مبارکباد ہماری آپا جی سیما علی کو 54 ہزاری ہونا مبارک ہو!

فہیم

لائبریرین
بہت مبارک ہو آپی، اگر محفل کے بند ہونے کا پنگا نہ ہوتا تو جلد ہی آپ کو لکھ پتی ہونے کی مبارک باد دینی تھی:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپا جی! اگرچہ آپ نے بحر ظلمات میں ایسے گھوڑے دوڑائے ہیں (دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ۔۔۔ریزڈ ٹو پاور این) کہ 54 ہزار مراسلہ جات کب ہوئے تھے پتہ ہی نہ چلا۔ ابھی آپ کی آئی ڈی دیکھی تو خیال آیا کہ 55 ہزار ہونے سے پہلے پہلے 54 ہزار کی مبارک باد دے دوں۔ ٹائم زون کا مسئلہ بھی ہے، یہی نہ ہو صبح اٹھوں اور اگلا ہزاری منصب بھی پیچھے چھوٹ چکا ہو اور گھوڑا ہو کہ دگڑ دگڑ۔۔۔۔۔۔! آپ کی وجہ سے محفل میں خلوص کی چاشنی اور بزرگوں کی شفقت باقی ہے۔ کچھ اور بھی بزرگ ہیں مگر وہ جواں عمری کی باتیں کرتے ہیں اس لیے ان کو بیچ میں نہ لائیں گے! مبروک یا اختی۔۔۔محفل سے آپ کی ریٹائرمنٹ 60 سے پہلے قبول نہ کی جاوے گی، چلے چلو بہادرو، بڑھے چلو مجاہدو وغیرہ!!! :redheart:
جب کوئی مجھ سے آگے بڑھ جاتا ہے مراسلات کی تعداد میں۔۔۔۔ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے۔۔۔۔۔ لیکن سیما علی آپا نے اس قدر سبک رفتاری سے کام لیا ہےکہ ان کی گرد کو نہیں پا سکے۔۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو آپا۔۔۔۔۔
 
سیما علی

جیتے رہیے شاد وآباد رہیے یہ سب آپ کی محبت اور سعادت مندی ہے ورنہ ہم جب اردو محفل میں آئے تو بہت پریشان ہوتے کہ کہاں اتنے قابل اور لائق فائق لوگ اور کہاں ہم آپکی تحاریر ایسی اعلیٰ۔وارث میاں کا دل موہ لینے والا انداز اتنے قابل
متوازن شخصیت کے مالک اپنی
قابلیت سے کسی کو ادنیٰ نہ جانتے
اعلیٰ اقدار کے حامل انسان
اللہ پاک اُنکے درجات بلند فرمائے آمین
سچ ایک مرتبہ ہم نے اُن سے کہاکہ ہم آپکی قابلیت سے اسقدر مرعوب ہیں جب کچھ لکھتے ہیں تو سوچتے ہیں ٹھیک نہیں ہوگا تو کہنے لگے کوئی بات نہیں بار بار لکھیے اورپھر کئی بار اپنے لکھے
کوپڑھ کے دیکھیں اپنی غلطیاں خود سے نظر آئیں گی ۔۔۔
بس آپ سب کے ساتھ رہ کر آڑھاٹیڑھاہی لکھا
آپ سب کی محبت ہے اورسب سے زیادہ
اُستادِ محترم
کی اپنائیت و شفقت کہ یہاں جس دن سے آئے یہیں کے ہورہے
 
سیما علی

لائبریرین
آپا ۔ بہت بہت مبارک ہو۔
مگر ساتھ ساتھ یہ بات بھی اہم ہے کہ اس 55 ہزار کے رخش کی رو میں آپ کا ہاتھ باگ پر اور پاؤں رکاب میں مستحکم رہا ، ،،، بہت بہت مبارک ہماری آپا ،،،
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
جیتے رہیے بھیا ۔
ان مراسلوں میں آپ کا ہمارا ساتھ رہا ہے ۔بہن بھائی ساتھ ساتھ چلے ہیں تو سفر یہاں تک پہنچاہے
ہمیں یہ خوشی ہے کہ اردو محفل سے محبت کے سفر میں ہم ساتھ ساتھ ہیں ۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جیتے رہیے شاد وآباد رہیے یہ سب آپ کی محبت اور سعادت مندی ہے ورنہ ہم جب اردو محفل میں آئے تو بہت پریشان ہوتے کہ کہاں اتنے قابل اور لائق فائق لوگ اور کہاں ہم آپکی تحاریر ایسی اعلیٰ۔وارث میاں کا دل موہ لینے والا انداز اتنے قابل
متوازن شخصیت کے مالک اپنی
قابلیت سے کسی کو ادنیٰ نہ جانتے
اعلیٰ اقدار کے حامل انسان
اللہ پاک اُنکے درجات بلند فرمائے آمین
سچ ایک مرتبہ ہم نے اُن سے کہاکہ ہم آپکی قابلیت سے اسقدر مرعوب ہیں جب کچھ لکھتے ہیں تو سوچتے ہیں ٹھیک نہیں ہوگا تو کہنے لگے کوئی بات نہیں بار بار لکھیے اورپھر کئی بار اپنے لکھے
کوپڑھ کے دیکھیں اپنی غلطیاں خود سے نظر آئیں گی ۔۔۔
بس آپ سب کے ساتھ رہ کر آڑھاٹیڑھاہی لکھا
آپ سب کی محبت ہے اورسب سے زیادہ
اُستادِ محترم
کی اپنائیت و شفقت کہ یہاں جس دن سے آئے یہیں کے ہورہے
مریم افتخار اگر میں نے محفل بند ہونے سے پہلے اکیس ہزار کر لیے تو یہ ساری باتیں وہاں لکھنی ہیں۔۔۔۔

شکریہ آپا۔۔۔ یہ آپ کا حسن ظن ہے۔۔۔ خدا مجھے آپ کے حسن گماں جیسا بنا دے۔
 
سیما علی

لائبریرین
@مریم افتخار اگر میں نے محفل بند ہونے سے پہلے اکیس ہزار کر لیے تو یہ ساری باتیں وہاں لکھنی ہیں۔۔۔۔
ٹھیک ہے بھائی لکھ تو ہم دیں گے مگر دیکھ رکھیے۔۔۔اکیس ہزار کر کے آپ کا کوچہ آلکساں ہی نہ بدنام ہو جاوے۔۔۔! 😂
 
Top