الوداعی تقریب اردو محفل: ایک یادگار باب کی تکمیل

محمداحمد

لائبریرین
ماشاء اللہ ! بہت خوب لکھا آپ نے محمد ظہیر !

بلکہ یہ تو ہمارے دلوں کی ترجمانی ہے۔ ❤️ مزید یہ کہ جن جن احباب کے آپ نے نام لیے وہ اور ان کے علاوہ بہت سارے دوست ہم سب کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس محفل کو اپنی آمد اور علم و عمل سے مزین کیا۔ ❤️❤️❤️

جیتے رہیے!

کسی محمد کو ٹیگ ہو گیا۔

محمدظہیر
 
اصل ہونے کے باوجود ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ کا یہ مراسلہ دھاگے سے بالکل ہی آؤٹ ہے :D
ہم سید عاطف علی صاحب کے بڑے بھیا والی اصلی پری سے دھاگے بنا رہے ہیں لیکن محمداحمد بھائی اندر پیوند کسی آسمان کی طرف اشارہ کر کے لگاتے ہیں جس کی ابھی تک ہمیں بھی سمجھ نہ آئی!
 

فہیم

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم سید عاطف علی صاحب کے بڑے بھیا والی اصلی پری سے دھاگے بنا رہے ہیں لیکن محمداحمد بھائی اندر پیوند کسی آسمان کی طرف اشارہ کر کے لگاتے ہیں جس کی ابھی تک ہمیں بھی سمجھ نہ آئی!

جی! ہمیں بھی کچھ سمجھ نہیں آئی:unsure:

جب تک ہمیں سمجھ نہ آ جاتی۔۔۔کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی!!!
کیا معلوم کہ ہمارا مذاق اڑانے کی جزا کے طور پر آپ کو بھی سمجھ دوسرے دن آ یا کرے
 

محمدظہیر

محفلین
محفل بھی آج کل محفل کم اور چیٹ روم زیادہ بنی ہوئی ہے۔ :)

اس لئے اس میں کام کی باتیں فضول معلوم ہو رہی ہیں۔ :) : )
ہمت افزائی کا شکریہ احمد بھائی ۔
کاش کہ چیٹ روم یوں ہی برقرار رہے۔
میرے خیال سے کام کی باتیں اور چیٹ ایک ساتھ چلتی رہیں گی تو ہی لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ صرف کام کی باتیں بورنگ ہو جاتی ہیں۔
چیٹنگ چلنی چاہیے،بس اردو زیادہ اور پنجابی کم کرکے ۔ 😄
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمت افزائی کا شکریہ احمد بھائی ۔
کاش کہ چیٹ روم یوں ہی برقرار رہے۔
میرے خیال سے کام کی باتیں اور چیٹ ایک ساتھ چلتی رہیں گی تو ہی لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ صرف کام کی باتیں بورنگ ہو جاتی ہیں۔
چیٹنگ چلنی چاہیے،بس اردو زیادہ اور پنجابی کم کرکے ۔ 😄
فکر ناٹ ظہیر بھائی، جب کسی دوسری زبان بولنے کا من ہو گا تو متعلقہ لڑی میں بیٹھک جما لیں گے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اردو محفل: ایک یادگار باب کی تکمیل

محترم نبیل صاحب کے بقول ، اردو محفل فورم کو اب "ریڈ اونلی" موڈ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس تبدیلی کی بنیادی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ اب یہاں صارفین کی تعداد کافی کم ہو گئی ہے۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، لیکن اصل بات یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایک عہد خاموشی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مجھے اردو محفل سے جڑے ہوئے تقریباً چودہ برس ہو چکے ہیں۔ ان برسوں میں بہت کچھ سیکھا، بہت کچھ محسوس کیا، اور بہت سے خوبصورت لوگوں سے تعلق قائم ہوا۔
الوداعی موضوعات میں اردو محفل کے ماحول کی تعریف کی جاتی رہی ہے، اور اب ممبران سے یہ خواہش سننے کو مل رہی ہے کہ یہ فورم بند نہ ہو — کیونکہ یہاں ایک گھر جیسا سکون اور اپنائیت رہی، اسے باقی رکھنے کے لیے مختلف لوگوں کی اپنی اپنی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

جب میں نے اردو محفل میں شمولیت اختیار کی، تب مجھے اردو پڑھنے اور لکھنے میں کافی دشواری ہوتی تھی۔ شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہو کہ آج بھی میں اردو رسم الخط کاغذ پر صاف طور پر نہیں لکھ سکتا۔ لیکن شکر ہے کمپیوٹر اور کی بورڈ کا، جس کی مدد سے میں نے آہستہ آہستہ کمپیوٹر پر اردو لکھنا سیکھ لیا۔

مجھے شروع سے ہی اشعار اور نثر پڑھنے کا شوق رہا ہے، لیکن خود لکھنے کی کبھی ہمت یا شاید کوشش ہی نہیں کی۔ لکھنے سے زیادہ مجھے پڑھنا اور لوگوں سے ربط بنانا پسند رہا ہے۔
خاص طور پر وہ تحریریں جو کم الفاظ میں گہرائی، ذوق، اور دل کو چھو لینے والی بات رکھتی ہوں — ایسی تحریریں پڑھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔

