آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

عنبریں سعودی عرب میں گھر سے نکلتے وقت اور کچھ ساتھ میں رکھیں یا نہ رکھیں لیکن اقامہ ساتھ رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ یہ اتنا ہی ضروری ہوتا ہے جتنا ایک فوجی کے لیے راشن بُک رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
 
damsel

معطل

مین اپنا اصلی پاسپورٹ اور ویزا ایک جگہ بھول آئی تھی:grin: اللہ بھلا کرے اس بچارے کا اس نے مجھے فون کر کے بتایا کہ آپ کا پاسپورٹ و ویزا یہاں پڑا ہے مین سنبھال کر رکھ لیتا ہوں آپ بعد مین لے جائیے گا:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
پھر تو بڑی بچت ہو گئی آپ کی، نہیں تو پاکستانی سفارتخانے نے آپ کو خوب خوب پریشان کرنا تھا اور خرچہ الگ سے ہونا تھا۔
 
damsel

معطل
پھر تو بڑی بچت ہو گئی آپ کی، نہیں تو پاکستانی سفارتخانے نے آپ کو خوب خوب پریشان کرنا تھا اور خرچہ الگ سے ہونا تھا۔

ہاں یہ تو ہے۔ لیکن یہ ہم پاکستانیوں کی کہین کوئی عزت کیوں نہیں ہے؟؟ اپنے ملک والے تو یہ دیکھ کے کہ پاکستانی ہے کہتے ہیں ابھی صبر کرو بیٹھو 4-3 گھنٹے اور یہاں عرب کتنی اہمیت دیتے ہیں اپنے باشندوں کو:(
کچھ آتا واتا بھی نہین ان کو اور ساری اچھی پوسٹس اور گورنمنٹ جابز ان کو دی ہوئی ہوتی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
تو اس میں قصور کس کا ہے، ہمارا اپنا ہے، یہ جو الٹے سیدھے راستوں پر چل پڑے ہیں تو یہ ہمارے ہی دکھائے ہوئے ہیں۔ کہتے ہیں ایک وقت تھا کہ یہاں پاکستانیوں کی بہت عزت تھی۔ 'صدیق ' کہہ کر بلاتے تھے ان کو۔ اب ' رفیق ' کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
ماشاء اللہ

عنبریں سعودی عرب میں گھر سے نکلتے وقت اور کچھ ساتھ میں رکھیں یا نہ رکھیں لیکن اقامہ ساتھ رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ یہ اتنا ہی ضروری ہوتا ہے جتنا ایک فوجی کے لیے راشن بُک رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ اقامہ کیا ہوتا ہے :confused:
 
damsel

معطل
تو اس میں قصور کس کا ہے، ہمارا اپنا ہے، یہ جو الٹے سیدھے راستوں پر چل پڑے ہیں تو یہ ہمارے ہی دکھائے ہوئے ہیں۔ کہتے ہیں ایک وقت تھا کہ یہاں پاکستانیوں کی بہت عزت تھی۔ 'صدیق ' کہہ کر بلاتے تھے ان کو۔ اب ' رفیق ' کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

اب کیا کریں:( سب ایک جیسے تھوڑی ہوتے ہیں اور دودھ کا دھلا تو کوئی نہیں ہوتا دوسرا غربت و بنیادی حقوق کا استحصال انسان کو کیا کچھ نہیں کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہم غلام قوم تھے پہلے انگریز پھر ہمارے اپنے ہی لوگ۔
 
عندلیب

محفلین
ماشاء اللہ

عنبریں سعودی عرب میں گھر سے نکلتے وقت اور کچھ ساتھ میں رکھیں یا نہ رکھیں لیکن اقامہ ساتھ رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ یہ اتنا ہی ضروری ہوتا ہے جتنا ایک فوجی کے لیے راشن بُک رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
شمشاد بھائی آپ نے بالکل صحیح کہا
اور یہ بڑی سردردی کا کام بھی ہے خاص طور پر ان دنوں جبکہ شوہر کا الگ بیوی کا الگ اور بچوں کے الگ الگ اقامے بنا دئے گئے ہیں۔ پچھلے سال ہی تو کتنا اچھا تھا کہ شوہر کے اقامہ ہی میں سب کی فوٹوز شامل ہوتی تھی :eek:
 
damsel

معطل

اصلی پوسٹ بذریعہ ظفری
جی میں سمجھ گیا ۔۔۔۔ کہ وارث بھائی خوشنصیب ہیں کہ ان کا معاملہ دوسرا ہے ۔
ورنہ حقیقی کلیے پر غور کیا جائے تو بیویاں آج کل شوہر کے دل سے زیادہ ، شوہر کی جیبیں اور والٹ کھنگالتی ہیں ۔ اس لیئے سوال اٹھایا کہ چابی کیسے نظر سے بچی رہتی ہوگی ۔

