسری بات۔۔۔ موضوع پر واپس۔
ٹیپو ان کے نام میں شامل تھا۔ انگریز محض اپنے کتوں کا نام ان کے نام پر تذلیل کے لئے رکھا کرتے تھے۔
 

جہانزیب

محفلین
ویسے اعجاز انکل ایک دفعہ یہاں ایک بھارتی "ہندوستانی" سے میری تھوڑی سی بحث ہوئی کہ کئی پاکستانی بعض اوقات اپنے آپ کو "انڈین" یا ہندوستانی کہتے ہیں ۔ میرا استدلال یہ تھا کہ غلط کب کہتے ہیں؟ کیونکہ ہم ہندوستانی ہیں، بھارتی نہیں ۔ لول ۔ تم بھارتی ہو تو اپنے آپ کو بھارتی کہتے شرماتے کیوں ہو ۔
 

جہانزیب

محفلین
کہنے کا مطلب یہ تھا کہ بٹوارے سے پہلے تو ہندوستان تھا، بٹوارے کے بعد بھارت اور پاکستان بن گئے ۔
ہندوستان = بھارت + پاکستان + بنگلہ دیش
 

الف عین

لائبریرین
یہ بھارت بھی محض ہندی میں سرکاری نام ہے اس ملک کا۔۔۔ انگریزی میں انڈیا ہے۔ اردو میں ھارت نہیں لکھا جاتا۔ محض پاکستان میں اس طرح لکھا جاتا ہے ہندوستان یعنی انڈیا کے لئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی ایسی کوئی بات نہیں ہے، پاکستان میں انڈیا، بھارت اور ہندوستان تینوں ہی نام لکھے اور بولے جاتے ہیں اور تنیوں کا مقصد ہندستان ہی ہے۔ آپ اس کو اتنی سنجیدگی سے نہ لیا کریں۔

کچھ جوڑ اس قسم کے بنے ہوئے ہیں :

انڈو پاک
پاک بھارت
ہندوستان پاکستان



آپ اگر ہندوستان لکھنے پر خوس ہوتے ہیں تو آئندہ ہم ہندوستان ہی لکھا کریں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
سنجیدگی سے لئے بغیر ایک مشاہدہ رہا ہے میرا کہ یہاں اکثر و بیشتر بھارت لکھا جاتا ہے جو خود مجھے اردو میں اجنبی محسوس ہوتا ہے۔ اور تب جو شک ہوا اس کے بارے میں ہی یہاں کسی رکن نے ہی اظہار کیا تھا کہ اس لفظ کا استعمال طنزیہ زیادہ ہے۔ ویسے یہاں بھی اردو میں کبھی کبھی بھارت استعمال کیا جاتا ہے لیکن اکثر کسی کو ’کوٹ‘ کرتے وقت۔ جیسے کسی وزیر کے ہندی میں دئے گئے بیان کو اردواتے وقت۔
 

محمد سعد

محفلین
یہ کیا ایک چھوٹی سی بات کو اتنا بڑا مسئلہ بنا لیا ہے۔ مسلمان مسلمان ہی ہوتا ہے جب تک وہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کی اطاعت کرے۔ یہ بات اتنی اہم نہیں کہ وہ کس ملک کا باشندہ ہے۔ جب ان باتوں کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جانے لگتی ہے تو نتیجہ انتشار کی صورت میں نکلتا ہے جو کہ یقیناً کسی بھی قوم کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔ اور مسلمانوں کے تو اس دنیا میں بے شمار دشمن ہیں جو ہر وقت تاک میں رہتے ہیں کہ کب انہیں موقع ملے اور وہ مسلمانوں میں انتشار پھیلا کر اس کا فائدہ اٹھائیں۔ لہٰذا براہِ مہربانی اتحاد کے ساتھ رہنا سیکھیں۔
امید ہے کہ میری یہ بات کسی کو ناگوار نہیں گزری ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سنجیدگی سے لئے بغیر ایک مشاہدہ رہا ہے میرا کہ یہاں اکثر و بیشتر بھارت لکھا جاتا ہے جو خود مجھے اردو میں اجنبی محسوس ہوتا ہے۔ اور تب جو شک ہوا اس کے بارے میں ہی یہاں کسی رکن نے ہی اظہار کیا تھا کہ اس لفظ کا استعمال طنزیہ زیادہ ہے۔ ویسے یہاں بھی اردو میں کبھی کبھی بھارت استعمال کیا جاتا ہے لیکن اکثر کسی کو ’کوٹ‘ کرتے وقت۔ جیسے کسی وزیر کے ہندی میں دئے گئے بیان کو اردواتے وقت۔

اعجاز بھائی حاشا و کلاء ہمارا کبھی بھی یہ مقصد نہیں رہا کہ کہ لفظ بھارت لکھا ہے تو طنزیہ طور پر لکھا ہے۔ جس کسی رکن نے ایسا لکھا تھا وہ اس کی کم علمی تھی۔ پاکستان میں ایسا کبھی بھی نہیں ہوتا۔ میں نے عرض کیا کہ کچھ جوڑ اس قسم کے بنے ہوئے ہیں۔ جیسے بات کرتے ہوئے :

پاک بھارت کرکٹ میچ، پاک بھارت جنگ
انڈیا پاک بات چیت
ہندوستان اور پاکستان کی فلمی دنیا
وغیرہ وغیرہ

کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔
 
Top