الوداعی تقریب ہمیں تُم سے محّبت ہے۔

کیسا خوبصورت ہے۔۔۔ اور مجھے اتنا اچھا لگا۔۔۔ کہ آپ نے میری عاطف ملک کی اور حسن محمود جماعتی کی تصویر لگائی، اور کل صبح ہم تینوں اکھٹے ناشتہ کر رہے تھے، اور وہاں بھی حسن نے ایک سیلفی لی۔
محفل کے الوداع کا سن کر دل بوجھل ہوا اور کسی طور بھی یہ فیصلہ پسند نا آیا ۔۔۔ لیکن شاید ہماری ہی نالائقیاں رہی ہوں گی جو نوبت یہاں تک پہنچی۔ نین بھائی اور ڈاکٹر صاحب سے رابطہ رہتا ہے باقی کچھ احباب کی سرگرمیوں سے ان کے متعلق معلومات رہتی ہیں۔ جاسمن کا شکریہ جنہوں نے اس ویڈیو میں یاد رکھا۔
 
محفل کے الوداع کا سن کر دل بوجھل ہوا اور کسی طور بھی یہ فیصلہ پسند نا آیا ۔۔۔ لیکن شاید ہماری ہی نالائقیاں رہی ہوں گی جو نوبت یہاں تک پہنچی۔ نین بھائی اور ڈاکٹر صاحب سے رابطہ رہتا ہے باقی کچھ احباب کی سرگرمیوں سے ان کے متعلق معلومات رہتی ہیں۔ جاسمن کا شکریہ جنہوں نے اس ویڈیو میں یاد رکھا۔
بار دگر خوش آمدید حسن بھائی۔ بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر۔ کیسے ہیں آپ اور کہاں چلے گئے ہیں بھئی!!!
 
حسن بھائی کیسے ہیں اور اتنے عرصے سے کیوں نہیں آ رہے بھلا محفل پہ؟ انہیں پیغام دیجیے گا کہ پہلے سو ڈسکورڈینز کو گھوڑی پال مربعہ وغیرہ ملنے کے چانسز ہیں۔۔۔
جی مریم ۔۔۔ اللہ کریم کی ذات کا شکر ہے۔ محفل کا وزٹ کرتا رہا ہوں بس نا اہلی اور نا لائقی اپنی آخری حد بھی پار کر اب نئی بلندیوں پر رواں دواں ہے۔۔۔ جس وجہ سے یہاں آکر بھی کہیں کوئی شرکت نہیں ہو سکی۔
 
یہ اکٹھ کہاں منعقد ہو رہا ہے؟؟
بالکل یہیں، محفل پر ہی۔ آپ دیکھیں جمود ختم ہو گیا ہے۔ رواں دواں ہے حیات!
محفل اگر ختم ہوگئی اور نبیل بھائی کی بات بہت سیرئیس ہوئی تو پھر ڈسکورڈ پر محفلین گروپ میں اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ محفل کے بعد کنیکٹڈ رہ سکیں!
 
لیکن اب وہ فیصلہ لے چکے ہیں، فلیکسیبیلیٹی کی کوئی جھلک تاحال تو نظر نہ آئی، ورنہ ہم تو آج بھی یہی کہتے ہیں!!!
جو وجوہات وہاں بیان کی گئی ہیں وہ بہت حد تک معقول ہیں۔ لیکن اردو محفل مقفل ہو مستقل بند نا ہو۔ اردو کا بہت سا مواد یہیں پر دستیاب ہے یہ ایک مستقل لائبریری ہے اور گوگل سرچ وغیرہ میں آج بھی سر فہرست ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب خواہرم!
ماشاء اللہ روز بروز آپ کے نئے نئے ہنر اور صلاحیتیں سامنے آتی جارہی ہیں ۔ اچھی وڈیوز بنائی ہیں آپ نے اے آئی کی مدد سے۔
منفرد خراجِ تحسین ہے یہ محفل اور محفلین کو!
 
Top