ہمارے چلنے کی رفتار نسبتاَ تیز ہے تو تقریباً نو گھنٹے میں پسو تک پہنچ گئے تھے۔ صبح چھ بجے سے کچھ پہلے چلے تھے۔
وجہ یہ بنی کہ وہاں پہ موجود واحد جیپ کے ڈرائیور نے چلنے سے انکار کر دیا۔ ہم نے کچھ زیادہ کرایہ دینے کی ترغیب دی تو اس پہ بھی بولا کہ جتنے مرضی پیسے دے دیں، میں واپس نہیں جاؤں گا کہ آج موسم صاف ہے۔
موسم صاف ہونے سے یہ تعلق کہ جون کا مہینہ تھا تو سورج خوب چمکے گا اور گلیشیئر زیادہ پگھلنے سے راستے میں آنے والی چند واٹر کراسنگ زیادہ گہری ہو جائیں گی، جن سے جیپ گزارنے کا رسک نہیں لینا چاہ رہا تھا۔