الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
اکبر الہ آبادی کا قطعہ :

چھوڑ لٹریچر کو اپنی ہسٹری کو بھول جا
شیخ و مسجد سے تعلق ترک کر اسکول جا

چار دن کی زندگی ہے کوفت سے کیا فائدہ
کھا ڈبل روٹی کلرکی کر خوشی سے پھول جا
ویسے احمق پھپھوندی کا نام سنا ہے نا؟
 
یاز

محفلین
نا۔۔۔ اس وقت تو شادی کے بعد والا ماحول بیان کر کر کر کر کر کر کے مراسلے ٹھوکا کرتے تھے۔ اور ق۔ م والے پاپی کہتے تھے خان صاحب ابھی بھی وقت ہے ۔۔۔۔ بچ جائیں۔
بقول میر تقی میر
اب آیا دھیان اے آرام جاں اس نا مرادی میں
کفن دینا تمہیں بھولے تھے ہم اسباب شادی میں
 
یاز

محفلین
یاد کرے گی دنیا تیرا میرا افسانہ

(ویسے آئی ہیٹ اٹ کہ دنیا کے یاد کرنے کے لیے کچھ کیا جائے)
قانونِ قدرت ہے کہ دنیا نے زیادہ ان کو یاد رکھا، جنہوں نے جو کیا، اپنے لئے کیا اپنی سیٹیسفیکشن کے لئے کیا۔
 
کرنا بھی اپنی سیٹسفیکشن کے لیے ہی چاہیے۔ دنیا اکثر جھک مار کے پیچھے آ جاتی ہے، مگر دنیا کے پیچھے اتنا بھاگنا بے کار ہے کیونکہ یہ آج ہے کل نہیں۔ وقت کسی کا سدا سگا نہیں رہتا۔
 
اس بارے میں بھی ایک نیند والا خواب ہے
میں مرا ہوا ہوں لیکن میں پاس کھڑا بھی ہوں اپنے لاش کے ساتھ میں لوگوں کو روتے ہوئے دیکھ رہا ہوں لیکن مجھے ہنسی آرہی ہوتی ہے
ان شاء اللہ اچھی تعبیر ہو گی۔
ہم لوگوں کی ری یونین بھی دیکھ لیجیے گا اگلی بار، کب سے عرضی ڈال رکھی ہے!
 
یاز

محفلین
اس بارے میں بھی ایک نیند والا خواب ہے
میں مرا ہوا ہوں لیکن میں پاس کھڑا بھی ہوں اپنے لاش کے ساتھ میں لوگوں کو روتے ہوئے دیکھ رہا ہوں لیکن مجھے ہنسی آرہی ہوتی ہے
اس کی تعبیر یہ ہے کہ کل آپ کم از کم دو کلو آم کھا رہے ہوں گے، اورساتھ میں ہنسی اور حیرانی اس بات کی ہو گی کہ یاز کو کیسے پتا چل گیا تھا۔
 
اے خان

ہمم
آپ نے شاہ رخ کی زیرو فلم دیکھی ہے جس میں وہ تارے توڑتا ہے ،اور پھر جب وہ لوگوں کو دکھانے کے لیے ایسا کرتا ہے تو نہیں ہوتا
 
یاز

محفلین
چلیں اسی موقعے پہ چند شعر اے خان بھائی کے اور مشترکہ خوابوں کے نام

حقائق ان سے ٹکرا کر نئے سانچوں میں ڈھلتے ہیں
بڑے ہی سخت جاں ہوتے ہیں جو خوابوں پہ پلتے ہیں

گماں ہوتا ہے جن موجوں پہ اک نقش حبابی کا
انہی سوئی ہوئی موجوں میں کچھ طوفان پلتے ہیں

وہ رات آخر ہوئی تو کیا یہ دن کب رہنے والا ہے
ستارے ماند ہوتے ہیں اگر سورج بھی ڈھلتے ہیں

حقائق سرد ہو سکتے ہیں سب محراب و منبر کے
مگر وہ خواب جو رندوں کے پیمانے میں ڈھلتے ہیں

جنوں نے عالم وحشت میں جو راہیں نکالی ہیں
خرد کے کارواں آخر انہی راہوں پہ چلتے ہیں
 
مقرر! مکرر!
 
واہ زبردست
یاز آپ مجھے اس وجہ سے بہت پسند ہیں
 
Top