میں آؤں گا ان شاء اللہ ۔پہلے محفل کا تو فیصلہ ہو لینے دیں۔ ایک دیہاتی بزرگ تھے مہمانوں کو رخصت کرتے وقت بہت دیر اور بہت دور تک ،بہت دووور تک دیکھتے رہتے تھے تا وقتیکہ وہ نگاہوں سے اوجھل نہ ہو جائیں ۔
ماشاءاللہ۔ بہت مثبت سوچ ہے۔میں آؤں گا ان شاء اللہ ۔پہلے محفل کا تو فیصلہ ہو لینے دیں۔ ایک دیہاتی بزرگ تھے مہمانوں کو رخصت کرتے وقت بہت دیر اور بہت دور تک ،بہت دووور تک دیکھتے رہتے تھے تا وقتیکہ وہ نگاہوں سے اوجھل نہ ہو جائیں ۔
ویسے بھی کہیں آپ نے کہا تھا تہجد میں دعا کروں گی کہ محفل بند نہ ہو اپنی دعاؤں کا اثر نہیں دیکھنا کیا۔جم کے بیٹھی رہیں یہیں پر۔
کس نے میری نیند خراب کی ؟
امان اللہ صاحب !مجھے یاد کرنے کا شکریہ
شمیل آپ محفل کے الوداعی دھاگوں میں موجود مواد کو ملاحظہ کیجیے ۔پھر دوبارہ رائےدیجیے۔ساقی مرے خلوص کی شدت کو دیکھنا
پھر آ گیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر
مجھے اس محفل میں مکمل بیس سال ہو گئے . یہ کیسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا. اب تو ویب ہوسٹنگ اور مینٹنسیں میں اتنے پسے بھی نہیں لگتے.
پلیز محفل کو بند نہ کریں.
میں آج بہت عرصہ بعد آیا ہوں. محفل کی مختلف گلی کوچوں کا زیادہ علم نہیں. اگر آپ مجھے یہاں ان دھاگوں کے لنک دیں تو بہت نوازش ہوگی.شمیل آپ محفل کے الوداعی دھاگوں میں موجود مواد کو ملاحظہ کیجیے ۔پھر دوبارہ رائےدیجیے۔
میں آج بہت عرصہ بعد آیا ہوں. محفل کی مختلف گلی کوچوں کا زیادہ علم نہیں. اگر آپ مجھے یہاں ان دھاگوں کے لنک دیں تو بہت نوازش ہوگی.
محفل میں بار دگر خوش آمدید جناب۔ امید ہے اس کے آخری ایام میں تشریف لاتے رہیں گے!کس نے میری نیند خراب کی ؟
بہت اچھا ہے اردو محفل کا ماحول، ما شاء اللہ
کسی کو بھلا کر نسیاً منسیا نہیں ہونے دیا جاتا۔ اس محفل کی یہی بات پررونق لگتی ہے۔
تاہم ہمارا شوق فانٹ اور اردو کمپیوٹنگ سے زیادہ ہے۔ آج کل نت نئے خطوط کا اجراء ایک قصہ پارینہ بنتا جا رہا ہے۔ اس لیے زیادہ دلچسپی رہی نہیں۔ بہرحال اردو کی محبت میں پھر بھی یہاں جھانکے بغیر چارہ کار نہیں رہتا۔ اس لیے مجھے یاد کرنے کا شکریہ
چند اشعار محفل نے نام .
خدا سے حُسن نے اک روز یہ سوال کیا
جہاں میں کیوں نہ مجھے تُو نے لازوال کیا
مِلا جواب کہ تصویر خانہ ہے دنیا
شبِ درازِ عدم کا فسانہ ہے دنیا
ہوئی ہے رنگِ تغیّر سے جب نمود اس کی
وُہی حسیں ہے حقیقت زوال ہے جس کی
کہیں قریب تھا، یہ گُفتگو قمر نے سُنی
فلک پہ عام ہوئی، اخترِ سحر نے سُنی
سحَر نے تارے سے سُن کر سُنائی شبنم کو
فلک کی بات بتا دی زمیں کے محرم کو
بھر آئے پھُول کے آنسو پیامِ شبنم سے
کلی کا ننھّا سا دل خون ہو گیا غم سے
چمن سے روتا ہوا موسم بہار گیا
شباب سیر کو آیا تھا، سوگوار گیا
جی ۔ میں محفل کے قیام کے سال میں ہی اس کا رکن بن گیا تھا. اس وقت محفل صرف دو تین ماہ ہی پرانی تھی. بہت سی وابستگیاں پیدا ہوئیں. بہت سی چیزیں سیکھیں. پھر میں محفل میں فعال نہ رہا. اور آج محفل کے اختتام میں اپنے آپ کو قصور وار مانتا ہوں. اور نہایت دلگرفتہ ہوں.شمیل صاحب آپ کو محفل میں فعال دیکھ کر خوشی ہوئی۔
آپ تو کافی پرانے رُکن ہیں۔ اور کافی فعال بھی رہے ہیں!
ہم نے کافی غور و خوض کیا۔ کئی راستے ڈھونڈنے کی کوششیں کیں۔ بالآخر ڈسکورڈ پہ سب کا اتفاق ہوا۔ آپ بھی ادھر تشریف لائیے۔ بشمول اساتذہ ستر سے زیادہ محفلین ادھر آ چکے ہیں الحمد اللہ۔جی ۔ میں محفل کے قیام کے سال میں ہی اس کا رکن بن گیا تھا. اس وقت محفل صرف دو تین ماہ ہی پرانی تھی. بہت سی وابستگیاں پیدا ہوئیں. بہت سی چیزیں سیکھیں. پھر میں محفل میں فعال نہ رہا. اور آج محفل کے اختتام میں اپنے آپ کو قصور وار مانتا ہوں. اور نہایت دلگرفتہ ہوں.
اب جب اپ جاگ ہی چکے ہیں تو نئی بزم میں تشریف لائیے۔ لنک عاطف بھائی دے ہی چکے ہیں۔کس نے میری نیند خراب کی ؟
بہت اچھا ہے اردو محفل کا ماحول، ما شاء اللہ
کسی کو بھلا کر نسیاً منسیا نہیں ہونے دیا جاتا۔ اس محفل کی یہی بات پررونق لگتی ہے۔
تاہم ہمارا شوق فانٹ اور اردو کمپیوٹنگ سے زیادہ ہے۔ آج کل نت نئے خطوط کا اجراء ایک قصہ پارینہ بنتا جا رہا ہے۔ اس لیے زیادہ دلچسپی رہی نہیں۔ بہرحال اردو کی محبت میں پھر بھی یہاں جھانکے بغیر چارہ کار نہیں رہتا۔ اس لیے مجھے یاد کرنے کا شکریہ