اردو محفل پر ہر طرح کے خیالات، رجحانات اور مزاج رکھنے والے افراد موجود رہے۔ یہ بات مجھے ہمیشہ بہت بھائی۔ یہاں مثبت و منفی دونوں قسم کی تحریریں ملتی رہیں، اور میں نے ان سب سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا۔
میں نے ان چودہ برسوں میں بمشکل تین ہزار کے قریب پیغامات ارسال کیے، لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں اس خوبصورت کارواں کا حصہ رہا۔

مجھے افسوس ہے کہ اب یہ فورم اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ مجھے زندگی میں ایسے حسین لمحے جینے کا موقع ملا۔
اردو محفل کے تقریباً سبھی صارفین کی تحریریں میں نے شوق سے پڑھیں — موضوعات ہوں یا روزمرہ کی بات چیت، ہر چیز میں دلچسپی رہی۔ ان باتوں سے نہ صرف علم میں اضافہ ہوا بلکہ کئی شخصیات کے مزاج اور خیالات کو سمجھنے کا موقع بھی ملا۔

اردو محفل کے تمام منتظمین اور ارکان کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اس کارواں کو اتنے برسوں تک محبت اور خلوص سے سنبھالا۔
نبیل بھائی، زکریا بھائی، سعود بھائی — اور وہ تمام احباب جنہوں نے اپناقیمتی وقت، مال، اور فہم اس فورم کے لیے وقف کیا، ان سب کا شکریہ۔

مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اردو محفل کے سینئر رکن، محترم اعجاز عبید صاحب سے میں نے ملاقات کی۔ بدقسمتی سے، شاید ان کے سوا کسی اور محفلین سے میری ذاتی ملاقات نہ ہو سکی، لیکن دل میں ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ ان بہت سے چاہنے والے احباب سے رو برو بات ہو۔

چند محفلین کے نام یہاں خصوصیت سے لینا چاہوں گا جن کی تحریریں، خیالات، اور موجودگی نے مجھے متاثر کیا:

الف عین زیک محمد وارث نیرنگ خیال ابن سعید شمشاد محمد تابش صدیقی عبدالقیوم چوہدری محمد امین گُلِ یاسمیں یاز سید عمران سیدہ شگفتہ @لف نظامی سید عاطف علی محمد عدنان اکبری نقیبی سیما علی مقدس قیصرانی عمر سیف فہیم عائشہ عزیز جاسمن جاسم وجی لاریب مرزا لاریب اخلاص، @ناعمہ، نور وجدان عندلیب مریم افتخار فرخ منظور محمد خرم یاسین ظفری الف نظامی شہزاد وحید محمد عبدالرؤوف اے خان عبداللہ محمد باباجی عثمان محمد فہد ظہیراحمدظہیر عبدالقدیر 786 فاخر رضا فاخر عبدالصمدچیمہ امجد میانداد محب علوی محسن حجازی محمد امین صدیق سعادت ایس ایس ساگر سید رافع راحیل فاروق اکمل زیدی علی وقار م حمزہ سید ذیشان ماہی الشفاء محمد خلیل الرحمٰن محمد احسن سمیع راحلؔ زونی سین خے دوست فیصل عظیم فیصل رانا عبد الرحمن شکیل احمد خان23 فرحت کیانی فرقان احمد عبید انصاری ناصر محمود ابو ہاشم محمد بلال اعظم جیہ امجد علی راجا ساجد سید شہزاد ناصر سید فصیح احمد محمد امین صدیق مغزل میر انیس @یوسف2 اشتیاق علی تلمیذ حسیب نزیز گل ذوالقرنین زبیر مرزا سلمان حمید صائمہ شاہ نایاب نیلم پردیسی
اور بہت سے دیگر محفلین جنہیں فی الحال میں یقینا یاد نہیں کر سکا— اور جن کے پیغامات دل کو چھو گئے — آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔

اردو محفل نہ صرف ایک فورم بلکہ ایک دور ، ایک احساس ، ایک خاندان کہلایا جا سکتا ہے۔
یہ باب اردو ویب پر تمام ہوا چاہتا ہے، لیکن اس کی یادیں، اس کے لمحات — ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔

پی ایس:

ڈسکورڈ فورم پر محفلین جمع ہو رہے ہیں۔ میں نے بھی کچھ دیر پہلے شمولیت اخیتار کی ہے۔ آپ لوگ اگر وقت نکال کر وہاں اکاؤنٹ بنا لیں تو شاید رابطے میں رہہ سکیں گے اور اپنی کمیونیٹی کے ذریعے ادب پر کام جاری رکھ سکیں گے۔ میں نے stylus نامی گوگل کروم ایکسٹنشن سے کمپیوٹر پر ڈسکورڈ کو دائیں سے بائیں جانب کیا ہے اور نستعلیق فونٹ شامل کیا ہے۔ اس کے لیے مجھے عبدالرؤف بھائی نے رہنمائی کی ہے۔

شکریہ
والسلام
ظہیر بھائی۔۔۔ کتنے عرصے بعد آپ آئے ہیں۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اردو محفل کے سینئر رکن، محترم اعجاز عبید صاحب سے میں نے ملاقات کی۔ بدقسمتی سے، شاید ان کے سوا کسی اور محفلین سے میری ذاتی ملاقات نہ ہو سکی، لیکن دل میں ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ ان بہت سے چاہنے والے احباب سے رو برو بات ہو
اس اعزاز سے بڑھ کے بھی کوئی اعزاز ہوسکتا ہے کہ آپکی ملاقات اُستادِ محترم سے ہوئی اس حوالے سے آپ قابلِ صد احترام ہیں ۔سلامت رہیے
 
Top