برمنگھم، ہئیر آئی کم!

تصاویر تو شاید ختم نہ ہوں مگر محفل کے سرور کا خیال بھی ہے اور اپنی شروع کی ہوئی ہر داستان ادھوری چھوڑوں یہ ضروری تو نہیں۔ اس لیے آپ برمنگھم ہئیر آئی کم کا سرکاری طور پر آخری مراسلہ پڑھ رہے ہیں۔ غیر سرکاری و غیر حتمی مراسلے البتہ اس لڑی میں آنے والے مہمانوں کے سواگت میں آتے رہیں گے۔
 
آخری تدوین:
جب پہلے دن یونیورسٹی گئی تھی، شام کو گھر کا روٹ بھول گیا تھا۔ ایک اہم چیز بھی کھو گئی تھی۔ امریکن فلیٹ میٹ نے ایک جگہ آ کر پک کیا۔ اس کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے کہا کہ ہمیں پتہ لگا آپ گم گئی تھیں۔ آپ شہر میں نئی ہو، ہم سے رستہ پوچھو ہم آپ کو سب سمجھاتے ہیں۔ 😂
تب صرف ضعف جغرافیہ کا خیال نہیں آیا تھا بلکہ کر گزرنے والی عادت کو ماٹھا کرنے کا بھی سوچا تھا اور اس بابت میں نے انٹرنیٹ سے ہر ہر مود پڑھا کہ شہر میں کون کون سے ذرائع آمد و رفت ہیں اور اگر کوئی ایک کسی جگہ کام نہیں آ رہا تو دوسرا کیسے تلاش کرنا ہے اور اکیلے کیسے کبھی گمنا نہیں ہے (اس کے بعد خیر کبھی کسی شہر اور دوسرے ملک بھی نہیں گمی) لیکن وہ پہلی دفعہ کافی عجیب صورتحال تھی۔ یہاں اس کہانی کو سنانے کی ریلیوینس یہ ہے کہ اس معمے کو بھی اسی ڈائری میں ایک جگہ لکھ کے حل کیا کہ کیا ہو جائے تو کیا کرنا ہے۔ کیونکہ یہاں فیملی نہیں کہ بھاگ کے پہنچ جائے۔
 
اور یہ آخری تصویر میری یو کے بکٹ لسٹ کی۔ جس میں سے بہت ہی کم فی الحال دیکھ پائی۔کام کے لیے گئی تھی ورک لوڈ بھی کافی تھا اور وزٹ ویزا پہ جاب کی اجازت نہیں سو وسائل بھی پاکستانی رپیز میں ہی تھے۔بیٹر لک نیکسٹ ٹائم!
 
آخری تدوین:

زیک

ایکاروس
جب پہلے دن یونیورسٹی گئی تھی، شام کو گھر کا روٹ بھول گیا تھا۔ ایک اہم چیز بھی کھو گئی تھی۔ امریکن فلیٹ میٹ نے ایک جگہ آ کر پک کیا۔ اس کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے کہا کہ ہمیں پتہ لگا آپ گم گئی تھیں۔ آپ شہر میں نئی ہو، ہم سے رستہ پوچھو ہم آپ کو سب سمجھاتے ہیں۔ 😂
تب صرف ضعف جغرافیہ کا خیال نہیں آیا تھا بلکہ کر گزرنے والی عادت کو ماٹھا کرنے کا بھی سوچا تھا اور اس بابت میں نے انٹرنیٹ سے ہر ہر مود پڑھا کہ شہر میں کون کون سے ذرائع آمد و رفت ہیں اور اگر کوئی ایک کسی جگہ کام نہیں آ رہا تو دوسرا کیسے تلاش کرنا ہے اور اکیلے کیسے کبھی گمنا نہیں ہے (اس کے بعد خیر کبھی کسی شہر اور دوسرے ملک بھی نہیں گمی) لیکن وہ پہلی دفعہ کافی عجیب صورتحال تھی۔ یہاں اس کہانی کو سنانے کی ریلیوینس یہ ہے کہ اس معمے کو بھی اسی ڈائری میں ایک جگہ لکھ کے حل کیا کہ کیا ہو جائے تو کیا کرنا ہے۔ کیونکہ یہاں فیملی نہیں کہ بھاگ کے پہنچ جائے۔
گوگل میپس کے ساتھ ساتھ آجکل ہر علاقے کی پبلک ٹرانسپورٹ کی ایپس بھی ہیں۔ گمنا اب کافی مشکل ہو چکا ہے۔
 

زیک

ایکاروس
دلفریب و دیدہ زیب۔
زیک صاحب! کیا یہ بھی نادرن سکائز والا فینامینا کہلائے گا۔
میرے خیال سے نہیں کہ وہ آسمان تک جاتا نظر آتا ہے۔ یہ غروب کی سرخی لگ رہی ہے جو کبھی بہت دلکش ہوتی ہے۔

پلیز یہ صاحب کا لاحقہ ڈراپ کر دیں
 

زیک

ایکاروس
نادرن سکائز والا فینامینا
ویسے سچی بات یہ ہے کہ معدوم سی نادرن لائٹس سے زیادہ میں نے کبھی نہیں دیکھیں کہ زیادہ تر کافی شمال میں ہوتی ہیں اور ان کا پیچھا کرنا کافی مشکل ہے بقول محمد سعد

یہ غروب کی سرخی لگ رہی ہے
بھلا سا نام تھا اس کا۔ شفق؟
 
Top