مزاح برائے تاوان

خواتین و حضرات!
اس لڑی کے 96 صفحات گواہ ہیں کہ محفل پر غیر فعالیت کو وجہ بنا کر محفل برخاست کرنا ایک ایسی توجیہہ ہے جس کا سر ہے نہ پیر۔ اب ہم سب سر جوڑ کر کچھ مزید وجوہات کی فہرست تیار کرتے ہیں تاکہ ہمارے دلوں کو سکون آ سکے!
 
تاہم محمد احمد بھائی کا اس موضوع پر اظہار خیال محفلی انتقال کے لیے کچھ مزید توجیہات تلاش کرنے میں ممدومعاون ثابت ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ آج صبح انہوں نے ہمارے نمائندے کو فون کر کے بتایا کہ "فورا سے پیشتر محفل پہ "غیر فعالیت "کے عذر کو "غیر مقصدیت" سے بدلا جائے!!"
 
بات رسوائی کی ہونے کے باوجود سچ ہے مگر مقصدیت پرستی سے کچھ ایسا ہمیں شغف نہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو ادھر ادھر کی ہانکتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے جینے کا اصل مقصد پورا ہوا۔ باقی سب بڑےمقاصد تو ایویں راہ کی رکاوٹیں ہیں!!! :grin:
 
یاز

محفلین

اس بیان کو آئینِ محفل کی" قراردادِ غیرمقاصد" کے طور پہ کہیں ٹانگ دینا چاہئے، تا کہ نہ تو سند رہے اور نہ ہی بوقتِ ضرورت کام آوے۔
 
مقصدیت کہاں سے مل پاوے گی؟
نیز بے مقصدیت اور غیرمقصدیت میں کم از کم دو فرق بیان کیجئے جائیں۔
اگرچہ غیر مقصدیت کی اصطلاح ہمارے انہی عظیم قائد کی ہے جنہوں نے اس لڑی کی بے راہ روی پر توجہ دلائی۔ تاہم مقصدیت ملنے کا راستہ سیدھا اور شفاف محمد احمد بھائی (عرف بابائے ڈسکورڈ) کے دولت خانے کی طرف جاتا ہے۔ موصوف اپنے ایک اور مراسلے میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ میرے اتنے مراسلے کیسے ہوگئے۔۔۔بک رہا تھا جنوں میں کیا کیا کچھ!!
 
یہ ایک اہم موضوع ہے اور نیز لگا کر آپ نے اس پہ تفصیلی تجزیہ مانگ لیا ہے۔ سچ کہوں تو میری کیٹگرائزیشن ذرا ماٹھی تھی۔ آپ کے توجہ دلانے کے بعد سے ایسی چیزوں میں صاف صاف فرق کر پانے کے جتن کرتی ہوں۔ آپ کے آنے سے پہلے تو محفل میں ایسی ایسی محلاتی سازشیں ہوئیں کہ لوگوں نے عبداللہ محمد اور یاز میں کیٹگرائزیشن ختم کرنے کی بھی ٹھان لی تھی حالانکہ ایک کی پرمزاح ریٹنگ کا مسئلہ ہے اور دوسرے کی دوستانہ کا!
خیر، بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔۔۔تو واپس بے مقصدیت اور غیر مقصدیت کے فرق پر ہی آ جاتے ہیں۔ مقصدیت دونوں کا کومن ملٹیپل وغیرہ ہے! پیچھے بچے "بے" اور "غیر"؟ دل تو چاہتا ہے کہ ان کی ریزڈ ٹو پاور زیرو کر دوں تاکہ مزید کشٹ نہ ہی اٹھانا پڑے اور یہ ایک ہی صف میں کھڑے ہو جائیں لیکن چونکہ میں آپ کو جانتئ ہوں، آپ کی بے چین آتما یوں مکتی نہ پاوے گی۔ اس لیے چلتے ہو تو گہرائی میں چلیے۔ جو غیر ہے وہ اپنا نہیں بلکہ پرایا ہے! یعنی مقصدیت ہے مگر پرائی! کسی اور کا ایجنڈا ہے جس پہ ہمارے ہاں ورکرز سے کام لیا جا رہا ہے۔ ٹھیک؟ اور یہ جو بے مقصدیت ہوتی ہے یہ بالکل ویسی ہے جیسے عبداللہ محمد بھائی نے ایک پالیمر انجینئرنگ کی ڈگری لی اور پھر شاپروں کو پالیمر کہہ کہہ کر حقے دھرے اور آخر میں ایک بہن کی لڑی میں آ کر بتایا کہ ایم فل پورا نہ کرکے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں۔ یہ ہے بے مقصدیت کی وہ عظیم مثال جس کا ذکر آپ ضرور سننا چاہتے تھے اور جو ابھی ہاتھ میں ہاکی، بلا، یا تھاپا جو بھی ملے۔۔۔لے کرپہنچتی ہی ہو گی!!!
 
