ندائے وقت برائے مسلم

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اُستاد محترم

لبِ خاموش نہ بن، وقتِ قضا چاہتا ہے
قصہِ دہر کا اک باب نیا چاہتا ہے

پھر تلاشِ بنِ آدم میں زمانہ ہے خراب
تیرے اسلاف کا نقشِ کفِ پا چاہتا ہے

پھر اٹھا آتا ہے طوفانِ بلائے ظلمت
تو رہے سینہ سپر ، تیرا خدا چاہتا ہے

بدر سے تجھ کو یقیناً وہ گزارے گا پھر
عظمتِ رفتہ تجھے کرنا عطا چاہتا ہے

کسی فرعون کا انجام ہے شاید مطلوب
ایک ہنگامہ کہ قلزم میں بپا چاہتا ہے

سارے عالم کو جھکا دے گا ترے قدموں پر
تیرا رب تجھ سے بس اک صبر ذرا چاہتا ہے

وقتِ مہدی ہے کمر بستہ رہو اے مسلم
دینِ احمد ﷺ کا نگہبان اٹھا چاہتا ہے
 
Top