مریم افتخار
محفلین
لاہور vs کراچی بریانی ٹورنامنٹ کی بات ہو رہی تھی بھیا۔بس ایویں ہی موبائل سے چکر مارلیا تھا سویرے سویرے۔
اس ایک مراسلے میں اتنی معلومات بھری ہے کہ رہتی محفل تک قائم رہے گی!کراچی میں اسٹوڈنٹ بریانی پہلے کے زمانے میں بہت اعلٰی پائے کی ہوا کرتی تھی لیکن اب وہ بات نہیں رہی۔ بس نام چونکہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا تبھی لوگ اسے ہی بریانی سمبل کے طور پر جانتے ہیں۔
اسٹوڈنٹ کے بعد دوسرا نام فوڈ سینٹر کا آتا ہے اور اس کا بھی بالکل اسٹوڈنٹ والا معاملہ ہے کہ شروع میں بہت اچھی تھی اب نہیں رہی۔
اور بھی کئی نام ہیں جسے مدنی بریانی بفرزون، الرحمٰن بریانی کھارا در، اللہ راضی کورنگی، ذوق لانڈھی، یحیٰی بریانی شاہ فیصل وغیرہ وغیرہ۔ لیکن کراچی کی بریانی کی اگر اصل لذت چاہیے تو وہ کسی چھوٹی تقریب میں جو پکوان سینٹرز سے پکوائی جاتی ہے۔ جیسے کوئی برتھ ڈے یا چھوٹی تقریب جس میں صرف بریانی ہو۔ وہ بریانیاں عموماً بہت لذیذ ہوتی ہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں جو بریانی شادی بیاہ کے موقعے پر پکوائی جاتی ہیں وہ زیادہ تر بے مزہ ہوتی ہیں کیونکہ ساتھ میں پھر کئی ایک ڈشز اور ہوتی ہیں۔