ہم کسی سے کم نہیں۔۔۔۔۔29 جون 2025

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
محفل کے پرجوش ماحول میں محب علوی اور مریم افتخار کی ووٹنگ کے دوران جب بریانی اور چائے صرف تصویری صورت میں دیکھنے کو ملے تو دل ذرا سا اداس ہوا ۔ اب دل کو کسی اور طرف مصروف رکھنے کے لئے رنگین اون اور کروشیا اٹھایا اور ساری اداسی اس کے پھندوں میں پرونے لگے۔ اِدھر دل کی اداسی کم ہوئی، اُدھر نرم دھاگوں کے یہ ٹانکے محبت کے پھندے لگنے لگے۔ محبت کے رنگین پھندے آخرکار ایک منے سے کمبل کی صورت مکمل ہوئے۔ سوچا محفل ہی کی بدولت ہے یہ سب کہ بکھرتے خیالات کو یکجا کرنے میں معاون و مددگار ہوتی ہے۔
تو دیکھئیے ہماری تین دن کی محنت کا نتیجہ ۔۔۔ جو محفل پر آپ سب کے ساتھ رہتے ہوئے مکمل ہوا۔ اور ہاں یہ ہماری علیشا کے لئے ہے ۔
 
زبردست!
کیا یہ فن پارے آپ اپنے گھرمیں ہی جمع کرتی رہتی ہیں؟ اس طرح تو آپ کا گھر بھر گیا ہوگا۔ایک تجویز ہے کہ یہ گفٹ کردیا کریں تاکہ آپ کے پیاروں کو آپ کی یاد دلاتے رہیں۔
 
اچھا لگا کہ آپ کو پسند آیا خورشید بھیا۔
اکثر فن پارے تحفہ کے طور پر دے دئیے جاتے ہیں۔ اور کچھ ایکٹیویٹی سینٹر میں ہماری شاگردیں اپنے پیاروں کے لئے کم قیمت پر خرید لیتی ہیں۔ یوں سمجھیں کہ اسٹاک بڑھتا نہیں ، ساتھ ساتھ کم ہوتا رہتا ہے۔ مقصد یہی ہے کہ محبت سے بنائی چیزیں محبت سے استعمال کی جائیں۔
جیسا کہ پہلے ہی لکھ دیا کہ یہ علیشا کے لئے ہے۔ علیشا ہماری ساڑھے تین سالہ بھتیجی۔ جیسے ہی اسے بنا کر دیا ہے ، تب سے کمبل کے ساتھ خود بھی کمبل بنی ہوئی ہے۔
 
بہت ہی مثبت ایکٹیویٹی ہے۔ علیشا والے نوٹ پر میں نےپہلے غور نہیں کیا تھا۔ آپ کی پیاری بھتیجی کو اللہ تعالٰی ہنستا، مسکراتا ،صحتمند رکھے۔ اسے اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اس کی عمر دراز کرے۔
 
آمین ثم آمین۔
سلامت رہئیے خورشید بھیا اور دعاؤں سے نوازتے رہئیے۔ اللہ پاک قبول فرمائیں آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت خوب، ماشاء اللّٰه
ویسے جو بیک گراؤنڈ میں کلام چل رہا ہے ہم اس کی خلائی مخلوق کو خبر کرنے جا رہے ہیں۔
ماشاءاللہ ماشاء اللہ
بہت شکریہ روفی بھیا۔
نہیں نہیں ادھر کی بات اُدھر نہیں کرنی ورنہ ہم سبز بھتنی کو آپ کی طرف بھیج دیں گے :biggrin:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم
محفل کے پرجوش ماحول میں محب علوی اور مریم افتخار کی ووٹنگ کے دوران جب بریانی اور چائے صرف تصویری صورت میں دیکھنے کو ملے تو دل ذرا سا اداس ہوا ۔ اب دل کو کسی اور طرف مصروف رکھنے کے لئے رنگین اون اور کروشیا اٹھایا اور ساری اداسی اس کے پھندوں میں پرونے لگے۔ اِدھر دل کی اداسی کم ہوئی، اُدھر نرم دھاگوں کے یہ ٹانکے محبت کے پھندے لگنے لگے۔ محبت کے رنگین پھندے آخرکار ایک منے سے کمبل کی صورت مکمل ہوئے۔ سوچا محفل ہی کی بدولت ہے یہ سب کہ بکھرتے خیالات کو یکجا کرنے میں معاون و مددگار ہوتی ہے۔
تو دیکھئیے ہماری تین دن کی محنت کا نتیجہ ۔۔۔ جو محفل پر آپ سب کے ساتھ رہتے ہوئے مکمل ہوا۔ اور ہاں یہ ہماری علیشا کے لئے ہے ۔
اس فن کے تو ہم پرانے مداح ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محکمہ زراعت کو بھی ساتھ ہی بتا دیجیے گا۔ شاید غلہ زیادہ اگنے لگے ۔
ارے واہ عاطف بھیا محکمہ زراعت کو بتانا تو بنتا ہے، کروشیا کے ہنر اور محبت کی کھاد سے اگر غلہ اُگنے لگے تو کیا معلوم کہ
گندم کے ساتھ ساتھ رنگین پھول، دھاگے کے ٹانکے، اور خوشی کی فصل بھی اُگنے لگے :battingeyelashes:
پھر تو کھیتوں میں کسان نہیں، کروشیا والے فنکار کھڑے ہوں گے :chill:
ہر فصل کے ساتھ ایک کمبل، ہر گنے کے کھیت کے ساتھ ایک شال
اور کپاس کی بجائے سیدھا بلینکٹ اُگنا شروع ہو جائیں گے :rollingonthefloor:
محکمہ زراعت ، محبتوں کی کاشت کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تو سہی۔
 
