فلورنس، وینس اور پیسا ٹاور

یاز

محفلین
فلورنس کے گلی کوچوں سے آج بھی رینائسینس کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔
ff18.jpg
 

یاز

محفلین
یہاں سے چلے اس میوزیم کی جانب کہ جہاں ڈیوڈ کو رکھا گیا ہے۔ تاہم وہاں جا کے علم ہوا کہ ایک طویل قطار ہے اور کم از کم تین چار گھنٹوں کا انتظار کرنا ہو گا۔ اسی کے ایک ورک اراؤنڈ (جس کا ذکر کچھ آگے) بھی پتا چلا تو ہم نے اس جگہ کے قریب موجود دوسرے مجسموں بشمول ڈیوڈ کے ریپلیکا (جیسے ہمارے ہاں برانڈز کے ریپلیکا ملتے ہیں) کی تصاویر بنائیں۔ اس وقت تک ہماری آرٹ سے آگاہی کا یہ عالم تھا کہ ہمیں ہر مجسمہ ڈیوڈ ہی لگتا تھا (جیسے استنبول میں ہر مسجد سلیمانیہ مسجد ہی ہوتی ہے)۔
تصاویر (معمولی برش ورک کے بعد)۔
ff22.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
خشتِ اول چون نہد معمار کُج
تا ثریا می رود دیوار کُج
(اگر معمار دیوار پہلی اینٹ (یعنی بنیاد) ہی ٹیڑھی رکھ دے گا تو وہ دیوار چاہے آسمان کو ہی چھو لے، رہے گی ٹیڑھی ہی
واہ واہ
ہماری ٹیرھی اینٹوں کا کیا ہوگا
ان ٹیڑھی اینٹوں نے بنیادیں تک ہلا دیں
 

سیما علی

لائبریرین
یہاں سے چلے اس میوزیم کی جانب کہ جہاں ڈیوڈ کو رکھا گیا ہے۔ تاہم وہاں جا کے علم ہوا کہ ایک طویل قطار ہے اور کم از کم تین چار گھنٹوں کا انتظار کرنا ہو گا۔ اسی کے ایک ورک اراؤنڈ (جس کا ذکر کچھ آگے) بھی پتا چلا تو ہم نے اس جگہ کے قریب موجود دوسرے مجسموں بشمول ڈیوڈ کے ریپلیکا (جیسے ہمارے ہاں برانڈز کے ریپلیکا ملتے ہیں) کی تصاویر بنائیں۔ اس وقت تک ہماری آرٹ سے آگاہی کا یہ عالم تھا کہ ہمیں ہر مجسمہ ڈیوڈ ہی لگتا تھا (جیسے استنبول میں ہر مسجد سلیمانیہ مسجد ہی ہوتی ہے)۔
تصاویر (معمولی برش ورک کے بعد)۔
ff22.jpg
بہت خوب عکاسی
 

یاز

محفلین
سینٹ میری آف فلاورز یا فلورنس کیتھڈرل کا باہر باہر سے ہی نظارہ کیا کہ اندر سے دیکھنے کے لئے کافی وقت درکار تھا(جس کا بہتر مصرف ہم نے روٹی کھانے کی صورت میں نکالا)۔
یہ عمارت بھی دنیا کے سب سے بڑے کیتھڈرلز میں سے ایک ہے۔ مزید تفصیل اس وکی پیڈیا لنک سے دیکھی جا سکتی ہے۔
ff26.jpg
 

یاز

محفلین
اور یہ رہا ڈیوڈ نامی مجسمے کو دیکھنے کا ورک اراؤنڈ۔ ایک بلند مقام پہ اصل سائز کے مجسمے کا ریپلیکا نصب کیا گیا ہے۔ ہمیں تو سمجھ بوجھ نہیں ہے، لیکن جن کو اس فن کی سمجھ ہے، وہ آج بھی ڈیوڈ کے مجسمے کو مجسمہ سازی کا عظیم ترین شاہکار گردانتے ہیں۔
اسی کی بابت ایک اردو شاعر (بہت ڈھونڈ کے بھی نام نہیں ملا) نے اٹلی کے سفر میں یہ مجسمہ دیکھ کر فرمایا تھا۔
عشق نے پتھر میں اپنا دین و ایماں رکھ دیا
صورتِ دلبر بنائی، نام یزداں رکھ دیا
جلوہؑ محبوب کو جب کر کے عریاں رکھ دیا
ہر در و دیوار پہ اک قلبِ لرزاں رکھ دیا
ff30.jpg
 

یاز

محفلین
اصل اور اس ریپلیکا میں رنگ کا فرق ہے۔ اصل والا سفید ہے جبکہ یہ شاید دھوپ میں ٹین ہو چکا :ROFLMAO: ۔
ff27.jpg
 
Top