نئی محفل ۔ ڈسکورڈ فورم ٹیوٹوریل

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
انتظامیہ کی طرف سے اس محفل کی بیس سالہ طویل اور خوبصورت نشت کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد اب محفلین ڈسکورڈ پر محفل جما چکے ہیں۔ نئے فورم کو سمجھنے کے لیے @ظہیراحمدظہیر بھائی کی تجویز پر آپ احباب کی آسانی کے لیے یہاں ٹیوٹوریل پیش کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بعد میں آنے والے احباب اس آسانی سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

بہتر ہے کہ آپ گوگل کروم استعمال کریں کیونکہ یہ بہت تیز اور ڈسکورڈ کے لیے معاون ہے۔

1۔ سب سے پہلے ڈسکورڈ پر اکاؤنٹ بنا کر لاگ ان ہو جائیں۔
2۔ گوگل کروم پر "Stylus Extension" انسٹال کر لیں۔
3۔ گوگل کروم کے دائیں کونے پر ایکسٹینشن کا نشان دکھائی دے رہا ہو گا، اسے کلک کریں۔
4۔ کلک کرتے ہی ایک چھوٹی سی ونڈو پاپ اپ ہو گی، اس پر موجود "Manage" آپشن کو کلک کریں۔
"Manage" آپشن کلک کرتےہی براؤزر پر "Stylus" کا ایک ٹیب اوپن ہو گا۔
6۔ سائیڈ بار میں آپ کو ایک (+) کا نشان دکھائی دے گا۔ اسے کلک کریں گے تو ایک نیا صفحہ کھل جائے گا جہاں دائیں طرف ایک بڑا سا ٹیکسٹ باکس کھل جائے گا۔
7۔ اس ٹیکسٹ باکس کے اوپر اوپر "Code 1" دکھائی دے رہا ہو گا۔ اس سے نیچے ایک ڈراپ ڈاؤن دکھائی دے گا اسے کلک کر کے اس میں ایک آپشن "URLs on the domain" کو سلیکٹ کرکے اس کے سامنے والے خانے میں "discord.com" درج کر دیں۔
8۔ اس ٹیکسٹ باکس میں نیچے دیا گیا کوڈ ڈالیں اور بائیں سائیڈ بار میں سب سے اوپر "Add Style" کے نیچے چھوٹے سے ٹیکسٹ باکس میں "RTL, Nastaleeq" لکھ کر "Enabled" چیک کر کے "Save" کر دیں۔
دوبارہ ڈسکورڈ پر جا کر دیکھیں آپ کی اردو تھیم تیار ہو چکی ہو گی، ان شاء اللّٰہ
اگر پھر بھی کوئی مشکل درپیش ہو تو مندرجہ ذیل احباب کو ڈسکورڈ پر ایڈ کر کے رابطہ کر سکتے ہیں۔
محمد احمد : muhammadahmedazizi
سید عاطف علی: satifali
عبدالرؤف: abdul.rouf620

کوڈ کی فائل کا لنک:

body, * {
direction: rtl !important;
text-align: right !important;
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", "Noto Nastaliq Urdu", serif !important;
font-size: 18px !important;
}

[class*="messageListItem__"] {
background-color: #eaf7ff !important;
border-radius: 10px !important;
padding: 10px !important;
margin-bottom: 6px !important;
}

[class*="username"] span:not([style*="color"]),
[class*="username"]:not([style*="color"]) {
color: #003399 !important;
font-weight: bold !important;
font-size: 20px !important;
text-shadow:
-1px -1px 0 #fff,
1px -1px 0 #fff,
-1px 1px 0 #fff,
1px 1px 0 #fff;
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", "Noto Nastaliq Urdu", serif !important;
direction: rtl !important;
text-align: right !important;
}

/* Category headers (e.g. GENERAL, VOICE CHANNELS) */
[class*="containerDefault"] > [class*="name"] {
background-color: #000000 !important; /* Black background */
color: #ffffff !important; /* White text */
padding: 4px 8px;
border-radius: 6px;
margin: 4px 0;
font-weight: bold;
}

[class*="repliedMessage"] {
background: transparent !important;
border: 1px solid #ff6600 !important;
border-radius: 6px !important;
padding: 4px 8px !important;
font-weight: bold !important;
color: #666666 !important;
line-height: 1.2 !important;
font-size: 12px !important;
}

[class*="repliedMessage"] *,
[class*="repliedMessage"] {
font-size: 12px !important;
}

[class*="repliedMessage"] .username__0b0e7,
[class*="repliedMessage"] span[class*="username"] {
font-size: 14px !important;
font-weight: bold !important;
color: #666666 !important;
}​
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب محمد عبدالرؤوف بھائی

ویسے یہ تو نستعلیق کا ٹیوٹوریل ہے۔ اس سے پہلے ایک ٹیوٹوریل یہ بھی ہونا چاہیے کہ دسکورڈ پر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے۔ اکاؤنٹ ویریفی کیشن وغیرہ کی تفصیل کے ساتھ۔
اس کے بعد یہ کہ سرور کیسے جوائن کرنا ہے۔

آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ درج بالا میسج دوسرے نمبر پر نقل کر دیں اور اوپر والے میسج میں اکاؤنٹ بنانا اور سرور جوائن کرنے والا ٹیوٹوریل ڈال دیںں۔
 
