الوداعی تقریب اردو محفل کے نام

یاسر شاہ

محفلین
اردو محفل کے نام


جب بزم سے جاتے ہیں
اس عزم سے جاتے ہیں

آئیں گے نہ دوبارہ
پر دل دلِ بیچارہ

لے کر یہیں آتا ہے
کہیں لگ نہیں پاتا ہے

کیا محفلِ اردو ہے
اک رنگ ہے خوشبو ہے

نشّہ ہے یہ جادو ہے
اک جان کا لاگو ہے

بیٹھے یہیں رہتے ہیں
دل کی یہیں کہتے ہیں

اوطاق ہے بیٹھک ہے
ہر دل پہ یہ دستک ہے

کچھ ہم نے یہاں سیکھا
کچھ ہم کو لگا تیکھا

اسکول ہے کالج ہے
روحانی معالج ہے

سنتے ہیں کہ اب محفل
ہے ہم سے بہت بد دل

جاتا ہے کوئی دن اب
در بند ملیں گے سب

رخصت کی گھڑی لوگو
ہے سخت کڑی لوگو

جائیں تو کہاں جائیں
اب تجھ سا کہاں پائیں

ٹھہرو ذرا رک جاؤ
دل کعبہ ہے مت ڈھاؤ

ہرجائی ترا ہائے
لوٹے تو کہاں جائے

یہ دل دلِ وابستہ
روکے گا ترا رستہ

جانے نہ تجھے دے گا
دامن سے پکڑ لے گا

یہ دل دلِ آوارہ
یہ دل دلِ بیچارہ


*****
جب بزم سے جاتے تھے
اس عزم سے جاتے تھے

آئیں گے نہ دوبارہ
پر دل دلِ بیچارہ

لے کر یہیں آتا تھا
کہیں لگ نہیں پاتا تھا

کیا محفلِ اردو تھی
اک رنگ تھی خوشبو تھی
 

سیما علی

لائبریرین
سنتے ہیں کہ اب محفل
ہے ہم سے بہت بد دل

جاتا ہے کوئی دن اب
در بند ملیں گے سب

رخصت کی گھڑی لوگو
ہے سخت کڑی لوگو
بہت خوب
سنتے ہیں کہ اب محفل
ہے ہم سے بہت بد دل

جاتا ہے کوئی دن اب
در بند ملیں گے سب

رخصت کی گھڑی لوگو
ہے سخت کڑی لوگو

جائیں تو کہاں جائیں
اب تجھ سا کہاں پائیں
بہت خوب ہم سب کی دلی کیفیت بیان کردی
زبردست زبردست زبردست
ہمارا فون صرف پسندیدہ کی ریٹنگ دے رہا ہے لیکن یہ بہت زبردست ہے ڈھیروں داد قبول کیجیے۔۔۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
کیا ہی خوب صورت اور منظوم ترجمانی کر دی آپ نے ہم محفلین کے دلوں کی۔ بہت خوب!

بہت زبردست یاسر بھیا۔
سلامت رہئیے


بہت خوب۔۔ کیا بات ہے!!

بہترین مثنوی۔ لا جواب

بہت خوب! داد قبول کیجیے! :zabardast1:

زبردست پہ ڈھیروں زَََََََََََبََََََََََریں

بہت خوب

بہت خوب ہم سب کی دلی کیفیت بیان کردی
زبردست زبردست زبردست
ہمارا فون صرف پسندیدہ کی ریٹنگ دے رہا ہے لیکن یہ بہت زبردست ہے ڈھیروں داد قبول کیجیے۔۔۔۔۔
آپ سب کی قدر دانی اور حوصلہ افزائی کا تہہ دل سے ممنون ہوں -الله تعالیٰ آپ سب کو، مجھ سمیت، خیریت و عافیت سے رکھے -آمین
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top