الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

عرفان سعید

محفلین
میں نے آپ کی طویل تحریر دلچسپی سے پڑھی، اِس اُمید پر کہ شاید کہیں ہمارا بھی ذکر ہوگا۔ البتہ ایک احساس ضرور ہوا کہ شاید ہمیں اردو محفل پر وہ مقام یا اہمیت نہیں ملی جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔
شکر کریں ذکر نہیں کیا۔ ہمیں تو اس لیے لے آئے کہ ہمیں چاروں شانے چت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
 
میں نے آپ کی طویل تحریر دلچسپی سے پڑھی، اِس اُمید پر کہ شاید کہیں ہمارا بھی ذکر ہوگا۔ البتہ ایک احساس ضرور ہوا کہ شاید ہمیں اردو محفل پر وہ مقام یا اہمیت نہیں ملی جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔
عبدالقدیر بھائی۔ آپ تو پسندیدہ اور مستقل مزاج محفلین میں سے ہیں۔اصل میں یہ معاملہ اس لیے ہو جاتا ہے کیونکہ کچھ لوگ کچھ خاص زمرہ جات تک محدود رہتے ہیں اور یقین کریں بائیو تکنیکیات کے سوا باقی ساری تکنیکی گفتگو میرے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔ 😁
آپ بھی گپ شپ بھی لگایا کریں سب سے، محفل اگر ختم نہ ہوئی اور مجھے بھی ایک لمبی الوداعی تقریر لکھنے کا موقع اگر مل گیا (جس کا یارا اگلے چند دن تو نہیں) تو آپ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا!
 
:thinking: :idontknow::confused2::thinking:
یہ پلو دوپٹے سے الگ کر کے کیسے سوکھنے ڈالا جاتا ہے ؟ نیا فیشن آیا ہے یا کوئی زپ وغیرہ لگا رکھی ہے؟
ہاں جی،جب سے وہ مارکیٹ میں نیا گانا آیا تھا نا:
کیا سنبھالو گے تم میرے دل کو جب یہ آنچل سنبھلتا نہیں ہے!

تب سے ہم نے آنچل سنبھالنے کے لیے زپیں وغیرہ لگوا لی تھیں تاکہ یہ الزام پیدا ہونے سے پہلے اپنی موت آپ مر جائے۔ اب ہم زپ سے اتنے حصے بخرے یا یکجا کرتے رہتے ہیں جتنے کسی موقع پر ضروری ہوں اور سنبھل سکیں۔
مندرجہ بالا تحریر کو پڑھتے وقت ہم نے ایک آنچل کا صرف پلو والا حصہ بخرا کر کے تھام رکھا تھا!
 
اس پہ کوئی ایک ہی اصول لاگو نہیں ہو سکتا ، کہ کیس ٹو کیس معاملہ مختلف ہو سکتا ہے۔ تاہم عمومی بات یہی ہے کہ فورمز جیسے سوشل میڈیا پہ زیادہ ایکٹو ہونے والے لوگ عام زندگی میں کم سوشل ہوتے ہیں۔ اس کی بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، لیکن سب سے اہم ہو گی عام زندگی میں کمپیٹیبل آڈیئنس کی عدم دستیابی ۔ ہمارا اپنا بھی یہی تجربہ ہے۔
کوئی محرم نہیں ملتا جہاں میں
مجھے کچھ کہنا ہے اپنی زباں میں
باؤ جی،۔۔۔ سُر رلن دی گل ہوندی۔ سوشل پہ ملیں یا خاص زندگی میں۔
 
کیا سنبھالو گے تم میرے دل کو جب یہ آنچل سنبھلتا نہیں ہے!
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب سمجھا تیرے رخسار پہ تل کا مطلب۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی آنچل کے ساتھ یہ اضافی والی بندوبستی کارروائی اصل میں (تم )کے لیے خاص تھی ۔:rolleyes:
یاز پائین مستقبل میں ایسے مراسلوں سےتھوڑا احتراز کر لیں ، پلیز :p
 
