فلورنس، وینس اور پیسا ٹاور

تھوڑا قریب جا کے پوچھتے ہیں کہ بھائی اتنا جھکے کیوں۔ کیا تن سوکھا یا کبڑی پیٹھ ہوئی!!
ff06.jpg
پیسا رے پیسا! تیری کون سی کل سیدھی!!!


میٹرک فزکس کے ق م سلیبس میں بھی تھا یہ آرٹ نہ جانے پیسا ٹیڑھا؟ وغیرہ۔۔
 
ڈیوڈ کو رکھا گیا ہے
ہمیں ہر مجسمہ ڈیوڈ ہی لگتا تھا
یعنی اس وقت کا ڈیجیٹل کلاک کہہ لیں۔
گوگل بھی کر لیں گے مگر کچھ آپ بھی ڈیوڈ اور ڈیجیٹل کلاک پر روشنی ڈالیں؟ یہ داود علیہ السلام تو نہیں؟ اور کلاک بھی ڈیجیٹل تو نہیں لگ رہا بادی النظر میں۔۔۔
مزید یہ کہ پیسا کو سہارا دے کے تصویر نہیں بنوائی یا سولو ٹرپ وغیرہ تھا؟
 

یاز

محفلین
گوگل بھی کر لیں گے مگر کچھ آپ بھی ڈیوڈ اور ڈیجیٹل کلاک پر روشنی ڈالیں؟ یہ داود علیہ السلام تو نہیں؟ اور کلاک بھی ڈیجیٹل تو نہیں لگ رہا بادی النظر میں۔۔۔
میرے خیال سے ڈیوڈ کا مجسمہ حضرت داؤد کے تناظر میں ہی ہے۔
نیز کلاک میں ڈیجیٹل سے مراد یہ کہ اس میں ٹائم ڈسپلے عمومی گھنٹے اور منٹ والی سوئیوں کی بجائے رومن نمبرز میں دکھانے کا میکانکی نظام بنایا گیا تھا۔
مزید یہ کہ پیسا کو سہارا دے کے تصویر نہیں بنوائی یا سولو ٹرپ وغیرہ تھا؟
بنوائیں تو۔
 

زیک

فوٹوگرافر
اور یہ رہا ڈیوڈ نامی مجسمے کو دیکھنے کا ورک اراؤنڈ۔ ایک بلند مقام پہ اصل سائز کے مجسمے کا ریپلیکا نصب کیا گیا ہے۔ ہمیں تو سمجھ بوجھ نہیں ہے، لیکن جن کو اس فن کی سمجھ ہے، وہ آج بھی ڈیوڈ کے مجسمے کو مجسمہ سازی کا عظیم ترین شاہکار گردانتے ہیں۔
اسی کی بابت ایک اردو شاعر (بہت ڈھونڈ کے بھی نام نہیں ملا) نے اٹلی کے سفر میں یہ مجسمہ دیکھ کر فرمایا تھا۔
عشق نے پتھر میں اپنا دین و ایماں رکھ دیا
صورتِ دلبر بنائی، نام یزداں رکھ دیا
جلوہؑ محبوب کو جب کر کے عریاں رکھ دیا
ہر در و دیوار پہ اک قلبِ لرزاں رکھ دیا
ff30.jpg
یہ بلند مقام اصل مقام ہے کہ اصل مجسمہ اب میوزیم میں ہے۔

جیسے ہی آپ نے ڈیوڈ کا ذکر کیا میں نے سوچا کہ کہیں آپ پوسٹ کر کے معطل نہ ہو جائیں لیکن آپ نے تصویر کوسنسر کر دیا۔
 
Top