اصلی پوسٹ بذریعہ ظفری
غلط بات ہے ۔۔۔۔ دل کو تووہ اتنا کھنگال دیتیں ہیں کہ دل چھید چھید ہوجاتا ہے ۔
اس میں بچتا ہی کیا ہے کہ اسے وہ کھنگالتی پھریں ۔۔۔۔ بس ایک جیب ہی رہ جاتی ہے کہ اگر اس میں چھید ہو بھی جائے تو وہ رفو ہوسکتی ہے ۔

اصلی پوسٹ بذریعہ ظفری
بھئی اس بارے میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں ۔ اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔ ؟

اصلی پوسٹ بذریعہ ظفری
اللہ اس ثواب کا اب موقع دیگا تو انہیں یہ شوق ضرور پورا کرنے دیا جائے گا

اصلی پوسٹ بذریعہ ظفری
اب اگر ایسا موقع خدانخواستہ آیا تو ضرور چاند ستاروں پر ہی ٹرخاؤں گا

میں اتنی ساری پوسٹس بھی یہ نہ سمجھا کہ ظفری آپ ابھی اُن مظلوموں کے ٹولے میں شامل نہیں ، آج شمشاد بھائی کی یہ پوسٹ پڑھی توبات سمجھ میں ائی

ظفری اس محفل کے جانے پہچانے رکن ہیں۔ زیادہ تر سیاست اور اس کے بعد اسلامی تعلیمات کے سٹال پر نظر آئیں گے۔ دوسرے سٹال پر نظر آئیں تو ظرافت ان پر ختم ہے۔ گاہے بگاہے کوشش کرتے ہیں کہ سب میزوں پر گھوم پھر کر دیکھیں اور اکثر دیکھے بھی جاتے ہیں۔ کیونکہ ان کی ابھی شادی نہیں ہوئی۔

سوری:rolleyes: آپ کی تو اسٹوری ہی کچھ اور نکلی
 
سکون

محفلین
کیا بات ہے بہت اچھی باتیں ہورہی ہیں ۔۔لیکن میں سچ سچ بتاٰوں تو ۔۔میں پرس ہی نہیں رکہتا مجھے بہت برا لگتا ہے پتا نہیں کیوں چھوٹے زمانے سے ۔۔ ہی یہ عادت رہی ہے ۔۔لیکن میں باہر نکلتے وقت اقامہ کا کارد ہوتے ہوئے بھی کبھی ساتھ نہیں لیتا (پولیس سے پینگا لینے میں ماز اآتا ہے )
البتہ ایک لائبریری کا کارڈ ہی پا رکھتا ہوں
موبائل ہمسیشہ ہاتھ میں اگر کوئی مجبوری بن جائے تو جیب میں نہیں تو ہاتھ میں 24 گھنٹے اسٹیڈی کے دوران کتاب پر ہی رکھتا ہوں ۔
کچھ کرنسی ۔
پاکتسان کا ایک وہپیہ کا پرانا نوٹ
پاکتسان کی موبلینک کا سم کارڈ جو کہ موبایل کے بیک بیڑی کے ساتھ ہی چپ کی ہوئے ہے
باقی کچھ ضروری سافٹ ویئر جوکہ موئل کی ریم میں ہی 24 راکھتا ہوں ۔
اور کیا ۔۔۔بتاوں ؟بس کافی ہے :grin:
 
زینب

محفلین
ماشاء اللہ

عنبریں سعودی عرب میں گھر سے نکلتے وقت اور کچھ ساتھ میں رکھیں یا نہ رکھیں لیکن اقامہ ساتھ رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ یہ اتنا ہی ضروری ہوتا ہے جتنا ایک فوجی کے لیے راشن بُک رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

کیوں یہ اپ لوگ اقامہ کیوں رکھتے ہو۔کیا ڈرایئونگ لائسنس یا ہیلتھ کارڈ‌کافی نہیں‌ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم تو نہیں رکھتے۔۔۔۔
 
یہاں دبئی میں تو اگر کچھ بھی پاس نہ ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔ لائسنس اگر دبئی کا ہے تو صرف نمبر یاد رکھنا کافی ہے ۔ دبئی پولیس فورا ہی کمپیوٹر میں چیک کر لیتی ہے ۔ اب طلحہ گم ہوا تھا تو اس کے صرف نام و ولدیت بتانے سے انہوں نے میرا سراغ لگا کر فون کر دیا تھا ۔ اور طلحہ ہمیں واپس کر دیا گیا تھا
 
طلحہ کیسےگم کردیا آپ نے فیصل بھائی؟؟؟؟:mad:

(ویسے طلحہ ہے کون؟؟؟):confused:
 
شمشاد

لائبریرین
طلحہ فیصل بھائی کا چھوٹا سا بیٹا ہے۔

زینب یہاں لائسنس اور ہیلتھ کارڈ کو اقامے کی جگہ بلکل بھی نہیں مانتے۔
 
Top