الوداعی تقریب محفل کے تاریخ ساز مراسلے

یاز

محفلین
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس میں ایسے مراسلہ جات کا اقتباس شیئر کرنے کی گزارش ہے جو کسی نہ کسی وجہ سے غیرمعمولی حیثیت یا شہرت رکھتے ہوں۔
نوٹ: مراسلے کے کونٹنٹ یعنی مواد کا بہت جامع، طویل یا غیرمعمولی ہونا ضروری نہیں، بلکہ کسی اور وجہ سے بھی اگر اس مراسلے کے ساتھ کوئی تاریخ، کوئی یاد یا کوئی داستان وابستہ ہے تو شیئر کر سکتے ہیں۔
امید ہے کہ پہلی مثال سے ہی کافی بہتر اندازہ ہو سکے گا۔
تو چلئے شروع کرتے ہیں۔
 
یاز

محفلین
آخری تدوین:
عزیز محفلین، السلام علیکم،
اردو محفل فورم کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان بیس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں ان مٹ نقش چھوڑے ہیں۔ ایک کمیونٹی کے اعتبار سے بھی محفل فورم کا کرداررشک رہا ہے۔ اس فورم پر ادبی اور تنیکی مواد کی اشاعت اس کا امتیاز ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ہم نے اس امر کا کئی سال قبل اندازہ لگا لیا تھا کہ محفل فورم کے قیام کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اب اردو کی سپورٹ خاطر خواہ طور پر موجو د ہے۔ ویب اور ڈیسکٹاپ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی سپورٹ موجود ہے۔ متعدد اردو اخبارات اپنی ویب سائٹ پر جو نستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں وہ اردو ویب کے پلیٹ فارم پر ہی تیار ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں اردو کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ اب سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی توجہ کا دورانیہ کافی کم ہو گیا ہے اور فورمز کا استعمال بھی اسی لیے زوال پذیر ہے۔ایسے میں ہر سال ویب ہوسٹنگ اور سوفٹویر لائسنسز پر آنے والے اخراجات کا اب مصرف نہیں رہا ہے۔ ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ خبراردو کمیونٹی کے لیے مایوس کن ہوگی، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ نئے پلیٹ فارم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی جگہ لیں گے، اور اردو زبان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
والسلام
اس سے زیادہ تاریخ (نا) ساز مراسلہ دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں نے دیکھا سنا کیا؟؟؟
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
یہ شاید محفل کا سب سے زیادہ ریٹڈ مراسلہ ہے

محفل کا ترانہ

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

یہ بحر وفا کا ہے سنگم
گل بار یہاں کا ہے موسم
احساس کے نازک محلوں پر
لہراتا یہاں کا ہے پرچم

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

ہر بات مثالی ہے اپنی
ہر بات نرالی ہے اپنی
ہر دن ہے مثال عید یہاں
ہر رات دیوالی ہے اپنی

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

ہم سبھی کو عزت دیتے ہیں
اور سب سے محبت لیتے ہیں
دلجوئی ہمارا مسلک ہے
پیغام اخوت دیتے ہیں

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

ہم راگ بھی ہیں ہم رنگ بھی ہیں
ہم ساز بھی ہم آہنگ بھی ہیں
خوشبو کی طرح حساس ہیں ہم
پھولوں کی طرح خوش رنگ بھی ہیں

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

الفاظ کے جادوگر ہم میں
شعراءِ حسیں پیکر ہم میں
ہم میں ہیں قتیل غالب بھی
نباضِ سخن جوہر ہم میں

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

تکنیک و ادب کی ہولی میں
خطاطی کی رنگولی میں
انگنت تحائف کے ڈبے
ڈالے اردو کی جھولی میں

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

اقدار نہ گرنے دینگے ہم
افکار نہ مٹنے دینگے ہم
تکنیک کی آندھی میں اپنی
اردو کو نہ اڑنے دینگے ہم

