مبارکباد زیک کے 46000 مراسلہ جات اور 97000 مثبت ریٹنگز اور محفل پر 20 سال

زیک

ایکاروس
مضحکہ خیز تو پھر بھی میں رہی ہوں۔۔۔مگر ناپسند کبھی کسی نے نہیں کیا۔ حالانکہ بڑی باغیانہ وجوہات گاہے بگاہے دیتی رہی ہوں۔ پلیز تکلف نہ کیجیے، رج کے نیگٹو ریٹنگز دیجیے۔ میں کوئی حسرت لے کرکوچ نہیں کرنا چاہتی کہ محفل سے کچھ مل سکتا تھا مگر مروت میں رہ گیا۔ 😂
حیرت ہے جب سالہا سال پہلے ارتقا پر گفتگو ہوئی تھی اس وقت آپ کو نہیں ملی میری طرف سے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مضحکہ خیز تو پھر بھی میں رہی ہوں۔۔۔مگر ناپسند کبھی کسی نے نہیں کیا۔ حالانکہ بڑی باغیانہ وجوہات گاہے بگاہے دیتی رہی ہوں۔ پلیز تکلف نہ کیجیے، رج کے نیگٹو ریٹنگز دیجیے۔ میں کوئی حسرت لے کرکوچ نہیں کرنا چاہتی کہ محفل سے کچھ مل سکتا تھا مگر مروت میں رہ گیا۔ 😂
بتائیے ابھی دے دیتے ہیں یہ کیا مشکل ہے ؟
 
ویسے غیر متفق والی ریٹنگ منفی تو شمار نہیں ہوتی نا ؟
ابن سعید :
ان سے متعلق جو احساس سب سے قوی ہے وہ ہے اپنائیت کا۔ یہ وارم بلڈڈ واقع ہوئے ہیں۔ ماحول کے مطابق اپنا درجہ حرارت کم یا زیادہ نہیں کرتے، بلکہ حالات جیسے بھی ہوں ، کسی صورت آپے سے باہر نہیں ہوتے۔ ایسا ہم نیوز کاسٹرز کے رویے میں بھی دیکھتے ہیں مگر نیوز کاسٹرز کا لہجہ اور رویہ رسمی ہوتا ہے۔ جبکہ ان کے رویے میں ہر حال میں اپنائیت ہوتی ہے۔
میرا دل چاہتا ہے کہ ان کی پروفائل پر جہاں ''خادم'' لکھا نظر آتا ہے، اگر مجھے ''ایک دن کی حکومت، میرا مطلب ہے کہ نظامت'' ملے تو اس کی جگہ بڑی بہو لکھ دوں، انہوں نے اپنے اچھے اور مثبت رویے کے ساتھ ، بہت اپنائیت سے پورے گھر کو بڑی بہو کیطرح سنبھالا ہوا ہے۔

اگر مجھے ایک پلے ارینج کرنا ہو تو میں ساس بنوں گی اور ان کو بڑی بہو کا رول دوں گی۔ ساس بسترِ مرگ پر ہے۔ گھر (محفل) کو سراسر اپنا سمجھتی ہے۔ پھر اس کی ہارٹ بیٹ سیدھی لائن ہونے لگتی ہے۔
دُھوم تاناااا
دُھوم تانااااا
دُھوم تاناااااا
پھر وہ آنکھیں کھولتی ہے، بجھتے ہوئے چراغ کی لَو ایک بار پوری شدت سے پھڑپھڑاتی ہے۔وہ اپنی بہو کو کہتی ہے کہ اب مَیں چَین سےمر سکتی ہوں، اس یقین کے ساتھ کہ میرا گھر محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم تمہاری ویسی قدر نہیں کر پائے جیسی چاہئیے تھی، میرے بعد سب کا خیال رکھنا اورررر۔۔۔
سانس رُکتی ہے۔۔۔۔۔
دھوم تاناااااااا۔۔۔۔دھوم تانااا۔۔۔

اور۔۔۔۔ غیر متفق کی ریٹنگ کو منفی ریٹنگز کی شماریات سے نکال دینا!
ساس آخری ہچکی لیتی ہے!
پردہ گرتا ہے!:):):)
ماما، ابھی اس گھر کو آپ کے سایہ الفت کی بے حد ضرورت ہے۔ مجھ سمیت نہ تو کوئی آپ کا قائم مقام ہو سکتا ہے اور نہ ہی آپ کے خلا کو پر سکتا ہے۔ ویسے بھی آپ کو کچھ نہیں ہوا ہے، بس ذرا سا موسم کی تبدیلی کا اثر ہے، کل تک بھلی چنگی ہو جائیں گی۔ رہی بات درجہ بندیوں کی تو ہم نے متفق و غیر متفق دونوں کو ہی نیوٹرل قرار دے دیا ہے۔ :) :) :)
2 جولائی، 2017!
سیو دا ڈیٹ!!
 
آپ چپ چاپ ہی دیکھے جا رہے ہیں؟ بندہ کوئی تبصرہ ہی کر دیتا ہے کہ یہ تصویر بیکار ہے، اس میں عوام کہاں ہے، یہ اچھی ہے وغیرہ
صرف دو صفحات کی جمالیات دیکھی ہیں ابھی۔ ویسے بھی آج مدتوں بعد پورے 22 مراسلے کرنے سے انجن گرم ہو گیا ہے۔
 

زیک

ایکاروس
یہ وائس نوٹ پرسن بن گئے ہیں، انگوٹھا بھی دبانا ہو تو بس مائیک والے بٹن پہ دباتے ہیں۔۔۔نکالیں ایسی عوام کے لیے بھی کوئی جگاڑ!
ایک آستانہ زیکیہ الگ سے کسی وائس نوٹ والے پلیٹ فارم پہ بنا لیں۔
سیری اور گوگل اسسٹنٹ کس مرض کی دوا ہیں
 
حیرت ہے جب سالہا سال پہلے ارتقا پر گفتگو ہوئی تھی اس وقت آپ کو نہیں ملی میری طرف سے؟
لیٹ می چیک۔۔۔اگر ملی تھی تو پھر شکر ہےکوئی حسرت نہ رہی۔ لیکن میں اب والے زیک کو ان دیکھا نہیں کر سکتی وگرنہ انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑتی۔ 🤣
 
Top