سمجھ تو نہ آئی مگر سن کر اچھا لگا! 😁
 
عبدالقدیر بھائی۔ آپ تو پسندیدہ اور مستقل مزاج محفلین میں سے ہیں۔اصل میں یہ معاملہ اس لیے ہو جاتا ہے کیونکہ کچھ لوگ کچھ خاص زمرہ جات تک محدود رہتے ہیں اور یقین کریں بائیو تکنیکیات کے سوا باقی ساری تکنیکی گفتگو میرے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔ 😁
آپ بھی گپ شپ بھی لگایا کریں سب سے، محفل اگر ختم نہ ہوئی اور مجھے بھی ایک لمبی الوداعی تقریر لکھنے کا موقع اگر مل گیا (جس کا یارا اگلے چند دن تو نہیں) تو آپ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا!
بہت شکریہ! آپ کے محبت بھرے الفاظ دل کو خوشی دے گئے۔ 😊
میں واقعی تھوڑا خاموش طبیعت واقع ہوا ہوں، اس لیے اکثر تکنیکی موضوعات پر بس پڑھ کر آگے بڑھ جاتا ہوں۔
لیکن آپ کی حوصلہ افزائی نے ہمت دی ہے، اب ان شاء اللہ گپ شپ کے دھاگوں میں بھی نظر آیا کروں گا۔
اور اگر کبھی آپ کی الوداعی تقریر لکھی گئی، تو یقین کریں، مجھے صرف اپنا ذکر نہیں، آپ کی رفاقت کا تذکرہ سننے کا زیادہ اشتیاق ہوگا۔ 😄
محفل میں آپ جیسے محفلین کا ہونا باعثِ خوشی ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
میں نے آپ کی طویل تحریر دلچسپی سے پڑھی، اِس اُمید پر کہ شاید کہیں ہمارا بھی ذکر ہوگا۔ البتہ ایک احساس ضرور ہوا کہ شاید ہمیں اردو محفل پر وہ مقام یا اہمیت نہیں ملی جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔
کانٹوں پہ گھسیٹ دیا قبلہ۔
آپ اور سبھی محفلین ہمارے لئے محترم اور معتبر ہیں۔ تبھی کچھ اپنے محفلی انٹروورٹ ہونے کا حوالہ بھی دیا تھا کہ فقط انہی احباب کا ذکر کر پائیں گے کہ جن سے کچھ گفت و شنید رہی۔ اور اس میں بھی اپنی محدودیتِ تعامل دیکھئے کہ سترہ سالوں میں سترہ نام بھی بمشکل ہی جوڑ پائے۔
آپ کی علمی کاوشوں کا یقیناً اس محفل پہ علم و دانش کی ترویج میں قرار واقعی اہم کردار ہے۔ تاہم ہماری کم نصیبی کہ آپ سے کبھی انفرادی یا اجتماعی سطح پہ بھی ہمکلامی سے تقریباً محروم ہی رہے۔
ہم آپ کی مزید بلند اقبالی کے لئے دعاگو ہیں۔ اور مزید یہ کہ اگر کسی معجزے کے تحت محفل بحال رہی تو آئندہ آپ سے بھرپور گفت و شنید رہے گی۔
 
یاز

محفلین
میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ کسی بھی معطل محفلین کے بارے میں آپ نے کوئی بات نہیں کی اوریہ کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ( عارف کریم ، ایچ اے خان ، لئیق احمد، ڈاکٹر عامر، ادب دوست اور بھی کئی احباب ذہن میں آ رہے ہیں کا محفل کی رونقوں میں بہت بڑا حصہ رہا ہے) ۔
یہ سب محترم ممبر تھے/ہیں، لیکن وہی مسئلہ کہ اس میں سے ہماری گفت و شنید مکرمی عارف کریم سے ہی رہی ہے۔ ان کے ساتھ گزرا وقت دلچسپ اور بہترین تھا، جس کا ذکر بھی کرنا چاہا، لیکن پھر محمد دین تاثیر صاحب بھی ذہن میں آئے، جو کہہ گئے کہ
داورِ حشر مرا نامۂ اعمال نہ دیکھ
(دوجا مصرعہ آپے لب لو)
 
یاز

محفلین
لیکن پردہ نشینوں کی کیٹگری میں تو عرصہ دراز سے ہم آپ ہو رکھے بیٹھے تھے۔ :grin:
20250630-154432.jpg
 
پہلے پر مزاح کی ریٹنگ دی اب ہٹا کر پسندیدہ کی اور یہ دل توڑ مراسلہ بھی۔ یا الہی یہ ماجرا کیا ہے! 😁
موبائل تے سمجھ نہیں لگدی کہ کہیڑا بٹن دبیا گیا اے۔ پھر پی سی پر آ کر درستی کر دی۔
دراصل اس مراسلے پر تو مزید بات کرنی ہے، جے کر تسی اجازت دتی تے۔ ( کب کرنی ہے یہ ابھی طے نہیں کیا)۔
 
یاز

محفلین
آپ کا یہ تاریخی فقرہ ہمیں آج تک بہت اچھی طرح یاد ہے!

یہ الگ بات ہے اس کے سہارے ہماری جانب سے ایک منفی درجہ بندی کو مثبت میں بدلوا کر آپ نے یہ ارشاد فرمایا تھا :)
اوہ اچھا! ایسا بھی ہو چکا۔
کس صدی عیسوی کی بات ہے جناب؟
 
Top