الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

عرفان سعید

محفلین

ہم پر تو گہراثر پڑا ہے شاید حق ہمسائیگی ادا کرنے کو۔
حقِ ہمسائیگی کے کیا کہنے!
ایک سرحد پار دور اندیش کی قابلیت کو بیرونِ ملک مقیم آپ جیسی دور اندیش ہی سمجھ سکتی ہے!
وطنِ عزیز کے ووٹرتو بریانی دیکھتے ہی اس پر لٹو ہو گئے!
:)
 
اے خان

IMG-20190930-110146.jpg

یہ دنبے تقسیم کریں ووٹرز میں
کیا کریں ہم آپ سے بھی محبت ہے
 
عرفان سعید

محفلین
IMG-0537.jpg

تازہ ترین اسکور کارڈ سے بریانی کا پلڑہ بھاری ہے
عزیز محفلین!

یہ کون سا انصاف ہوا؟ شاہین کو صرف ایک ووٹ؟ یہ بھی صدقے میں ہمیں ہمسائے ملک سے مل گیا کہ لو بھئی، بیچارے کا دل نہ ٹوٹے!
لیکن یاد رکھیے، شاہین اگر صرف ایک ووٹ پر اڑے گاتو جیسے ہی فضا میں جائے گاہلکی سی ہوا بھی چلے گیاور وہ واپس زمین پر یوں گرے گا، جیسے رفیل!

کتاب والے امیدوار تو مزے سے اپنے علم کی الماری میں سو رہے ہیں۔اور شاہین ، صرف ایک ووٹ پر بدقسمت کوے کی طرح پر پھیلا کر کائیں کائیں کرتا پھر رہا ہے!

خدارا!اس مظلوم پر رحم فرمائیے ۔ کم از کم دو تین ووٹ اور دے دیں تاکہ اڑتے وقت لوگ اسے گدھ کہہ کر شرمندہ نہ کریں۔اگر ووٹ نہ دیاتو کل کو بچے پڑھیں گے:
شاہین، اقبال کا خواب — جو محفل میں صرف ایک ووٹ پر دم توڑ گیا!

کتاب والوں کو پڑھنے دیجیے شاہین والوں کو اُڑنے دیجیے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ شاہین الیکشن کے بعد فارغ بیٹھا کتاب کی ہی نوکری شروع کر دے! لہٰذاآج ہی ووٹ بڑھائیں،
ورنہ شاہین اپنی اکیلی پرواز میں پھر چیل کے ساتھ ہجرت کر جائے گا ، اور محفل والے ایک ووٹ پر قربان شاہین کا نوحہ لکھتے رہیں گے!
 
سیما علی

لائبریرین
شاہین، اقبال کا خواب — جو محفل میں صرف ایک ووٹ پر دم توڑ گیا!
کیونکہ وہ
اقبال کو نہیں بلکہ شاہ رخ خان اور لیڈٰی گاگا کو جاننا چاہتا ہے اور ان کو اپنا آئیڈل مانتا ہےاقبال کو نہیں بلکہ شاہ رخ خان اور لیڈٰی گاگا کو جاننا چاہتا ہے اور ان کو اپنا آئیڈل مانتا ہے🤓🤓🤓🤓🤓
 
عزیز محفلین!

یہ کون سا انصاف ہوا؟ شاہین کو صرف ایک ووٹ؟ یہ بھی صدقے میں ہمیں ہمسائے ملک سے مل گیا کہ لو بھئی، بیچارے کا دل نہ ٹوٹے!
لیکن یاد رکھیے، شاہین اگر صرف ایک ووٹ پر اڑے گاتو جیسے ہی فضا میں جائے گاہلکی سی ہوا بھی چلے گیاور وہ واپس زمین پر یوں گرے گا، جیسے رفیل!

کتاب والے امیدوار تو مزے سے اپنے علم کی الماری میں سو رہے ہیں۔اور شاہین ، صرف ایک ووٹ پر بدقسمت کوے کی طرح پر پھیلا کر کائیں کائیں کرتا پھر رہا ہے!

خدارا!اس مظلوم پر رحم فرمائیے ۔ کم از کم دو تین ووٹ اور دے دیں تاکہ اڑتے وقت لوگ اسے گدھ کہہ کر شرمندہ نہ کریں۔اگر ووٹ نہ دیاتو کل کو بچے پڑھیں گے:
شاہین، اقبال کا خواب — جو محفل میں صرف ایک ووٹ پر دم توڑ گیا!

کتاب والوں کو پڑھنے دیجیے شاہین والوں کو اُڑنے دیجیے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ شاہین الیکشن کے بعد فارغ بیٹھا کتاب کی ہی نوکری شروع کر دے! لہٰذاآج ہی ووٹ بڑھائیں،
ورنہ شاہین اپنی اکیلی پرواز میں پھر چیل کے ساتھ ہجرت کر جائے گا ، اور محفل والے ایک ووٹ پر قربان شاہین کا نوحہ لکھتے رہیں گے!
دو ووٹس ہوگئے تھے اسی وقت اور ہماری اطلاع کے مطابق آپ کے ہمسایوں نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور خود آپ نے بھی۔ ورنہ اب تک 3:2 بن چکی ہوتی!!
فی الحال 3:1 ہے۔ ہاتھ پیر ماریے ۔۔۔۔تو شاہیں ہے بسیرا کر پولنگ اسٹیشن پر اڑانوں میں!
 
یہ دوسرا اللہ کا سخی کون ہے!
 
Top