مبارکباد زیک کے 46000 مراسلہ جات اور 97000 مثبت ریٹنگز اور محفل پر 20 سال

سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ دے کچھ لے کی آفاقی بنیاد پر مجھے لاکھ تک پہنچنے میں مدد کریں گے تو میں بھی کچھ محنت کروں گا آپ کے عمومی تجسس میں
سکاٹ لینڈ اور پاکستان (آخری والا)کا دھاگا میں نے ابھی تک نہیں دیکھا ویسے۔ دیکھنا ہے ابھی ۔
 
عرفان سعید

محفلین
یہ اس وقت درست تھا جب دی گئی ریٹنگز کے اعدادوشمار پبلکلی دستیاب تھے۔ اب بھی شاید ہو لیکن ٹھیک سے کہنا مشکل ہے۔ بیس سال یہاں رہنے اور اکثر پڑھنے اور پوسٹ کرنے کا نتیجہ یہی ہے کہ تقریبا ہر کیٹگری میں ٹاپ کے آس پاس ہی ہوں
منفی درجہ بندی کی عطا میں آپ نے بخل کبھی نہیں برتا۔
محفل پر کچھ سالوں بعد میری محصول منفی درجہ بندی صفر تھی۔ میں نے بہت فخر سے محفل پر اعلان کیا، آپ نے ساری خوشی خاک میں ملادی، اس مراسلے کو منفی ریٹنگ دے کر! :)
کچھ دیر بعد گو آپ نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا تھا :)
 
آخری تدوین:
منفی درجہ بندی کی عطا میں آپ نے بخل کبھی نہیں برتا۔
محفل پر کچھ سالوں بعد میری محصول منفی درجہ بندی صفر تھی۔ میں نے بہت فخر سے محفل پر اعلان کیا، آپ نے ساری خوشی خاک میں ملادی، اس مراسلے کو منفی ریٹنگ دے کر! :)
کچھ دیر بعد گو آپ کی کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا تھا :)
میری کم ہیں۔۔۔پلیز مجھے بھی دیں!
 
ارے بھائی جسے آپ کمال شفقت سمجھ رہے ہیں وہ کچھ اور تھا ۔ :)
 
آپ چپ چاپ ہی دیکھے جا رہے ہیں؟ بندہ کوئی تبصرہ ہی کر دیتا ہے کہ یہ تصویر بیکار ہے، اس میں عوام کہاں ہے، یہ اچھی ہے وغیرہ
یہ وائس نوٹ پرسن بن گئے ہیں، انگوٹھا بھی دبانا ہو تو بس مائیک والے بٹن پہ دباتے ہیں۔۔۔نکالیں ایسی عوام کے لیے بھی کوئی جگاڑ!
ایک آستانہ زیکیہ الگ سے کسی وائس نوٹ والے پلیٹ فارم پہ بنا لیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ وائس نوٹ پرسن بن گئے ہیں، انگوٹھا بھی دبانا ہو تو بس مائیک والے بٹن پہ دباتے ہیں۔۔۔نکالیں ایسی عوام کے لیے بھی کوئی جگاڑ!
ایک آستانہ زیکیہ الگ سے کسی وائس نوٹ والے پلیٹ فارم پہ بنا لیں۔
تجاویز کی زنبیل بھری ہے مریم آپ کی ۔
 
زیک

ایکاروس
منفی درجہ بندی کی عطا میں آپ نے بخل کبھی نہیں برتا۔
محفل پر کچھ سالوں بعد میری محصول منفی درجہ بندی صفر تھی۔ میں نے بہت فخر سے محفل پر اعلان کیا، آپ نے ساری خوشی خاک میں ملادی، اس مراسلے کو منفی ریٹنگ دے کر! :)
کچھ دیر بعد گو آپ کی کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا تھا :)
وہ تو خیر مذاق تھا۔ لیکن میں نے جو بھی منفی ریٹنگ دی سوچ سمجھ کر دی اور مراسلے کی مناسبت سے دی۔ کبھی رکن کو نہیں دی۔ میں نے کبھی خود کو ملی منفی ریٹنگ کو سیریس نہیں لیا لیکن اگر کوئی مسلسل میرے مراسلوں کی فہرست کھول کر درجنوں پرانی پوسٹس کو منفی ریٹ کرے گا تو ظاہر ہے رپورٹ ہو گا۔ ایسا بیس سال میں کئی دفعہ ہو چکا ہے
 
میری کم ہیں۔۔۔پلیز مجھے بھی دیں!
مضحکہ خیز تو پھر بھی میں رہی ہوں۔۔۔مگر ناپسند کبھی کسی نے نہیں کیا۔ حالانکہ بڑی باغیانہ وجوہات گاہے بگاہے دیتی رہی ہوں۔ پلیز تکلف نہ کیجیے، رج کے نیگٹو ریٹنگز دیجیے۔ میں کوئی حسرت لے کرکوچ نہیں کرنا چاہتی کہ محفل سے کچھ مل سکتا تھا مگر مروت میں رہ گیا۔ 😂
 
جاسمن

لائبریرین
بہت مبارک ہو زیک۔
اللہ تعالی آپ کو صحت اور ایمان والی زندگی سے نوازیں۔ آپ کے راستے کی ہر مشکل کو آسانی میں بدل دیں اور آپ کی زندگی کے ہر معاملے اور شعبے پر رحمت اور سکون کا نزول ہو۔ آمین
آمین!
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو اور آپکے پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر کامیابیاں، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
آمین!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وہ تو خیر مذاق تھا۔ لیکن میں نے جو بھی منفی ریٹنگ دی سوچ سمجھ کر دی اور مراسلے کی مناسبت سے دی۔ کبھی رکن کو نہیں دی۔ میں نے کبھی خود کو ملی منفی ریٹنگ کو سیریس نہیں لیا لیکن اگر کوئی مسلسل میرے مراسلوں کی فہرست کھول کر درجنوں پرانی پوسٹس کو منفی ریٹ کرے گا تو ظاہر ہے رپورٹ ہو گا۔ ایسا بیس سال میں کئی دفعہ ہو چکا ہے
ویسے غیر متفق والی ریٹنگ منفی تو شمار نہیں ہوتی نا ؟
 
Top