الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

    Votes: 24 58.5%
  • محب علوی

    Votes: 17 41.5%

  • Total voters
    41
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
پروگرام بنا لیں بریانی کا! کل 22 کو ایک شادی ہے دوست کی کورنگی سیکٹر 49 کارڈ میں پورا پتہ ہے چلیں 😂🙈
ہاہاہاہاہا

بچپن سے سُنتا آ رہا ہوں۔ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ !

ع۔ آج وہ دیکھ رہے ہیں جو سُنا کرتے تھے :)
 
بہت مبارک ہو مریم افتخار
اب سے کارِ تفکر آپ کے حوالے!
خیر مبارک جناب!!!
اب ہمیں کسی نے کوئی کام کہا تو ہم نے بھی جھٹ سے کہہ دینا ہے: کار تفکر دراز ہے، تو بس میں انتظار کر!
خیر مبارک عبداللہ بھائی۔ لیکن مجھ سے زیادہ آپ کو مبارک۔۔۔البتہ اب آپ کے کام بہت بڑھنے والے ہیں۔۔۔!
مریم افتخار صاحبہ ! مبارک باد قبول کیجیئے!
تقریبِ حلف برداری کب متوقع ہے؟:)
جناب استاد محب علوی صاحب! کو بھی مبارک باد۔ انہوں نے canvassing بہت دیر سے شروع کرنے کے باوجود بہت اچھا سکو ر کیا۔ ووٹوں کا یہ فرق بھی اسی دیر کا ہی نتیجہ ہے۔
خیر مبارک جناب!!!
ایک دفعہ ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ وغیرہ ہو جائے محمداحمد بھائی کی جانب سے، پھر حلف برداری کی تاریخ طے کرتے ہیں!
باقی استاد صاحب کے پاس وقت اور مراسلے ہم سے زیادہ تھے جوہر وغیرہ دکھانے کے۔۔۔۔لیکن نہ؟
مانگیں کو پہلی نظر میں ٹانگیں پڑھنے کی غلطی ہو گئی۔
جس دن آپ سے غلطی نہ ہو اس دن کو جلی حروف وغیرہ میں لکھا جاوے گا!
سب کو دو دو جی بی ڈیٹا (پھر سے) فراہم کیا جاوے، یا مناسب مقدار میں ایزی لوڈ کیا جاوے۔
ایزی لوڈ ٹھیک ہے، گوگل فارم ڈالیں کیا ؟
لیکن، اگر، مگر، چونکہ، کیونکہ، وغیرہ کو جملے (یا جملوں) میں استعمال کیا جاوے کا وقت آن پہنچا۔
ابھی تک ارادہ تو نہ تھا، لیکن اگر وہ گھڑی آن پہنچی ہے تو بے دریغ کر گزریں گے!
الیکشن ہی دوبارہ کرواتے ہیں نا۔
بریانی بھی تو ملے پھر سے۔
آپ وولنٹئیر تو کریں بھئی اگلے الیکشن کے لیے!!!
آپ کی کمپین اور بریانی کی دیگوں اور نئے نئے نعروں وغیرہ کی ذمہ داری ہماری!
مجھے پہلے ہی شک تھا۔
بقول احمد فراز
تم جو اونچی دیوار سے کودے تو ٹوٹ جائے گی ٹانگ
مجھ سے پہلی سی۔۔۔ وغیرہ
ایسے سرکس کی طرح میرے محبوب نہ پھلانگ!
مشکل میں نہ ڈال دے تجھے یہ تیری چھلانگ؟؟
کیا بتائیں پیار کی بازی وفا کی راہ میں
کون جیتا کون ہارا یہ کہانی پھر سہی
ہار جیت تو پہلی شے ہے جو ہمیں اس طرح کی ایکٹوٹیز سکھاتی ہیں۔ کبھی کسی کا دن ہوتا ہے اور کبھی کسی کا۔ لیکن اپنی سیلف ورتھ کو دوسروں کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
اب جلدی سے کابینہ تشکیل دی جاوے۔ DOGE کے محکمے کی ضرورت نہیں رہی اب، کہ ویسے ہی چل چلاؤ ہے ورنہ اس کے لئے موزوں آسامی ہماری نظر میں تھی۔
آپ صدر وغیرہ بننا پسند فرمائیں گے؟
DOGE کی آسامی آپ بتلائیں، DODGE کی ہم بتلاویں گے!
بہت مبارک ہو مریم افتخار !
آپکے پاس اب اپنی ذہانت کا آفیشل سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ ❤️
خیر مبارک لا المی!!!
ہم تو آپ کی ذہانت کے ازل سے معترف ہیں!!!
باقی یہ ذہانت کا سرٹیفکیٹ تو ناہیں مگر زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو وغیرہ کہا جا سکتا ہے۔ میرا دل اس وقت اپنے محفلین کے لیے شکر گزاری سے بھرا ہوا ہے جنہوں نے اس قدر عزت بخشی!
مریم افتخار
تقریباً دو سو صفحات کے درمیان دبی ہوئی اس مبارکباد کو قبول کریں۔
مبارکباد چھانٹنے کے لئے بھی الگ سے ایک عملہ درکار ہوگا۔
خیر مبارک صریر!
جنگ کے بعد سے بارڈر پار سے کوئی مثبت پیغام موصول ہوتا ہے تو بڑی خوشی ہوتی ہے (پتہ نہیں کیوں)۔ سراپا سپاس گزار ہوں!
دو سو صفحات ابھی ہوئے تو نہیں ورنہ محب علوی صاحب آ چکے ہوتے!!!
 
