الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

یاز

محفلین
وینکوور کا موسم تو سنا بہت الگ ہے ویسے۔۔ ابھی جانا نہیں ہوا۔ ایک دوست ہیں وہاں ۔ ان کے بقول کراچی جیسا ہے۔۔ یعنی کافی مائلڈ۔
کینیڈا کے سٹینڈرڈ سے کراچی جیسا کہہ سکتے ہیں، ورنہ پاکستان کے لحاظ سے وہاں مناسب سی سردی بھی ہوتی ہے، کہ پہاڑی علاقہ کافی نزدیک ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
کینیڈا کے سٹینڈرڈ سے کراچی جیسا کہہ سکتے ہیں، ورنہ پاکستان کے لحاظ سے وہاں مناسب سی سردی بھی ہوتی ہے، کہ پہاڑی علاقہ کافی نزدیک ہے۔
بالکل ٹھیک کہا۔ جب درجہ حرارت پلس میں ہو تو ہم اسے گرم دن کہتے ہیں!
 

اربش علی

محفلین
اب ذرا اردو میں ہی بات کر لیتے ہیں۔ آپ نے سرائیکی شعرا میں سے کس کس کو پڑھا یا سن رکھا ہے۔
موجودہ دور میں شاکر شجاع آبادی، رفعت عباس،ڈاکٹر اشو لال،احمد خاں طارق، اور ان سے پچھلوں میں غلام فرید اور سچل سرمست۔
 

عرفان سعید

محفلین

یاز

محفلین
یہ جگہ اٹلانٹک کے پاس ہے جہاں ٹائیٹینک ڈوبا تھا۔ آٹھ مہینے سردی اور چار مہینے گرمی ہوتی ہے۔ بہار ایک ماہ ہوتی ہے تقریبا۔۔
ہیلی فیکس سے ہمیں ہیلی فیکس کا عظیم دھماکہ یاد آتا ہے، جو نیوکلیئر کے علاوہ تاریخ کا سب سے بڑا بلاسٹ تھا۔ کچھ کیمیائی تعامل وغیرہ وجہ بنی۔
 
Top