خضابیوں کے سنگ ، خضاب کے رنگ

اس طرح تو سوال ٹائپ ہونے سے پہلے ہی خوف سے کانپنے لگیں گے۔
بہتر ہے کہ ہم سوال پوچھنے سے پہلے ہی خود ہی ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹ پہن لیں۔
بس اپنی سیٹ بیلٹ باندھ کے رکھیں، باقی فون سے کوئی نہ نکل کے باہر آنے والا!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس کی تصدیق یا تکذیب کے لیے تو انہیں زحمت دینا ہی ہو گی ۔
مریم والا نسخہ اپنائیں ۔ چھینٹے والا ؟
اگر پانی سے کام نہ بنے تو شربت کے چھینٹے مار دیکھیں، پھر انہیں جگانے کے لیے کئی حیوانات غیر ناطق بھی جمع ہو جاویں گے!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خضاب لگانے کے بعد عمر کا گزرا دور واپس آ گیا ہوتا ہے ۔ اس لئے نیند گہری آتی ہو گی صاحبان کو۔
چلو ابھی سونے دو انہیں ،
مجھے پتہ ہے علی الصبح وضو کا لوٹا بھرنے سے پہلے وہ موبائل ضرور دیکھتے ہیں ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی گردش ایام پیچھے کی طرف دوڑی ہی دوڑی؟
(اگر آگے کو دوڑانا ہو تو میں سر میں چاک لگا لوں کیا!!!)
ہاں جی ہاں جی۔۔۔ خضاب کا اور کام ہی کیا ہے۔
لیکن اگر گردش ایام کو آگے دوڑانا ہے تو سر میں چاک لگانا تو بہت خطرناک تجویز ہے — لوگ کہیں گے کہ سر کا رقبہ ہے ہی کتنا کہ حصوں کی نشاندہی کی ضرورت پڑ گئی۔ (کپڑوں پر نشان لگانے والا چاک ۔۔)
 
Top