ویسے میں یہ سوچ رہا تھا کہ آپ کو کسی نے مبارکباد نہیں دی۔ حالانکہ آپ بھی اچھی خاصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ :)
میں نے پہل کر دی نا!
اب باقی لوگ بھی ہمارے عبداللہ بھائی کو مبارکبادیں وغیرہ دینے کا سلسلہ شروع کریں۔ اصل محنت تو انہی کی ہے ورنہ ہم تو خود دونوں جانب ڈول وغیرہ رہے تھے۔۔۔
 

یاز

محفلین
میں نے پہل کر دی نا!
اب باقی لوگ بھی ہمارے عبداللہ بھائی کو مبارکبادیں وغیرہ دینے کا سلسلہ شروع کریں۔ اصل محنت تو انہی کی ہے ورنہ ہم تو خود دونوں جانب ڈول وغیرہ رہے تھے۔۔۔
یعنی اب سب مل کر اے خان صاحب کو جنوبی افریقہ بھیجیں تا کہ وہاں سے ڈیٹا وصول کر کے آئیں اور سب میں یکساں یا حصہ بقدر جثہ تقسیم کریں۔
 

یاز

محفلین
وہ تو ہم ایک دن پہلے تقسیم کر لیے ایڈوانس میں
آپ نے استعمال کیا ڈیٹا ؟
جی جی بالکل۔ اس سے ہم نے دل کھول کر اپنی ڈیٹائی پیاس بجھائی اور خوب خوب سیراب ہوئے، بلکہ ہاٹ سپاٹ بنا کے خدمتِ خلق بھی کی کچھ کچھ۔ وقت سے پہلے ہی سارا کھڑکا دیا۔
 

اے خان

محفلین
جی جی بالکل۔ اس سے ہم نے دل کھول کر اپنی ڈیٹائی پیاس بجھائی اور خوب خوب سیراب ہوئے، بلکہ ہاٹ سپاٹ بنا کے خدمتِ خلق بھی کی کچھ کچھ۔ وقت سے پہلے ہی سارا کھڑکا دیا۔
واہ زبردست،
اور اس سے پہلے کیا کرتے تھے وائ فائی؟
 
Top