مبارکباد خورشید احمد خورشید صاحب کو محفل پر چار سال مکمل کرنے اور پہلا ہزاری منصب حاصل کرنے کی مبارک باد!

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بھی درست۔ ورنہ محفل یہ بھی کہہ سکتی تھی کہ
میں سسرُال نہیں جاؤں گی، ڈولی رکھ دو کہارو
سال دو سال نہیں جاؤں گی، ڈولی رکھ دو کہارو
کیا معلوم کہ سال دو سال کا کہنے کی بجائے صرف یہی کہتی
مینوں رکھ لے اج دی رات وے بابلا
دھیاں دا دھن پرایا وے بابلا
توں پیار ایناں کیوں پایا وے بابلا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خورشید بھائی۔ ہم تو آپ کو دسویں سال کی مبارک باد اور ڈھائی ہزارویں مبارک باد بھی دینا چاہتے لیکن ہماری اس نوع کی سب چاہتوں کا گلا گھٹ چکا ہے۔
اور یہ بھی پکی بات نہیں کہ آپ کی رفتار کا اوسط مریم یا گل یاسمین والا نہ ہو جاتا۔
اس لیے یہی مبارک ہو آپ کو۔
 
سر!شکریہ۔ اتنی مبارک باد بھی کافی ہے
ہو سکتا ہے کہ آپ کی چاہت رنگ لے آئے اور انتظامیہ آپ کو یہ موقع بھی عطا کردے۔
مریم اور گل صاحبہ کی رفتار پر تو عام بندے کے پر جل جاتے ہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سر!شکریہ۔ اتنی مبارک باد بھی کافی ہے
ہو سکتا ہے کہ آپ کی چاہت رنگ لے آئے اور انتظامیہ آپ کو یہ موقع بھی عطا کردے۔
مریم اور گل صاحبہ کی رفتار پر تو عام بندے کے پر جل جاتے ہیں :)
پر کیا ،،،میں تو پوراہی جل اٹھتاہوں ۔
آپ کے منہ میں گھی شکر ۔
 
آخری تدوین:
محفل برخواست ہونے سے قبل البتہ پیرومرشد کی نظرِ کرم ہوجانا بھی اعزاز سے کم نہیں۔
نوٹ:- پیرومرشد کے الفاظ آپ کو تعظیم وتکریم دینے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ اس امید کے ساتھ کہ ابھی تک آپ نے اعتراض نہیں کیا تو اسےشرفِ قبولیت کی سند مل چکی ہے۔ ویسے آپ مجھ سے بہہہہت چھوٹی ہیں۔ لیکن اگر مرشد چھوٹا بھی ہو تو اس کی تعظیم واجب ہوجاتی ہے۔
یا اللہ جی! یہ میں نے آج کیا سن لیا!!!!
:heehee::heehee::heehee:
 
یہ بھی درست۔ ورنہ محفل یہ بھی کہہ سکتی تھی کہ
میں سسرُال نہیں جاؤں گی، ڈولی رکھ دو کہارو
سال دو سال نہیں جاؤں گی، ڈولی رکھ دو کہارو
وہ تو یہی کہہ رہی ہے مگر کہاروں کے کانوں میں ہینڈ فری ہیں جن پہ میرا پیا گھر آیا گانا چل رہا ہے۔ گھر پہنچ کے ہی اتاریں گے!
 
Top