گُلِ یاسمیں
لائبریرین
السلام علیکم
محفل کے پرجوش ماحول میں محب علوی اور مریم افتخار کی ووٹنگ کے دوران جب بریانی اور چائے صرف تصویری صورت میں دیکھنے کو ملے تو دل ذرا سا اداس ہوا ۔ اب دل کو کسی اور طرف مصروف رکھنے کے لئے رنگین اون اور کروشیا اٹھایا اور ساری اداسی اس کے پھندوں میں پرونے لگے۔ اِدھر دل کی اداسی کم ہوئی، اُدھر نرم دھاگوں کے یہ ٹانکے محبت کے پھندے لگنے لگے۔ محبت کے رنگین پھندے آخرکار ایک منے سے کمبل کی صورت مکمل ہوئے۔ سوچا محفل ہی کی بدولت ہے یہ سب کہ بکھرتے خیالات کو یکجا کرنے میں معاون و مددگار ہوتی ہے۔
تو دیکھئیے ہماری تین دن کی محنت کا نتیجہ ۔۔۔ جو محفل پر آپ سب کے ساتھ رہتے ہوئے مکمل ہوا۔ اور ہاں یہ ہماری علیشا کے لئے ہے ۔