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

--
ابن سعید
 
یاز

محفلین
اس مراسلے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے تمام دستیاب ریٹنگ حاصل کیں۔ اسوقت 11 قسم کی ریٹنگ ہوا کرتی تھیں۔
دلچسپ و زبردست سے خیال آیا کہ کیا کوئی ایسا مراسلے بھی ہے جس پر تمام درجہ بندیوں کی زور آزمائی کی جا چُکی ہو؟

ratingsss.jpg
 
یاز

محفلین
عبداللہ محمد صاحب والے مراسلے پہ تو فرمائشی ریٹنگ پروگرام چلا تھا، تاہم ذیلی مراسلے نے ابھی دستیاب تمام یعنی 10 قسم کی ریٹنگ حاصل کیں۔
ایسے تھریڈز مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکے میں رکھنے والے جملوں کا بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ خیالی دنیا کے جھوٹے بکھیڑے، تاہم وقتی خوشی کے حصول کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
یہاں میں ایک بات کنفیس کرنا چاہوں گی!!!
محفل پہ جو لوگ ہمیشہ اچھے لگے تقریبا سب کا ذکر کہیں نہ کہیں کرتی رہی لیکن محفل پہ ہی کچھ لوگ بہت برے لگتے تھے۔ نام اس لیے نہیں لوں گی کہ خود بھی یاد نہیں کیونکہ زیادہ انٹریکٹ نہیں کیا ان سے۔ لیکن اس طرح کے مراسلہ جات والے لوگ جو ہر اچھی چیز کا بھی منفی پہلو نکال کے اپنی طرف سے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا یہ صاف گوئی ہے۔ چلیں کبھی تو ہوا کہ کوئی رزم حق و باطل ہے اور آپ وہاں صاف گو ہو رہے ہیں تو بہترین ہے لیکن یہ کیا کہ جیسے اوپر کے کسی مراسلے میں بھی تھا کہ کوئی اپنے پسندیدہ محفلین بتا رہا ہے اور کوئی دوسرا یہ کہہ رہا ہے کہ مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکا ہے۔ اور ایسی کئی مثالیں محفل کے متنوع بیک گراؤنڈ کی وجہ سے ہمیشہ رہی ہیں اور میں ہمیشہ سوچتی تھی اور اب بھی سوچتی ہوں کہ کیسے ان لوگوں کے لیے ایسی انرجی ریڈی ایٹ کروں کہ بھئی مجھ سے دور رہیں!
محفل کے ہر دور میں جو لوگ شدید ان کمفرٹیبل کرتے تھے اور ان میں کئی خواتین بھی تھیں، کئی آدمی بھی، شکر ہے آہستہ آہستہ خود ہی کہیں تشریف لے جاتے رہے۔ شاید میں ا ب یہاں خود کو ایکسپریس کر پا رہی ہوں اور اتنے مراسلہ جات کر لیے جتنے پورے پچھلے محفلی دور میں نہ تھے تو اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ پہلے کی نسبت فرکشن اور خاص طور پر ایکسٹریم نیگٹو انرجی کافی کم ہے۔ اب یہ نہ کہیے گا کہ لوگ نہیں ہیں؟ تو یہ سارے کیا ہیں؟ شکر ہے اچھے لوگ رہ گئے محفل میں!

