الوداعی تقریب محفل کے تاریخ ساز مراسلے

یاز

محفلین
اس ایک "پھلدار" مراسلے نے تیسری جنگِ عظیم کو روکنے میں وہ کردار ادا کیا، جو حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ٹرمپ کی ٹویٹ (یا بیان) نے کیا۔ سیاق سمجھنے کے لئے پوری لڑی پہ طائرانہ نظر ضرور دوڑائیے گا۔
جہاں تک میں سمجھ پایا اس تھریڈ سے یہ نتیجہ نکلا ہے کہ ماں کے جب بھی پھل لیجایا یا اسکا تذکرہ کیا جو موسم کے اعتبار سے ہو-
جیسا کہ عنوان میں کہا گیا ہے
مائے نی میں "کنوں" آکھاں
اگر یہی ادھر کنوںکی جگہ خربوزے یا آم کا تذکرہ ہوتا تو بحث اس نہج کو نہ پہنچتی - پس ثابت ہوا کہ پھل موسم کے مطابق اور گفتگو لڑی کے مطابق-
 

سیما علی

لائبریرین
اس مراسلے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے تمام دستیاب ریٹنگ حاصل کیں۔ اسوقت 11 قسم کی ریٹنگ ہوا کرتی تھیں۔


ratingsss.jpg
یہ تو ہمارے دور کا نہیں
 
اس ایک "پھلدار" مراسلے نے تیسری جنگِ عظیم کو روکنے میں وہ کردار ادا کیا، جو حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ٹرمپ کی ٹویٹ (یا بیان) نے کیا۔ سیاق سمجھنے کے لئے پوری لڑی پہ طائرانہ نظر ضرور دوڑائیے گا۔

کیا ڈونلڈ ٹرمپ جی نے اسی مراسلے سے متاثر ہو سیز فائر کروایا تھا؟
 

یاز

محفلین
کیا ڈونلڈ ٹرمپ جی نے اسی مراسلے سے متاثر ہو سیز فائر کروایا تھا؟
اس کا تو حتمی علم نہیں، لیکن اتنا ضرور کہیں گے کہ اس مراسلے نے ان کی انتخابی مہم پہ مثبت اثرات چھوڑے، اور اس کے چند ماہ بعد ہی وہ الیکشن جیت گئے۔
 

سیما علی

لائبریرین
محفل پہ جو لوگ ہمیشہ اچھے لگے تقریبا سب کا ذکر کہیں نہ کہیں کرتی رہی لیکن محفل پہ ہی کچھ لوگ بہت برے لگتے تھے۔ نام اس لیے نہیں لوں گی کہ خود بھی یاد نہیں کیونکہ زیادہ انٹریکٹ نہیں کیا ان سے۔
سب سے اچھی بات ہے اچھوں کا ذکر کیا جائے اور بُروں کو اُنکے حال پر چھوڑ دیا جائے
اور میموری سے ڈلیٹ ہم نے بھی اپنی میموری سے ڈلیٹ کر دیا ۔۔۔
اور اچھے لوگوں کی ایک خوبی ہے کہ وہ نعمت کی طرح آپکی زندگی میں شامل ہوتے ہیں اور تا زندگی شامل ہوجاتے ہیں تو اس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اس سے زیادہ تاریخ (نا) ساز مراسلہ دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں نے دیکھا سنا کیا؟؟؟؟؟
انتہائی غمناک گو کہ زیک نے پہلے ہی مطلع کردیا تھا کہ جس کیفیت سے نبیل کے مراسلے نے وہ اسٹیٹ آف مائینڈ لفظوں میں بیاں نہ ہوسکے گی
 
بہتر یہی ہے کہ جن سے رابطہ چاہتے ہیں ان سے معلومات ایکسچینج کر لیں کہ یہاں تو اب کسی وقت بھی آنا بند ہو سکتا ہے
زیک نے یہاں مطلع کیا تھا یاز ، مارچ میں۔ اسے بھی ایک تاریخ ساز مراسلہ سمجھا جاوے کیونکہ اس کے بعد تھرتھلی مچ گئی تھی!
 
عبداللہ محمد صاحب والے مراسلے پہ تو فرمائشی ریٹنگ پروگرام چلا تھا، تاہم ذیلی مراسلے نے ابھی دستیاب تمام یعنی 10 قسم کی ریٹنگ حاصل کیں۔
اس پر موجود درجہ بندی یہ واضح کرتی ہے کہ بلاشبہ یہ تھرتھلی مچا دینے والا مراسلہ تھا۔
 
Top