ان شاءاللَه ۔ ایسے ہی کرتے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
1۔ سب سے پہلے ڈسکورڈ پر اکاؤنٹ بنا کر لاگ ان ہو جائیں۔
2۔ گوگل کروم پر "Stylus Extension" انسٹال کر لیں۔
3۔ گوگل کروم کے دائیں کونے پر ایکسٹینشن کا نشان دکھائی دے رہا ہو گا، اسے کلک کریں۔
4۔ کلک کرتے ہی ایک چھوٹی سی ونڈو پاپ اپ ہو گی، اس پر موجود "Manage" آپشن کو کلک کریں۔
"Manage" آپشن کلک کرتےہی براؤزر پر "Stylus" کا ایک ٹیب اوپن ہو گا۔
6۔ سائیڈ بار میں آپ کو ایک (+) کا نشان دکھائی دے گا۔ اسے کلک کریں گے تو ایک نیا صفحہ کھل جائے گا جہاں دائیں طرف ایک بڑا سا ٹیکسٹ باکس کھل جائے گا۔
7۔ اس ٹیکسٹ باکس کے اوپر اوپر "Code 1" دکھائی دے رہا ہو گا۔ اس سے نیچے ایک ڈراپ ڈاؤن دکھائی دے گا اسے کلک کر کے اس میں ایک آپشن "URLs on the domain" کو سلیکٹ کرکے اس کے سامنے والے خانے میں "discord.com" درج کر دیں۔
8۔ اس ٹیکسٹ باکس میں نیچے دیا گیا کوڈ ڈالیں اور بائیں سائیڈ بار میں سب سے اوپر "Add Style" کے نیچے چھوٹے سے ٹیکسٹ باکس میں "RTL, Nastaleeq" لکھ کر "Enabled" چیک کر کے "Save" کر دیں۔
دوبارہ ڈسکورڈ پر جا کر دیکھیں آپ کی اردو تھیم تیار ہو چکی ہو گی، ان شاء اللّٰہ
اگر پھر بھی کوئی مشکل درپیش ہو تو مندرجہ ذیل احباب کو ڈسکورڈ پر ایڈ کر کے رابطہ کر سکتے ہیں۔
محمد احمد : muhammadahmedazizi
سید عاطف علی: satifali
عبدالرؤف: abdul.rouf620

کوڈ کی فائل کا لنک:
ہمیں تو مختصر سا کورڈ دیا تھا
 
ظفری

لائبریرین
اس سے انگریزی ڈسکورڈ کا کیا حشر ہو گا؟
تھا تو میں مذاق کے موڈ میں ۔۔۔ مگر سوال سنجیدہ ہے تو اس لیئے صرف یہ کہنے پر اکتفا کروں گا کہ ، آپ کا خدشہ بالکل بجا ہے۔ مگر احباب نے Stylus کی applies to setting استعمال کر کے تھیم کو صرف اردو محفل سرور پر محدود کر دیا ہے ۔ Stylus آپ کو اجازت دیتا ہے کہ CSS صرف ایک مخصوص سرور پر لاگو ہو۔ باقی Discord ویسا ہی رہے گا جیسا خدا نے بنایا۔ :D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس سے انگریزی ڈسکورڈ کا کیا حشر ہو گا؟
جہاں تک میرا خیال ہے یہ صرف براؤزر میں ڈسکورڈ کی ویب سائٹ پر اثر انداز ہو گا(نستعلیق کی خاطر)۔
میری طرح کے محفلین تو ڈسکورڈ پر نئی بزم کی خاطر ہی آئے ہیں ۔
ڈسکورڈ کی ونڈوز ایپ میں ابھی تک نستعلیق کو کوئی حل نہ مل سکا میری معلومات کے مطابق۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ نے ان ہش ٹیگز کو چینلز کے سامنے سے ہٹانے کے لیئے اسکرپٹ میں تبدیلی کی ہیں ۔ ؟ جو اس اسکرین شاٹ میں نظر آرہے ہیں ۔
میرا خیال تو یہ ہے کہ ڈسکورڈ کی ہئیر آرکی ایسی ہے جس میں کچھ کیٹگریز بنائی جاتی ہیں اور اس میں موضوعاتی چینلز ۔
اب چینلز کے اندر آپ مخصوص بحث کا تھریڈ شروع کر سکتے ہیں ۔
شاید بائے ڈیفالٹ پاؤنڈ یا ہیش کی علامت چینلز کا پریفکس ہے لیکن اسے ہٹانے سے کیا ہو گا ۔کاسمیٹکس ؟
 
ظفری

لائبریرین
ڈسکورڈ کی ونڈوز ایپ میں ابھی تک نستعلیق کو کوئی حل نہ مل سکا میری اطلاع کے مطابق۔
ڈسکورڈ نے اردو اور عربی سپورٹ کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا ہے ۔ لہذاٰڈسکورڈ کا اپنا رینڈرنگ انجن (Electron-based) مخصوص فونٹس کو ترجیح دیتا ہے۔نستعلیق فونٹس پیچیدہ گرافکس رکھتے ہیں، جنہیں Electron ایپلی کیشنز میں درست طریقے سے رینڈر کرنا مشکل ہوتا ہے۔کوئی بلٹ اِن اردو یا نستعلیق سپورٹ اس وقت دستیاب نہیں ہے۔ہاں ، اگر اگر ڈسکورڈ مستقبل میں Custom Fonts یا Font Override کی اجازت دے، تب ممکن ہے کہ نستعلیق فونٹ دستیاب ہوجائے۔
 
Top