پوسٹ اسکرپٹ: اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ کسی کی ساری اچھائی، مہربانی یاہر مثبت ری ایکشن یا منفی سایے یہ سب ڈرامہ ہی ہیں تو آپ شاید شیکسپئیر کے اس قول سے واقف نہیں کہ یہ زندگی ایک سٹیج ہی ہے!
ہاں، ہم سب ڈرامہ کر رہے ہیں۔ کم از کم میں تو مکمل ڈرامہ ہی کر رہی ہوں! لیکن فرق صرف ان سارے ڈراموں میں یہی پڑتا ہے کہ آپ کس طرح کے حالات میں کس طرح کے الفاظ یا رویہ (جہاں تک آپ کے اختیار میں ہو) منتخب کرتے ہیں۔ آپ سارا کچھ تلخ اور برا اور تاریک کہہ کے دکھا کے بھی کیا ڈرامہ نہیں کر رہے؟ دنیا کا ایسا کونسا انسان ہے جسے صرف دکھ ہی ملے ہیں اور راحت کا کوئی لمحہ نہیں تھا؟ یا صرف مشکلیں ملی ہیں یا صرف آسانیاں؟ یہ سب کچھ ساتھ ساتھ ہے اور اس کا input بھی کھلے دل سے لینا چاہیے اور output کے لیے بھی دونوں چیزیں ہونا عین فطری ہیں۔ ایکسٹریم پوزیٹویٹی بھی Mark Manson کے بقول تو نیگٹویٹی ہے۔ لیکن ایکسٹریم نیگٹویٹی؟ وہ تو آپ سب خود سمجھدار ہیں!
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
محفل پہ جو لوگ ہمیشہ اچھے لگے تقریبا سب کا ذکر کہیں نہ کہیں کرتی رہی لیکن محفل پہ ہی کچھ لوگ بہت برے لگتے تھے۔ نام اس لیے نہیں لوں گی کہ خود بھی یاد نہیں کیونکہ زیادہ انٹریکٹ نہیں کیا ان سے۔ لیکن اس طرح کے مراسلہ جات والے لوگ جو ہر اچھی چیز کا بھی منفی پہلو نکال کے اپنی طرف سے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا یہ صاف گوئی ہے۔ چلیں کبھی تو ہوا کہ کوئی رزم حق و باطل ہے اور آپ وہاں صاف گو ہو رہے ہیں تو بہترین ہے لیکن یہ کیا کہ جیسے اوپر کے کسی مراسلے میں بھی تھا کہ کوئی اپنے پسندیدہ محفلین بتا رہا ہے اور کوئی دوسرا یہ کہہ رہا ہے کہ مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکا ہے۔ اور ایسی کئی مثالیں محفل کے متنوع بیک گراؤنڈ کی وجہ سے ہمیشہ رہی ہیں اور میں ہمیشہ سوچتی تھی اور اب بھی سوچتی ہوں کہ کیسے ان لوگوں کے لیے ایسی انرجی ریڈی ایٹ کروں کہ بھئی مجھ سے دور رہیں!
محفل کے ہر دور میں جو لوگ شدید ان کمفرٹیبل کرتے تھے اور ان میں کئی خواتین بھی تھیں، کئی آدمی بھی، شکر ہے آہستہ آہستہ خود ہی کہیں تشریف لے جاتے رہے۔ شاید میں ا ب یہاں خود کو ایکسپریس کر پا رہی ہوں اور اتنے مراسلہ جات کر لیے جتنے پورے پچھلے محفلی دور میں نہ تھے تو اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ پہلے کی نسبت فرکشن اور خاص طور پر ایکسٹریم نیگٹو انرجی کافی کم ہے۔ اب یہ نہ کہیے گا کہ لوگ نہیں ہیں؟ تو یہ سارے کیا ہیں؟ شکر ہے اچھے لوگ رہ گئے محفل میں!
مطلب ہم اچھے ہیں 😁😁
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈھونڈ رہا تھا لیکن میں پڑھنے لگ جاتا ہوں
کیا پڑھنے لگ جاتے ہیں ؟
جس مراسلہ کا اقتباس لیا ہوتا ہے اور آپ اس تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ تو ممبر کے نام کے پاس ایک تیر کا نشان بنا ہوتا ہے ۔ اوپر کی طرف رخ کیا ہوا تیر۔ اس پر کلک کریں۔ وہیں لے جائے گا جہاں سے اسے اٹھایا گیا تھا
 
ہاں وہی کرتا ہوں، پوری لڑی پڑھنے لگ جاتا ہوں مزے کے تبصرے ہوتے ہیں، پرانا وقت یاد آجاتا ہے
 
Top