آخری تدوین:

اس نوعیت کی غیرمقصدیت اور بے معنویت سے اس ذہنیت کو تقویت ملتی ہے کہ یہ صلاحیت بھی ایک اقلیت کی جمیعت کو ہی ودیعت ہوئی ہے کہ اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت کے مصداق مراسلت و معاملت میں یازیت و کاہلیت کو فوقیت دی جائے، نہ کہ قابلیت و عقلیت کو، کہ فی زمانہ محفل کی شہریت و شریعت میں اسی اشتراکیت کی اکثریت ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اگرچہ غیر مقصدیت کی اصطلاح ہمارے انہی عظیم قائد کی ہے جنہوں نے اس لڑی کی بے راہ روی پر توجہ دلائی۔ تاہم مقصدیت ملنے کا راستہ سیدھا اور شفاف محمد احمد بھائی (عرف بابائے ڈسکورڈ) کے دولت خانے کی طرف جاتا ہے۔ موصوف اپنے ایک اور مراسلے میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ میرے اتنے مراسلے کیسے ہوگئے۔۔۔بک رہا تھا جنوں میں کیا کیا کچھ!!
🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣
 
سیما علی

لائبریرین
یہ ایک اہم موضوع ہے اور نیز لگا کر آپ نے اس پہ تفصیلی تجزیہ مانگ لیا ہے۔ سچ کہوں تو میری کیٹگرائزیشن ذرا ماٹھی تھی۔ آپ کے توجہ دلانے کے بعد سے ایسی چیزوں میں صاف صاف فرق کر پانے کے جتن کرتی ہوں۔ آپ کے آنے سے پہلے تو محفل میں ایسی ایسی محلاتی سازشیں ہوئیں کہ لوگوں نے عبداللہ محمد اور یاز میں کیٹگرائزیشن ختم کرنے کی بھی ٹھان لی تھی حالانکہ ایک کی پرمزاح ریٹنگ کا مسئلہ ہے اور دوسرے کی دوستانہ کا!
خیر، بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔۔۔تو واپس بے مقصدیت اور غیر مقصدیت کے فرق پر ہی آ جاتے ہیں۔ مقصدیت دونوں کا کومن ملٹیپل وغیرہ ہے! پیچھے بچے "بے" اور "غیر"؟ دل تو چاہتا ہے کہ ان کی ریزڈ ٹو پاور زیرو کر دوں تاکہ مزید کشٹ نہ ہی اٹھانا پڑے اور یہ ایک ہی صف میں کھڑے ہو جائیں لیکن چونکہ میں آپ کو جانتئ ہوں، آپ کی بے چین آتما یوں مکتی نہ پاوے گی۔ اس لیے چلتے ہو تو گہرائی میں چلیے۔ جو غیر ہے وہ اپنا نہیں بلکہ پرایا ہے! یعنی مقصدیت ہے مگر پرائی! کسی اور کا ایجنڈا ہے جس پہ ہمارے ہاں ورکرز سے کام لیا جا رہا ہے۔ ٹھیک؟ اور یہ جو بے مقصدیت ہوتی ہے یہ بالکل ویسی ہے جیسے عبداللہ محمد بھائی نے ایک پالیمر انجینئرنگ کی ڈگری لی اور پھر شاپروں کو پالیمر کہہ کہہ کر حقے دھرے اور آخر میں ایک بہن کی لڑی میں آ کر بتایا کہ ایم فل پورا نہ کرکے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں۔ یہ ہے بے مقصدیت کی وہ عظیم مثال جس کا ذکر آپ ضرور سننا چاہتے تھے اور جو ابھی ہاتھ میں ہاکی، بلا، یا تھاپا جو بھی ملے۔۔۔لے کرپہنچتی ہی ہو گی!!!
🥇🥇🥇🥇🥇🥇🥇🥇🥇🥇🥇🥇🥇
 
Top