اے خان

محفلین
السلام علیکم
محفل کے پرجوش ماحول میں محب علوی اور مریم افتخار کی ووٹنگ کے دوران جب بریانی اور چائے صرف تصویری صورت میں دیکھنے کو ملے تو دل ذرا سا اداس ہوا ۔ اب دل کو کسی اور طرف مصروف رکھنے کے لئے رنگین اون اور کروشیا اٹھایا اور ساری اداسی اس کے پھندوں میں پرونے لگے۔ اِدھر دل کی اداسی کم ہوئی، اُدھر نرم دھاگوں کے یہ ٹانکے محبت کے پھندے لگنے لگے۔ محبت کے رنگین پھندے آخرکار ایک منے سے کمبل کی صورت مکمل ہوئے۔ سوچا محفل ہی کی بدولت ہے یہ سب کہ بکھرتے خیالات کو یکجا کرنے میں معاون و مددگار ہوتی ہے۔
تو دیکھئیے ہماری تین دن کی محنت کا نتیجہ ۔۔۔ جو محفل پر آپ سب کے ساتھ رہتے ہوئے مکمل ہوا۔ اور ہاں یہ ہماری علیشا کے لئے ہے ۔
واہ بہت خوبصورتی سے بنایا گیا ہے،
 
سیما علی

بہترین اور اعلیٰ ترین کمبل جیتی رہیے بٹیا ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب اتنا بھی مبالغہ نہ کرو کہ کروشیے کے ہنر مند اپنا ہنرہی بھول جائیں یا کاہل ہو جائیں۔
نہیں عاطف بھیا ۔۔۔ ہنر مند ہنر کیسے بھول سکتے ہیں۔ ہم تو بس اتنا ہی کہہ رہے تھے کہ بلینکٹ کی کم سے کم ایک فصل پوری ہونے تک آرام سے بیٹھ کر چائے پی لیں۔ گپ شپ کر لیں۔ پھر کروشیا خود ہی کہہ دے گا کہ مجھے انگلیوں میں گھمایا کرو ۔ کہیں مجھے زنگ ہی نہ لگ جائے۔
 
اربش علی

محفلین
السلام علیکم
محفل کے پرجوش ماحول میں محب علوی اور مریم افتخار کی ووٹنگ کے دوران جب بریانی اور چائے صرف تصویری صورت میں دیکھنے کو ملے تو دل ذرا سا اداس ہوا ۔ اب دل کو کسی اور طرف مصروف رکھنے کے لئے رنگین اون اور کروشیا اٹھایا اور ساری اداسی اس کے پھندوں میں پرونے لگے۔ اِدھر دل کی اداسی کم ہوئی، اُدھر نرم دھاگوں کے یہ ٹانکے محبت کے پھندے لگنے لگے۔ محبت کے رنگین پھندے آخرکار ایک منے سے کمبل کی صورت مکمل ہوئے۔ سوچا محفل ہی کی بدولت ہے یہ سب کہ بکھرتے خیالات کو یکجا کرنے میں معاون و مددگار ہوتی ہے۔
تو دیکھئیے ہماری تین دن کی محنت کا نتیجہ ۔۔۔ جو محفل پر آپ سب کے ساتھ رہتے ہوئے مکمل ہوا۔ اور ہاں یہ ہماری علیشا کے لئے ہے ۔
واہ!! نہایت ہی خوب صورت ہیں یہ!
ہماری طرف سے دس میں سے سو نمبر قبول کیجیے۔ :clap: :clap:
 
Top